الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1453. 21- باب ما جاء في أفضل الصّدقات
افضل صدقات کے متعلق مروی احادیث کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4072 (کل: 77 مقامات، 23 کتب)
صحیح مسلم: 2386
سنن ابوداود: 1676
بلوغ المرام: 511
الادب المفرد: 196
سنن دارمی: 1691
صحیح الادب المفرد: 144
مشکوۃ المصابیح: 1929
مسند احمد: 4474، 7155، 7348، 7741، 7867، 8702، 8743، 9122، 9223، 9613، 10172، 10223، 10511، 10785، 10818، 15317، 15326، 15577، 15578
اللؤلؤ والمرجان: 613
سنن دارقطنی: 3780
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4543
المعجم الاوسط: 61
61 تا 70
حدیث نمبر: 7865
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ مُحَمَّدٌ: أنبأ، وَقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَأَنْ يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ فَيَحْتَطِبَ عَلَى ظَهْرِهِ فَيَتَصَدَّقَ بِهِ وَيَسْتَغْنِيَ بِهِ عَنِ النَّاسِ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ رَجُلًا أَعْطَاهُ أَوْ مَنَعَهُ، ذَلِكَ بِأَنَّ الْيَدَ الْعُلْيَا أَفْضَلُ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ، وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى الْقَطَّانِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ الْأَعْرَجِ وَمِنْ حَدِيثِ أَبِي صَالِحٍ وَغَيْرِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”تم میں سے کوئی ایک صبح صبح جائے اور اپنی پیٹھ پر لکڑیاں اٹھا کر لائے، اس سے وہ صدقہ بھی کرے اور اپنی ضرورت بھی پوری کر لے اور لوگوں سے بے پروا ہو جائے، یہ بہتر ہے اس سے کہ وہ کسی سے مانگتا ہے وہ اسے دیتا ہے یا نہیں، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور اپنے عیال سے آغاز کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7865]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15692
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الزَّاهِدُ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْعَبْسِيُّ، أنا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَلَى ظَهْرِ غِنًى وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہتر صدقہ وہ ہے جو غنی ہونے کے بعد کیا جائے اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور تو اس سے شروع کر جس کی تو دیکھ بھال کرتا ہے“ اور اس کو بخاری رحمہ اللہ نے اعمش کی حدیث سے صحیح میں نکالا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15692]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 5355»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15710
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى الزُّهْرِيُّ الْقَاضِي بِمَكَّةَ، نا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ، ح وَأنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ الْبَزَّازُ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهَانِيُّ بِمَكَّةَ، نا أَبُو يَحْيَى عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي مَسَرَّةَ الْمَكِّيُّ، نا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ مِنْهَا عَنْ ظَهْرِ غِنًى وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ" قَالَ: وَمَنْ أَعُولُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ:" امْرَأَتُكَ تَقُولُ أَطْعِمْنِي وَإِلَّا فَارِقْنِي، خَادِمُكَ يَقُولُ: أَطْعِمْنِي وَاسْتَعْمِلْنِي، وَلَدُكَ يَقُولُ: إِلَى مَنْ تَتْرُكُنِي؟" ⦗٧٧٤⦘ هَكَذَا رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَغَيْرُهُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَجَعَلَ آخِرَهُ مِنْ قَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَكَذَلِكَ جَعَلَهُ الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین صدقہ وہ ہے جو غنی ہونے کے بعد ہو اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور جن کی تو عیال داری کرتا ہے ان سے ابتدا کر۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کس کی میں عیال داری کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری بیوی کہتی ہے: تو مجھے کھلا یا مجھے جدا کر دے، تیرا خادم کہتا ہے: مجھے کھلا اور مجھ سے کام لے، تیرا بیٹا کہے گا: تو مجھے کس کے پاس چھوڑے گا؟“ اسی طرح اس کو سعید بن ابو ایوب نے ابن عجلان سے روایت کیا ہے اور اس کو ابن عیینہ اور اس کے علاوہ نے ابن عجلان سے مقبری سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور اس کے آخر میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول ذکر کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15710]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15711
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ هُوَ ابْنُ سُفْيَانَ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنِي الْحَسَنُ، نا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، نا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَفْضَلَ الصَّدَقَةِ مَا تَرَكَ غِنًى، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ" قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: تَقُولُ امْرَأَتُكَ أَطْعِمْنِي وَإِلَّا فَطَلِّقْنِي، وَيَقُولُ: خَادِمُكَ أَطْعِمْنِي وَإِلَّا فَبِعْنِي وَيَقُولُ: وَلَدُكَ إِلَى مَنْ تَكِلُنِي؟ قَالُوا: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَذَا شَيْءٌ تَقُولُهُ مِنْ رَأْيِكَ أَوْ مِنْ قَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: لَا بَلْ هَذَا مِنْ كَيْسِي، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْأَعْمَشِ.
