الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1450. 18- باب الترغيب في المبادرة بالصّدقة قبل أن لا يجد من يقبلها منه
صدقہ دینے میں جلدی اور پیش قدمی کرنے کی ترغیب، اس سے پہلے کہ انسان کو کوئی ایسا شخص میسر نہ آئے جو اس سے اس کا صدقہ قبول کرے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4060 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
صحیح مسلم: 2338
اللؤلؤ والمرجان: 593
صحیح ابن حبان: 6769
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5345
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7299
حدیث نمبر: 4060
4060. عن أبي موسى الأشعريِّ، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم قال: لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ فِيهِ بِالصَّدَقَةِ مِنْ الذَّهَبِ ثُمَّ لا يَجِدُ أَحَدًا يَأْخُذُهَا مِنْهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ الْوَاحِدُ يَتْبَعُهُ أَرْبَعُونَ امْرَأَةً يَلُذْنَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الزكاة (1414)، ومسلم في الزكاة (1012) كلاهما من حديث محمد بن العلاء أبو كريب (وزاد مسلم عبدالله ابن برّاد الأشعريّ) قالا: حدّثنا أبو أسامة، عن بريد، عن أبي بردة، عن أبي موسى، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 1414
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ فِيهِ بِالصَّدَقَةِ مِنَ الذَّهَبِ، ثُمَّ لَا يَجِدُ أَحَدًا يَأْخُذُهَا مِنْهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ الْوَاحِدُ يَتْبَعُهُ أَرْبَعُونَ امْرَأَةً يَلُذْنَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ".
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے ابواسامہ (حماد بن اسامہ) نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے برید بن عبداللہ نے ‘ ان سے ابوبردہ نے اور ان سے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں پر ضرور ایک زمانہ ایسا آ جائے گا کہ ایک شخص سونے کا صدقہ لے کر نکلے گا لیکن کوئی اسے لینے والا نہیں ملے گا اور یہ بھی ہو گا کہ ایک مرد کی پناہ میں چالیس چالیس عورتیں ہو جائیں گی کیونکہ مردوں کی کمی ہو جائے گی اور عورتوں کی زیادتی ہو گی۔ [صحيح البخاري/كتاب الزكاة/حدیث: 1414]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایسا وقت ضرور آئے گا کہ آدمی صدقے کا سونا لے کر پھرے گا اور وہ کسی شخص کو نہ پائے گا جو اس کو قبول کرے، اور انسان یہ منظر بھی دیکھے گا کہ مردوں کی قلت اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے چالیس عورتیں اس کے ہاں پناہ گزیں ہوں گی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الزكاة/حدیث: 1414]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: Q5231
وَقَالَ أَبُو مُوسَى: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَتَرَى الرَّجُلَ الْوَاحِدَ يَتْبَعُهُ أَرْبَعُونَ امْرَأَةً يَلُذْنَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ".
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے روایت کی کہ تم دیکھو گے کہ چالیس عورتیں ایک مرد کے ساتھ ہوں گی اس کی پناہ میں رہیں گی کیونکہ مرد کم رہ جائیں گے اور عورتیں زیادہ ہو جائیں گی۔ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: Q5231]
ترقیم عبدالباقی: 1012 ترقیم شاملہ: -- 2338
وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الْأَشْعَرِيُّ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ فِيهِ بِالصَّدَقَةِ مِنَ الذَّهَبِ، ثُمَّ لَا يَجِدُ أَحَدًا يَأْخُذُهَا مِنْهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ الْوَاحِدُ يَتْبَعُهُ أَرْبَعُونَ امْرَأَةً، يَلُذْنَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ "، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ بَرَّادٍ: " وَتَرَى الرَّجُلَ ".
