🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1374. 13- باب إن الله يثبت الذين آمنوا بالقول الثابت في القبر، ويُضل الله الظالمين في القبر
اس بیان میں کہ بے شک اللہ تعالیٰ ایمان لانے والوں کو ﴿قولِ ثابت﴾ یعنی کلمہِ حق کے ذریعے قبر میں ثابت قدمی عطا فرماتا ہے، اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو قبر میں گمراہی میں ڈال دیتا ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3873 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 3873
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4269
المعجم الاوسط: 2630
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3873
3873. عن أبي هريرة قال: تلا رسول الله صلى الله عليه وسلم: يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ. فقال: ذلك إذا قيل له في القبر: من ربك؟ وما دينك؟ ومن نبيك؟ فيقول: الله ربي، والإسلام ديني، ومحمد نبيي جاءنا بالبينات من عند الله فآمنتُ به، وصدقتُه فيقال:صدقت على هذا حييت، وعليه تبعث إن شاء الله.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البيهقي في إثبات عذاب القبر (8) عن محمد بن عبدالله بن محمد، عن عبدالرحمن بن الحسن القاضي بهمدان، ثنا إبراهيم بن الحسين، ثنا آدم ابن أبي إياس، ثنا حماد بن سلمة، عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4269
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَيُسْمَعُ خَفْقُ نِعَالِهِمْ حِينَ يُوَلُّونَ عَنْهُ، فَإِذَا كَانَ مُؤْمِنًا كَانَتِ الصَّلَاةُ عِنْدَ رَأْسِهِ، وَالزَّكَاةُ عَنْ يَمِينِهِ، وَالصَّوْمُ عَنْ شِمَالِهِ، وَفِعْلُ الْخَيْرَاتِ، وَالْمَعْرُوفُ، وَالْإِحْسَانُ إِلَى النَّاسِ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ، فَتَقُولُ الصَّلَاةُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ. فَيُؤْتَى عَنْ يَمِينِهِ فَتَقُولُ الزَّكَاةُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ. وَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ شِمَالِهِ فَيَقُولُ الصَّوْمُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ. ثُمَّ يُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ فَيَقُولُ فِعْلُ الْخَيْرَاتِ، وَالْمَعْرُوفُ، وَالْإِحْسَانُ إِلَى النَّاسِ: لَيْسَ مِنْ قِبَلِي مَدْخَلٌ. فَيُقَالُ لَهُ: اجْلِسْ. فَيَجْلِسُ، وَقَدْ مَثُلَتْ لَهُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ، فَيُقَالُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي كَانَ قِبَلَكُمْ؟ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا ; فَصَدَّقْنَاهُ وَاتَّبَعْنَاهُ، فَيُقَالُ لَهُ: صَدَقْتَ، وَعَلَى هَذَا حَيِيتَ وَعَلَى هَذَا مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنَّ شَاءَ اللَّهُ. وَيُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ مَدَّ بَصَرِهِ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ:" يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ"، وَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُفْتَحُ لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُقَالُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ لَوْ عَصَيْتَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -. فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا وَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ، فَيُفْتَحُ لَهُ فَيُقَالُ: هَذَا مَنْزِلُكَ وَمَا أَعَدَّهُ اللَّهُ لَكَ. فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا فَيُعَادُ الْجِلْدُ إِلَى مَا بَدَأَ مِنْهُ وَيُجْعَلُ رُوحُهُ فِي نَسَمِ طَيْرٍ يُعَلَّقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ.
وَأَمَّا الْكَافِرُ فَيُؤْتَى [ فِي قَبْرِهِ ] مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ فَلَا يُوجَدُ شَيْءٌ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ فَلَا يُوجِدُ شَيْءٌ، فَيَجْلِسُ خَائِفًا مَرْعُوبًا فَيُقَالُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ كَانَ فِيكُمْ؟ وَمَا تَشَهَدُ بِهِ؟ فَلَا يَهْتَدِي لِاسْمِهِ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَيَقُولُ: سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُ كَمَا قَالُوا. فَيُقَالُ لَهُ: صَدَقْتَ، عَلَى هَذَا حَيِيتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. وَيُضَيَّقُ اللَّهُ قَبْرَهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: (وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا) ، فَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ، [ فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ ] ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ لَوْ أَطَعْتَهُ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وُثُبُورًا، ثُمَّ يُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُفْتَحُ لَهُ [ بَابٌ ] إِلَيْهَا، فَيُقَالُ: هَذَا مَنْزِلُكَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا".
قَالَ أَبُو عُمَرَ - يَعْنِي الضَّرِيرَ -: قُلْتُ لِحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ: كَانَ هَذَا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ.
قَالَ أَبُو عُمَرَ: كَأَنَّهُ يَشْهَدُ بِهَذِهِ الشَّهَادَةِ عَلَى غَيْرِ يَقِينٍ يَرْجِعُ إِلَى قَلْبِهِ، كَانَ يَسْمَعُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَيَقُولُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جب اسے لوگ چھوڑ کر جاتے ہیں تو وہ (یعنی مردہ) ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے اگر وہ مؤمن ہو، تو نماز اس کے سرہانے آ جاتی ہے زکوۃ اس کے دائیں طرف آ جاتی ہے روزہ بائیں طرف آ جاتا ہے بھلائی کے کام اور نیکیاں اور لوگوں کے ساتھ اچھائیاں پاؤں کی طرف آ جاتے ہیں پھر اگر فرشتہ اس کے سرہانے کی طرف سے آنے کی کوشش کرے تو نماز یہ کہتی ہے میری طرف سے جانے کا راستہ نہیں ہے اگر دائیں طرف سے آنے کی کوشش کرے تو زکوۃ یہ کہتی ہے میری طرف سے جانے کا راستہ نہیں ہے بائیں طرف سے آنے کی کوشش کی جائے تو روزہ کہتا ہے میری طرف سے جانے کا راستہ نہیں ہے پھر اگر پاؤں کی طرف سے آنے کی کوشش کرے تو بھلائی کے کام نیکیاں اور لوگوں کے سے اچھائیاں یہ کہتی ہیں میری طرف سے آنے کی گنجائش نہیں ہے، تو اس مردے سے کہا: جاتا ہے تم بیٹھ جاؤ وہ بیٹھ جاتا ہے اس مردے کے سامنے یہ صورت حال ہوتی ہے جیسے سورج غروب ہونے لگا ہے اس سے دریافت کیا جاتا ہے: ان صاحب کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ جو تمہاری طرف مبعوث ہو کر آئے) تھے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا کہتے ہو، تو مردہ یہ کہتا ہے کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ یہ اللہ کے رسول ہیں یہ ہمارے پاس ہمارے پروردگار کی طرف سے واضح نشانیاں لے کے آئے تھے ہم نے ان کی تصدیق کی اور ہم نے ان کی پیروی کی، تو اس سے کہا: جاتا ہے تم نے ٹھیک کہا: ہے تم اسی عقیدے پر زندہ رہے تھے اسی پر تم مرے تھے، اور اسی پر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا اگر اللہ نے چاہا پھر اس مردے کے لئے اس کی قبر کو تا حد نگاہ کشادہ کر دیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے۔ ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر ثابت قدم رکھے گا دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی“۔ یہ بات کہی جاتی ہے اس کے لئے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھولو اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھولا جاتا ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے اگر تم نے اللہ کی طرف نافرمانی کی ہوتی ہے، تو تمہارا ٹھکانہ یہ ہونا تھا، تو اس شخص کی خوشی اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے پھر یہ کہا: جاتا ہے اس کے لئے جنت کی طرف ایک دروازہ کھولو اس کے لئے دروازہ کھولا جاتا ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے یہ تمہارا ٹھکانہ ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے، یہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تیار کی ہے، تو اس شخص کے رشک اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور پھر جلد کو اس کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے، جس سے اس کا آغاز ہوا تھا اور اس کی روح کو ایک پرندے کے اندر رکھ دیا جاتا ہے، جو جنت کے درخت سے لٹکا رہتا ہے۔ جہاں تک کافر کا تعلق ہے، تو اس کی قبر میں اس کے سرہانے کی طرف سے (فرشتہ) آتا ہے، تو کوئی چیز نہیں ملتی پاؤں کی طرف سے آنا چاہئے، تو کوئی چیز نہیں پائی جاتی وہ (کافر) خوف زدہ اور مرعوب ہو کر بیٹھ جاتا ہے اس سے دریافت کیا جاتا ہے: تمہارے درمیان جو یہ صاحب تھے ان کے بارے میں تم کیا کہتے ہو، اور ان کے بارے میں تم کیا گواہی دیتے ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے بارے میں اسے رہنمائی نصیب نہیں ہوتی تو کہا: جاتا ہے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم (کے بارے میں سوال کیا جا رہا ہے) تو وہ شخص کہتا ہے میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو میں نے بھی اسی طرح کہہ دیا جس طرح انہوں نے کہا: تھا، تو اس مردے سے کہا: جاتا ہے تم نے سچ کہا: اسی عقیدے پر تم زندہ رہے اسی پر تم مرے اور اگر اللہ نے چاہا تو اسی پر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا پھر اس کی قبر اس پر تنگ کی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”اور جو شخص میرے ذکر سے منہ موڑتا ہے، تو اس کے لئے تنگی والی زندگی ہوتی ہے“۔ پھر یہ حکم ہوتا ہے اس کے لئے جنت کی طرف دروازہ کھولو تو اس کے لئے جنت کی طرف سے دروازہ کھولا جاتا ہے اس سے یہ کہا: جاتا ہے کہ اگر تم نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ہوتی تو یہ جگہ تمہارا ٹھکانہ ہوئی تھی اور یہ چیز اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تیار رکھی ہونی تھی، تو اس کی حسرت اور چیخ و پکار میں اضافہ ہو جاتا ہے پھر یہ کہا: جاتا ہے اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھولو اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھولا جاتا ہے، تو اس سے یہ کہا: جاتا ہے یہ تمہارا ٹھکانہ ہے، اور یہ وہ چیز ہے، جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تیار کی ہے، تو اس کی حسرت اور آہ و فریاد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ابوعمر ضریر نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے حماد بن سلمہ سے دریافت کیا: یہ اہل قبلہ میں سے ہو گا انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ ابوعمر نامی راوی کہتے ہیں: گویا کہ اس مردے نے یہ گواہی یقین کے بغیر دی تھی، ایسا یقین جو اس کے دل کی طرف لوٹتا ہوتا اس نے صرف لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو وہ بات کہہ دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4269]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2651)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2651، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1954/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2630
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ حِينَ يُوَلُّونَ عَنْهُ، فَإِنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَانَتِ الصَّلَاةُ عِنْدَ رَأْسِهِ وَالزَّكَاةُ عَنْ يَمِينِهِ وَالصَّوْمُ عَنْ شِمَالِهِ، وَفِعْلُ الْخَيْرَاتِ وَالْمَعْرُوفُ وَالْإِحْسَانُ إِلَى النَّاسِ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ، فَتَقُولُ الصَّلَاةُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ، فَيُؤْتَى عَنْ يَمِينِهِ، فَتَقُولُ الزَّكَاةُ: لَيْسَ مِنْ قِبَلِي مَدْخَلٌ، ثُمَّ يُؤْتَى عَنْ شِمَالِهِ، فَيَقُولُ الصَّوْمُ: لَيْسَ مِنْ قِبَلِي مَدْخَلٌ، ثُمَّ يُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ، فَيَقُولُ فِعْلُ الْخَيْرَاتِ وَالْمَعْرُوفُ وَالْإِحْسَانُ إِلَى النَّاسِ: لَيْسَ مِنْ قِبَلِي مَدْخَلٌ.
فَيُقَالُ لَهُ: اجْلِسْ، فَيَجْلِسُ وَقَدْ مُثِّلَتْ لَهُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ، فَيُقَالَ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ؟ يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللهِ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا، فَصَدَّقْنَا وَاتَّبَعْنَا، فَيُقَالُ لَهُ: صَدَقْتَ، وَعَلَى هَذَا حَيِيتَ، وَعَلَى هَذَا مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللهُ، فَيُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ مَدَّ بَصَرِهِ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ
فَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ، فَيُقَالُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ لَوْ عَصَيْتَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا، وَيُقَالُ لَهُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ، فَيُفْتَحُ لَهُ، فَيُقَالُ: هَذَا مَنْزِلُكَ، وَمَا أَعَدَّ اللهُ لَكَ، فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا، فَيُعَادُ الْجِلْدُ إِلَى مَا بَدَأَ مِنْهُ، وَتُجْعَلُ رُوحُهُ فِي نَسَمِ طَيْرٍ تَعْلَقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ.
وَأَمَّا الْكَافِرُ، فَيُؤْتَى فِي قَبْرِهِ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ، فَلَا يُوجَدُ شَيْءٌ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ فَلَا يُوجَدُ شَيْءٌ، فَيَجْلِسُ خَائِفًا مَرْعُوبًا، فَيُقَالُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ؟ وَمَا تَشْهَدُ بِهِ؟ فَلَا يَهْتَدِي لِاسْمِهِ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَيَقُولُ: سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُ كَمَا قَالُوا، فَيُقَالُ لَهُ: صَدَقْتَ، عَلَى هَذَا حَيِيتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللهُ، فَيُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا
فَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ، فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ وَمَا أَعَدَّ اللهُ لَكَ لَوْ أَنْتَ أَطَعْتَهُ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا، ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَيْهَا، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا مَنْزِلُكَ وَمَا أَعَدَّ اللهُ لَكَ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا.
قَالَ أَبُو عُمَرَ : قُلْتُ لِحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ : كَانَ هَذَا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ؟ قَالَ: I " نَعَمْ I " قَالَ أَبُو عُمَرَ : كَأَنَّهُ يَشْهَدُ بِهَذِهِ الشَّهَادَةِ عَلَى غَيْرِ يَقِينٍ يَرْجِعُ إِلَى قَلْبِهِ، كَانَ يَسْمَعُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَيَقُولُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو بِهَذَا التَّمَامِ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ (میت) یقیناً ان کے جوتوں کی آہٹ سنتی ہے جب وہ اس سے پیٹھ پھیر کر واپس جا رہے ہوتے ہیں۔ پھر اگر وہ مومن ہو تو نماز اس کے سر کے پاس، زکوٰۃ اس کے دائیں جانب، روزہ اس کے بائیں جانب، اور بھلائی کے کام، نیکی اور لوگوں کے ساتھ احسان اس کے قدموں کی طرف ہوتے ہیں۔ پس جب اس کے سر کی جانب سے (عذاب کے فرشتے) آنے کی کوشش کرتے ہیں تو نماز کہتی ہے: ’میری طرف سے داخلے کی کوئی جگہ نہیں‘، پھر اس کے دائیں جانب سے آتے ہیں تو زکوٰۃ کہتی ہے: ’میری طرف سے داخلے کی کوئی جگہ نہیں‘، پھر اس کے بائیں جانب سے آتے ہیں تو روزہ کہتا ہے: ’میری طرف سے داخلے کی کوئی جگہ نہیں‘، پھر اس کے قدموں کی طرف سے آتے ہیں تو بھلائی کے کام، نیکی اور لوگوں کے ساتھ احسان کرنے والے اعمال کہتے ہیں: ’ہماری طرف سے داخلے کی کوئی جگہ نہیں ہے‘۔
پھر اسے کہا جاتا ہے: ’بیٹھ جاؤ‘، پس وہ بیٹھ جاتا ہے جبکہ اس کے لیے سورج کو غروب ہونے کی حالت میں کر کے دکھایا جاتا ہے۔ اس سے پوچھا جاتا ہے: ’تم اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جو تم میں (مبعوث) تھا؟‘ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، تو وہ کہتا ہے: ’میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے رسول ہیں، وہ ہمارے پاس ہمارے رب کی طرف سے واضح نشانیاں لائے، پس ہم نے ان کی تصدیق کی اور ان کی پیروی کی‘۔ اسے کہا جاتا ہے: ’تم نے سچ کہا، اسی پر تم زندہ رہے، اسی پر تم فوت ہوئے اور اسی پر ان شاء اللہ اٹھائے جاؤ گے‘۔ پھر اس کی قبر اس کے لیے حدِ نگاہ تک کشادہ کر دی جاتی ہے، اور یہی اللہ عزوجل کے اس ارشاد کا مفہوم ہے: ﴿اللہ ایمان لانے والوں کو پکی بات کے ذریعے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں ثابت قدم رکھتا ہے﴾ ۔