ابو صالح، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل صدقہ وہ ہے جو بندے کو غنی چھوڑے اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور ان سے ابتدا کر جن کی تو دیکھ بھال کرتا ہے۔“ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تیری بیوی کہے گی: تو مجھے کھلا وگرنہ مجھے طلاق دے دے۔ تیرا خادم تجھے کہے گا: مجھے کھلا یا مجھے بیچ دے اور تیرا بیٹا کہے گا: مجھے تو نے کس کے سپرد کیا ہے۔“ انہوں نے کہا: اے ابوہریرہ! یہ تو نے اپنی رائے سے کہا ہے یا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے؟ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں بلکہ یہ میرا قیاس ہے۔ اس کو بخاری رحمہ اللہ نے عمر بن حفص بن غیاث سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے اعمش سے صحیح میں نکالا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15711]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4543
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَلْيَبْدَأْ أَحَدُكُمْ بِمَنْ يَعُولُ، وَخَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے سے بہتر ہوتا ہے، تم میں سے کوئی ایک شخص (خرچ کا) آغاز اس سے کرے، جس کی وہ کفالت کرتا ہے، سب سے بہتر صدقہ وہ ہے، جو کرنے کے بعد آدمی خوشحال رہے، جو شخص مانگنے سے بچتا ہے، اللہ تعالی اُسے بچا کے رکھتا ہے، جو شخص (لوگوں سے) بے نیازی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بے نیاز رکھتا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جو شخص مانگنے سے بچتا ہے، اللہ تعالیٰ اُسے بچا کے رکھتا ہے، اور جو شخص (لوگوں سے) بے نیازی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بے نیاز رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4543]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جو شخص مانگنے سے بچتا ہے، اللہ تعالیٰ اُسے بچا کے رکھتا ہے، اور جو شخص (لوگوں سے) بے نیازی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بے نیاز رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4543]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3093،3092،3091) اخرجه الامام احمد فى المسند (434، 403/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1361، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1114
«أفضل الصدقة ما ترك غنى واليد العليا خير من اليد السفلى وابدأ بمن تعول» (تقول المرأة: إما أن تطعمني وإما أن تطلقني ويقول العبد: أطعمني واستعملني; ويقول الابن: أطعمني إلى من تدعني؟!)
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد مالداری باقی رہے (یعنی انسان خود کو محتاج نہ کر لے)، اور اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے (لینے والے) ہاتھ سے بہتر ہے، اور خرچ کی ابتدا ان لوگوں سے کرو جن کی پرورش تمہارے ذمے ہے۔ (کیونکہ بیوی کہتی ہے کہ یا مجھے کھانا دو یا طلاق دے دو، غلام کہتا ہے مجھے کھانا دو اور مجھ سے کام لو، اور بیٹا کہتا ہے مجھے کھانا دو، مجھے کس کے سہارے چھوڑ کر جا رہے ہو؟)“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1114]
”سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد مالداری باقی رہے (یعنی انسان خود کو محتاج نہ کر لے)، اور اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے (لینے والے) ہاتھ سے بہتر ہے، اور خرچ کی ابتدا ان لوگوں سے کرو جن کی پرورش تمہارے ذمے ہے۔ (کیونکہ بیوی کہتی ہے کہ یا مجھے کھانا دو یا طلاق دے دو، غلام کہتا ہے مجھے کھانا دو اور مجھ سے کام لو، اور بیٹا کہتا ہے مجھے کھانا دو، مجھے کس کے سہارے چھوڑ کر جا رہے ہو؟)“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1114]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أبي هريرة. الإرواء 834.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1115
«أفضل الصدقة ما كان عن ظهر غنى واليد العليا خير من اليد السفلى وابدأ بمن تعول»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری (یعنی ضروریات پوری ہونے) کے بعد کیا جائے، اور اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے (لینے والے) ہاتھ سے بہتر ہے، اور صدقہ کی ابتدا ان لوگوں سے کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1115]
”سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری (یعنی ضروریات پوری ہونے) کے بعد کیا جائے، اور اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے (لینے والے) ہاتھ سے بہتر ہے، اور صدقہ کی ابتدا ان لوگوں سے کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1115]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ن] عن حكيم بن حزام. غاية المرام 446، الإرواء 449.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8196
«اليد العليا خير من اليد السفلى وابدأ بمن تعول وخير الصدقة ما كان عن ظهر غنى ومن يستغن يغنه الله ومن يستعفف يعفه الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور پہلے ان سے شروع کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے، اور بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری کی حالت میں دیا جائے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، اور جو (سوال سے بچنے کی) عفت چاہے اللہ اسے عفت عطا کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 8196]
”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور پہلے ان سے شروع کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے، اور بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری کی حالت میں دیا جائے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، اور جو (سوال سے بچنے کی) عفت چاہے اللہ اسے عفت عطا کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 8196]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ] عن حكيم بن حزام. الإرواء 834.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8197
«اليد العليا خير من اليد السفلى واليد العليا هي: المنفقة واليد السفلى هي: السائلة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے والا ہاتھ مانگنے والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 8197]
”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے والا ہاتھ مانگنے والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 8197]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د ن] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 560.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3069
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ فَأَعْطَاهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ مِائَةً فَأَعْطَاهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا حَكِيمُ بْنَ حِزَامٍ، إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهُ بِسَخَاوَةِ نَفْسٍ بُورِكَ لَهُ فِيهِ، وَمَنْ أَخَذَهُ بِإِشْرَافِ نَفْسٍ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَكَانَ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَشْبَعُ، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سو اونٹ مانگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیے، پھر انہوں نے مزید سو مانگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بھی دیے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے حکیم بن حزام! یہ مال ایک سرسبز، میٹھا پھل ہے، جو اسے دل کی فراخی سے لے اس کے لیے اس میں برکت ڈالی جاتی ہے، اور جو اسے حرص سے لے اس کے لیے اس میں برکت نہیں ڈالی جاتی، وہ اس شخص کی طرح ہے جو کھاتا ہے مگر سیر نہیں ہوتا، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور خرچ کرنے میں اپنے زیرِ کفالت لوگوں سے شروع کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3069]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 190، حدیث 3082»