عبداللہ بن براد اشعری اور ابو کریب محمد بن علاء دونوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے برید سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابو بردہ سے، انہوں نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: ”لوگوں پر یقیناً ایسا وقت آئے گا جس میں آدمی سونے کا صدقہ لے کر گھومے گا، پھر اسے کوئی ایسا آدمی نہیں ملے گا جو اسے اس سے لے لے اور مردوں کی قلت اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے ایسا اکیلا آدمی دیکھا جائے گا جس کے پیچھے چالیس عورتیں ہوں گی جو اس کی پناہ لے رہی ہوں گی۔“ ابن براد کی روایت میں (ایسا اکیلا آدمی دیکھا جائے گا) کی جگہ «وتر رجل» (اور تم ایسے آدمی کو دیکھو گے) ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2338]
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر یقیناً ایک ایسا وقت آئے گا کہ آدمی اس میں اپنا سونے کا صدقہ لے کر گھومے گا، پھر بھی اسے کوئی لینے والا نہیں ملے گا، مردوں کی قلت اور عورتوں کی کثرت سے یہ صورتِ حال پیش آئے گی کہ ایک آدمی کے تحفظ و پناہ میں چالیس عورتیں اس کے ساتھ ہوں گی۔“ ابن براد کی روایت میں «يُرَى الرَّجُلُ» کی جگہ «تَرَى الرَّجُلَ» آیا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2338]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1012
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 593
593 صحيح حديث أَبِي مُوسَى رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ فِيهِ بِالصَّدَقَةِ مِنَ الذَّهَبِ ثُمَّ لاَ يَجِدُ أَحَدًا يَأْخُذُهَا مِنْهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ الْوَاحِدُ يَتْبَعُهُ أَرْبَعُونَ امْرَأَةً يَلُذْنَ بِهِ، مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ضرور ایک زمانہ ایسا آ جائے گا کہ ایک شخص سونے کا صدقہ لے کر نکلے گا لیکن کوئی اسے لینے والا نہیں ملے گا اور یہ بھی ہو گا کہ ایک مرد کی پناہ میں چالیس چالیس عورتیں ہو جائیں گی کیونکہ مردوں کی کمی ہو جائے گی اور عورتوں کی زیادتی ہو گی۔“ (قیامت کے قریب یا تو عورتوں کی پیدائش بڑھ جائے گی مرد کم پیدا ہوں گے یا لڑائیوں کی کثرت سے مردوں کی قلت ہو جائے گی اور ایسا کئی دفعہ ہو چکا ہے)۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 593]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 24 كتاب الزكاة: 9 باب الصدقة قبل الرد»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 6769
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بُرَيْدٌ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَيَأْتِيَنَّ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ بِالصَّدَقَةِ مِنَ الذَّهَبِ، ثُمَّ لا يَجِدُ أَحَدًا يَأْخُذُهَا مِنْهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ تَتْبَعُهُ أَرْبَعُونَ امْرَأَةً مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ، وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب ایسا زمانہ آئے گا جس میں آدمی سونے کا صدقہ لے کر چکر لگائے گا لیکن اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو اس سے وہ سونا لے، اور آدمی دیکھے گا کہ اس کے پیچھے چالیس عورتیں ہیں، ایسا مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6769]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1414، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1012، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6769، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7299، والبزار فى (مسنده) برقم: 3179» «رقم طبعة با وزير 6731»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (1414)، م (3/ 84). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 9755
9755- عن أبي موسى عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ليأتين على الناس زمان يطوف الرجل فيه بالصدقة من الذهب، ثم لا يجد أحداً يأخذها منه، ويرى الرجل الواحد يتبعه أربعون امرأة يلذن به من قلة الرجال وكثرة النساء
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الزكاة (1414) ومسلم في الزكاة (59:1012) كلاهما عن أبي كريب محمد بن العلاء، حدثنا أبو أسامة، عن بريد، عن أبي بردة، عن أبي موسى قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 15932
15932- عن أبي موسى الأشعريِّ، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم قال: لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ فِيهِ بِالصَّدَقَةِ مِنْ الذَّهَبِ ثُمَّ لايَجِدُ أَحَدًا يَأْخُذُهَا مِنْهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ الْوَاحِدُ يَتْبَعُهُ أَرْبَعُونَ امْرَأَةً يَلُذْنَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الزكاة (1414)، ومسلم في الزكاة (1012) كلاهما من حديث محمد بن العلاء أبو كريب (وزاد مسلم عبدالله بن برّاد الأشعريّ) قالا: حدّثنا أبو أسامة، عن بريد، عن أبي بردة، عن أبي موسى، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 5345
«ليأتين على الناس زمان يطوف الرجل فيه بالصدقة من الذهب ثم لا يجد أحدا يأخذها منه ويرى الرجل الواحد يتبعه أربعون امرأة يلذن به من قلة الرجال وكثرة النساء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ آدمی سونے کا صدقہ لے کر پھرے گا مگر اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو اسے قبول کر لے، اور ایک ہی مرد کو دیکھا جائے گا کہ چالیس عورتیں اس کے پیچھے لگی ہوئی ہیں، وہ مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے اس کی پناہ ڈھونڈتی ہوں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5345]
”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ آدمی سونے کا صدقہ لے کر پھرے گا مگر اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو اسے قبول کر لے، اور ایک ہی مرد کو دیکھا جائے گا کہ چالیس عورتیں اس کے پیچھے لگی ہوئی ہیں، وہ مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے اس کی پناہ ڈھونڈتی ہوں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5345]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي موسى. تخريج مشكلة الفقر 130.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7299
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَيَأْتِيَنَّ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ بِالصَّدَقَةِ مِنَ الذَّهَبِ، ثُمَّ لَا يَجِدُ أَحَدًا يَأْخُذُهَا مِنْهُ، وَتَرَى الرَّجُلَ يَتْبَعُهُ أَرْبَعُونَ امْرَأَةً يَلُذْنَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ» .
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ آدمی سونے کا صدقہ لے کر (تلاشِ مستحق میں) چکر لگائے گا، پھر اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو اس سے وہ صدقہ قبول کرے، اور تم دیکھو گے کہ ایک مرد کے پیچھے چالیس عورتیں ہوں گی جو مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے اس کی پناہ حاصل کر رہی ہوں گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7299]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1348، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1012، وأخرجه فتح الباري برقم: 81، وأخرجه مسند البزار برقم: 3179، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6769، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7262»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1348، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1012، وأخرجه فتح الباري برقم: 81، وأخرجه مسند البزار برقم: 3179، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6769، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7262»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح