الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1533. 9- باب وجوب الصّوم لرؤية الهلال والفطر لرؤيته فإن غُمَّ أكملت عدّة الشّهر ثلاثين يوماً
ہلال (چاند) کی رویت پر روزے کے وجوب اور اسی کی رویت پر افطار (عید) کے بیان میں، پس اگر مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آئے تو ”مہینے کی گنتی تیس دن مکمل کی جائے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4317 (کل: 53 مقامات، 13 کتب)
سنن دارمی: 1723
مسند امام شافعی: 609
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 339
51 تا 53
حدیث نمبر: 8183
وَحَدَّثَنَا الشَّيْخُ الْإِمَامُ أَبُو الطَّيِّبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ إِمْلَاءً فِي آخَرِينَ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ الْأَصَمُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْمُنَادِي، ثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلَاثِينَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے نظر آنے پر روزہ رکھو اور اس کے نظر آنے پر افطار کرو۔ اگر تم پر بادل چھاجائیں تو تیس دن کے روزے رکھو۔“ [صحیح۔ انظر قبلہ] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8183]
حدیث نمبر: 3744
"الشهر يكون تسعة وعشرين ويكون ثلاثين فإذا رأيتموه فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا فإن غم عليكم فأكملوا العدة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مہینہ کبھی اُنتیس دن کا ہوتا ہے اور کبھی تیس دن کا، پس جب تم اسے (چاند کو) دیکھو تو روزہ رکھو اور جب دیکھو تو روزہ چھوڑو، اور اگر تم پر مخفی ہو جائے تو تعداد پوری کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3744]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن أبي هريرة. الإرواء 902: حم، خ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7393
«لا تقدموا الشهر بيوم ولا يومين إلا أن يوافق ذلك صوما كان يصومه أحدكم صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فعدوا ثلاثين ثم أفطروا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ مت رکھو، سوائے اس کے کہ یہ کسی کے معمول کے روزے کے موافق ہو، چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی روزہ چھوڑو، اور اگر تم پر بادل چھا جائیں تو تیس دن گن لو، پھر روزہ چھوڑ دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7393]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي هريرة. الإرواء 902: حم، قط.»
قال الشيخ الألباني: صحيح