پھر کہا جاتا ہے: ’اس کے لیے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھول دو‘، تو اس کے لیے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے: ’یہ تمہارا ٹھکانا ہوتا اگر تم اللہ عزوجل کی نافرمانی کرتے‘، تو اس سے اس کی خوشی اور مسرت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اسے کہا جاتا ہے: ’اس کے لیے جنت کی طرف ایک دروازہ کھول دو‘، تو اسے کھول دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے: ’یہ تمہارا اصل ٹھکانا ہے اور وہ سب کچھ ہے جو اللہ نے تمہارے لیے تیار کر رکھا ہے‘، تو اس کی خوشی اور مسرت اور بڑھ جاتی ہے۔ پھر اس کا جسم اسی اصل (مٹی) کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے جہاں سے اس کا آغاز ہوا تھا، اور اس کی روح ایک پرندے کی شکل میں کر دی جاتی ہے جو جنت کے درختوں میں چرتی چگتی رہتی ہے۔
اور رہا کافر، تو اس کی قبر میں اس کے سر کی جانب سے (فرشتے) آتے ہیں تو وہاں کچھ نہیں پاتے، پھر قدموں کی جانب سے آتے ہیں تو وہاں بھی کچھ نہیں ملتا۔ پھر وہ خوفزدہ اور دہشت زدہ ہو کر بیٹھ جاتا ہے، اس سے پوچھا جاتا ہے: ’تم اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جو تم میں (مبعوث) تھا؟ اور تم کس بات کی گواہی دیتے ہو؟‘ تو وہ ان کے نام تک کی رہنمائی نہیں پا سکتا۔ اسے بتایا جاتا ہے کہ وہ «محمد صلی اللہ علیہ وسلم » ہیں۔ تو وہ کہتا ہے: ’میں نے لوگوں کو کچھ کہتے ہوئے سنا تھا، تو میں نے بھی وہی کہہ دیا جو وہ کہتے تھے‘۔ اسے کہا جاتا ہے: ’تم نے سچ کہا، اسی پر تم جئے، اسی پر مرے اور اسی پر ان شاء اللہ اٹھائے جاؤ گے‘۔ پھر اس پر اس کی قبر اس قدر تنگ کر دی جاتی ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں، اور یہی اللہ عزوجل کے اس ارشاد کا مطلب ہے: ﴿اور جس نے میرے ذکر سے منہ موڑا، تو اس کے لیے تنگی کی زندگی ہے﴾ ۔
پھر کہا جاتا ہے: ’اس کے لیے جنت کی طرف ایک دروازہ کھول دو‘، تو جنت کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: ’یہ تمہارا ٹھکانا ہوتا اور وہ سب کچھ ہوتا جو اللہ نے تمہارے لیے تیار کر رکھا تھا اگر تم اس کی اطاعت کرتے‘، تو اس کی حسرت اور بربادی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اسے کہا جاتا ہے: ’اس کے لیے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھول دو‘، تو جہنم کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: ’یہ تمہارا اصل ٹھکانا ہے اور وہ سب کچھ ہے جو اللہ نے تمہارے لیے تیار کر رکھا ہے‘، تو اس کی حسرت اور بربادی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے“۔
ابو عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا یہ (مرنے والا) اہل قبلہ میں سے تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ ابو عمر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”گویا وہ یہ گواہی ایسے دل سے دیتا تھا جس میں یقین راسخ نہ ہو، بلکہ لوگوں کو کچھ کہتے سنتا تھا تو وہی کہہ دیتا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے ان تمام تفصیلات کے ساتھ صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں ابو عمر الضریر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2630]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 52» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3113، 3119، 3122، 3118، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 109، 1407، 1408، 1409، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8682، 9873، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6644، والبزار فى «مسنده» برقم: 9407، 9715، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3660، 4538، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6703، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12175، 12188، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2910، 2909، 2911، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4629»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں