🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1486. 2- باب ما جاء من الأمر بالابتداء في النّفقة بالنّفس، ثم الأهل، ثم القرابة، ثم الفقراء والمساكين
اس منقولہ حکم کے بیان میں کہ نفقہ و اخراجات کی ابتدا اپنی ذات سے کی جائے، پھر اپنے اہل و عیال سے، پھر دیگر قریبی رشتہ داروں سے اور پھر فقراء و مساکین سے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4171 (کل: 41 مقامات، 13 کتب)
الجامع الكامل: 4171، 840، 7690
صحیح مسلم: 4711، 6003
سنن ابوداود: 4279
مشکوۃ المصابیح: 3343، 5438
مسند احمد: 20805، 20819، 20821، 20823، 20830، 20839، 20863، 20902، 20933، 20952، 21021، 21033
مصنف ابن ابی شیبہ: 33817، 40355
الفتح الربانی: 12036
صحیح ابن حبان: 6661، 6837
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12246
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7703، 7704
المعجم الکبیر للطبرانی: 1789، 1790، 1795، 1796، 1839، 1885، 1922، 1965، 1975، 1983
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7463، 7476
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7606
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12036
عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ عَنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَا يَزَالُ الدِّينُ قَائِمًا حَتَّى يَكُونَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ يَخْرُجُ كَذَّابُونَ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ثُمَّ تَخْرُجُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَيَسْتَخْرِجُونَ كَنْزَ الْأَبْيَضِ كِسْرَى وَآلِ كِسْرَى وَإِذَا أَعْطَى اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَحَدَكُمْ خَيْرًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ وَأَهْلِهِ وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ“
عامر بن سعد کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ دین غالب رہے گا، یہاں تک کہ قریش کے بارہ خلفاء ہوں گے، ان کے بعد قیامت سے قبل کچھ جھوٹے لوگ پیدا ہوں گے، ان کے بعد مسلمانوں کی ایک جماعت آئے گی، وہ کسری اور آل کسری کے سفید خزانوں کو باہر نکال لائیں گے، جب اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کو مال و برکت سے نوازے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے آپ پر اور پھر اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنے سے ابتدا کرے اور میں حوض کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12036]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح وانظر الحديث السابق أخرجه مسلم: 1822، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20805 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21086»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کی وضاحت میں مختلف قسم کی آراء پیش کی گئی ہیں۔ کیونکہ کئی صدیوں تک قریشیوں کی خلافت جاری رہی، کئی خلفاء اور امراء گزرے۔ اب اس حدیث میں مذکورہ بارہ خلفاء سے مراد کون لو گ ہیں؟ ہر ایک نے اس حدیث کے مختلف طرق سے ثابت ہونے والے متون اور تاریخ پر نگاہ رکھ کر اپنا اپنا نظریہ پیش کیا، کچھ تفصیل یہ ہے:
۱۔ اس حدیث کا مصداق یہ ہے کہ زمین کے مختلف خطوں میں یہ بارہ خلفاء ایک وقت میں ہوں گے اور پانچویں صدی ہجری میں عملی طور پر ایسے ہوا۔ اندلس میں پانچ افراد، جن میں ہر کوئی خلیفہ ہونے کا دعوی کرتا تھا، اُدھر مصر کا خلیفہ، بغداد میں عباسیوں کا خلیفہ اور اس کے ساتھ مختلف علاقوں میں علویوں اور خوارج کے خلفاء تھے۔
۲۔ اس سے مراد بنوامیہ کے بارہ خلفاء ہیں، بشرطیکہ ان میں صحابہ کو شمار نہ کیا جائے، اس اعتبار سے پہلا خلیفہ یزید بن معاویہ اور آخری مروان حمار تھا، یہ کل تیرہ بنتے ہیں۔ اگر مروان بن حکم کا شمار اس بنا پر نہ کیا جائے کہ ان کی صحبت میں اختلاف ہے یا وہ زبردستی قابض ہو گئے تھے تو یہ کل بارہ بنتے ہیں۔ بنوامیہ کے دور حکومت کے بعد فتنوں اور لڑائیوں کا دور شروع ہو گیا تھا۔
۳۔ یہ بارہ خلفاء امام مہدی کے بعد ہوں گے، جو آخری زمانے میں عیسی علیہ السلام سے پہلے تشریف لائیں گے۔
۴۔ اس سے مرادوہ درج ذ یل بارہ خلفاء ہیں جن پر لوگ متحد ہو گئے تھے: (۱) سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ (۲) سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ (۳) سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ (۴) سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ (۵) سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ (۶) یزید بن معاویہ(۷) عبد الملک بن مروان(۸)ولید بن عبد الملک (۹) سلیمان بن عبد الملک (۱۰) یزید بن عبد الملک(۱۱) ہشام بن عبد الملک (۱۲)ولید بن یزید بن عبد الملک، سلیمان بن عبد الملک اور یزید بن عبد الملک کے درمیان عمر بن عبد العزیز کا دور تھا۔
۵۔ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے عمر بن عبد العزیز تک کل چودہ خلفاء گزرے، ان میں دو کی نہ ولایت درست تھی اور نہ مدّت لمبی تھی اور وہ معاویہ بن یزید اور مروان بن حکم ہیں۔ ان میں سے اکثر خلفاء اپنے عہدِ خلافت میں ہر اعتبارسے تقریبا منظم رہے، اگرچہ قابل جرح امور بھی منظر عام پر آئے، لیکن وہ مثبت پہلووؤں کی بہ نسبت شاذو نادرتھے۔ (فتح الباری: ۷۲۲۲ کے تحت)

الحكم على الحديث:
حديث صحيح وانظر الحديث السابق أخرجه مسلم: 1822
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6661
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ"، فَلَمَّا رَجَعَ إِِلَى مَنْزِلِهِ، أَتَتْهُ قُرَيْشٌ، قَالُوا: ثُمَّ يَكُونُ مَاذَا؟ قَالَ:" ثُمَّ يَكُونُ الْهَرْجُ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے بعد بارہ خلیفہ ہوں گے، وہ سب قریش سے تعلق رکھتے ہوں گے۔“ (راوی کہتے ہیں:) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر تشریف لے گئے تو قریش آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: پھر کیا ہوگا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر قتل عام ہوگا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6661]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 7222، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1820، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6661، 6662، 6663، 6687، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6649، 8668، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4279، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2223، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21137» «رقم طبعة با وزير 6626»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - دون قوله: فلما رجع ... - «الصحيحة» (376 و 1075). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6837
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَزَالُ هَذَا الدِّينُ يُقَاتِلُ عَلَيْهِ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس دین کے معاملے میں مسلمانوں کا ایک گروہ ہمیشہ جنگ کرتا رہے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6837]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1922، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6837، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8482، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21212» «رقم طبعة با وزير 6798»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (963): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 840
840. عن عامر بن سعد بن أبي وقاص، قال: كتبتُ إلى جابر بن سمرة مع غلامي نافع: أخبرني بشيء سمعتَ من رسول الله صلى الله عليه وسلم. قال فكتب إليَّ إنِّي سمعتُه يقول: أنا الفَرَطُ على الحَوْض.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفضائل (2305: 45) من طرق عن حاتم بن إسماعيل، عن المهاجر بن مسمار، عن عامر بن سعد بن أبي وقاص، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7690
7690- عن عامر بن سعد بن أبي وقاص قال: كتبت إلى جابر بن سمرة مع غلامي نافع أن أخبرني بشيء سمعتَه من رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فكتب إلي: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم جمعة عشية رجم الأسلمي يقول: لا يزال الدين قائما حتى تقوم الساعة أو يكون عليكم اثنا عشر خليفة كلهم من قريش.
وسمعته يقول: عصيبة من المسلمين يفتتحون البيت الأبيض بيت كسرى أو آل كسرى.
وسمعته يقول: إن بين يدي الساعة كذابين فاحذروهم.
وسمعته يقول: إذا أعطى الله أحدكم خيرا فليبدأ بنفسه وأهل بيته.
وسمعته يقول: أنا الفرط على الحوض.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (1822: 10) من طريق حاتم بن إسماعيل عن المهاجر بن مسمار، عن عامر بن سعد بن أبي وقاص قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12246
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزَالُ هَذَا الدِّينُ قَائِمًا تُقَاتِلُ عَلَيْهِ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ"،
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دین مسلسل غالب رہے گا اور مسلمانوں کا ایک گروہ اس کی خاطر جنگ کرتا رہے گا، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی (یعنی قیامت قائم ہونے تک ایسا ہوتا رہے گا)۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12246]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (106/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20426»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7703
«لا يزال هذا الدين قائما حتى يكون عليكم اثنا عشر خليفة كلهم تجتمع عليه الأمة كلهم من قريش ثم يكون الهرج»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یہ دین ہمیشہ قائم رہے گا یہاں تک کہ تم پر بارہ خلفاء گزریں گے، جن پر ساری امت متفق ہو گی، وہ سب کے سب قریش میں سے ہوں گے، پھر قتل و غارت ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7703]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د ت] عن جابر بن سمرة. الصحيحة 375، 962.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7704
«لا يزال هذا الدين قائما يقاتل عليه عصابة من المسلمين حتى تقوم الساعة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یہ دین ہمیشہ قائم رہے گا، مسلمانوں کی ایک جماعت اس کے لیے لڑتی رہے گی یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7704]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن جابر بن سمرة. الصحيحة 961.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1789
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا أَنْعَمَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى عَبْدٍ فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ وَأَهْلِ بَيْتِهِ.
عامر بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب اللہ عزوجل کسی بندے پر انعام کرے تو وہ سب سے پہلے اپنی ذات اور اپنے گھر والوں سے (خرچ کرنا) شروع کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1789]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 198، حدیث 1802»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1790
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، عَنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَعْطَى اللهُ أَحَدَكُمْ خَيْرًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ وَأَهْلِهِ.
عامر بن سعد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی حدیث کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تم میں سے کسی کو کوئی بھلائی دے تو وہ سب سے پہلے اپنی ذات اور اپنے گھر والوں سے (خرچ کرنا) شروع کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1790]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 198، حدیث 1803»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں