الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1440. 8- باب الترغيب في الصّدقة
صدقہ کی ترغیب کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4037 (کل: 53 مقامات، 13 کتب)
سنن ترمذی: 2644
الادب المفرد: 803
صحیح الادب المفرد: 620
مشکوۃ المصابیح: 26
51 تا 53
حدیث نمبر: 4354
«قال لي جبريل: من مات من أمتك لا يشرك بالله شيئا دخل الجنة قلت: وإن زنى وإن سرق؟ قال: وإن زنى وإن سرق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جبریل علیہ السلام نے مجھ سے کہا: آپ کی امت میں سے جو شخص اس حال میں مرے کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ میں نے پوچھا: خواہ اس نے زنا کیا ہو اور خواہ چوری کی ہو؟ انہوں نے کہا: خواہ اس نے زنا کیا ہو اور خواہ چوری کی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4354]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي ذر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5512
«ما أحب أن أحدا تحول لي ذهبا يمكث عندي منه دينار فوق ثلاث إلا دينار أرصده لدين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے یہ پسند نہیں کہ احد پہاڑ سونا بن کر میرے پاس ہو اور اس میں سے ایک دینار بھی تین دن سے زیادہ میرے پاس رہے، سوائے اس دینار کے جو میں قرض کی ادائیگی کے لیے رکھ چھوڑوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5512]
”مجھے یہ پسند نہیں کہ احد پہاڑ سونا بن کر میرے پاس ہو اور اس میں سے ایک دینار بھی تین دن سے زیادہ میرے پاس رہے، سوائے اس دینار کے جو میں قرض کی ادائیگی کے لیے رکھ چھوڑوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5512]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي ذر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7826
«يا أبا ذر! ما أحب أن لي أحدا ذهبا أمسى ثالثة وعندي منه دينار إلا دينارا أرصده لدين إلا أن أقول به في عباد الله هكذا وهكذا وهكذا يا أبا ذر! الأكثرون هم الأقلون إلا من قال هكذا وهكذا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے ابوذر! مجھے یہ پسند نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور تین راتیں گزر جائیں اور میرے پاس اس میں سے ایک دینار (بھی باقی) رہے، سوائے اس دینار کے جو میں قرض کی ادائیگی کے لیے رکھ لوں، اِلّا یہ کہ میں اسے اللہ کے بندوں میں اس طرح اور اس طرح اور اس طرح (لٹا) دوں۔ اے ابوذر! (مال کی) زیادہ کثرت رکھنے والے (اجر میں) کم ہیں، سوائے اس کے جو اسے اس طرح اور اس طرح (خرچ کر دے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7826]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي ذر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح