الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
139. 7- باب ما جاء في اهتزاز العرش
عرش کے لرزنے کے بیان میں۔
11 تا 12
حدیث نمبر: 5319
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ بِشْرٍ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَابْنِ لَهِيعَةَ ، وَأَبِي عَمْرٍو التُّجِيبِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمُ: اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، جبکہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ ان کے سامنے تھا، فرما رہے تھے: ”اس پر رحمن کا عرش ہل گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5319]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 11، حدیث 5338»
حدیث نمبر: 5320
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَارُ ، ثَنِي بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِنَازَةُ سَعْدٍ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: لَقَدِ اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، جبکہ سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ ان کے سامنے تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر رحمن عزوجل کا عرش ہل گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5320]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 11، حدیث 5339»