الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
164. 19- باب أنّ الملائكةَ يستغفرون للمصلي مادام في مصلاه
اس امر کے بیان میں کہ فرشتے نمازی کے لیے اس وقت تک دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی جائے نماز پر تشریف فرما رہتا ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 528 (کل: 65 مقامات، 21 کتب)
سنن ترمذی: 330
سنن نسائی: 734
سنن ابن ماجہ: 799
سنن دارمی: 1445
اللؤلؤ والمرجان: 387
مصنف ابن ابی شیبہ: 4115
الفتح الربانی: 2440
صحیح ابن حبان: 1753
51 تا 60
حدیث نمبر: 2440
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلَاتِهِ فِي بَيْتِهِ وَصَلَاتِهِ فِي سُوقِهِ بِضْعًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً، وَذَلِكَ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ، لَا يَنْهَزُهُ إِلَّا الصَّلَاةُ لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلَّا رُفِعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ وَحُطَّ بِهَا عَنْهُ خَطِيئَةٌ حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ كَانَ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَتِ الصَّلَاةُ هِيَ تَحْبِسُهُ وَالْمَلَائِكَةُ يُصَلُّونَ عَلَى أَحَدِهِمْ مَادَامَ فِي مَجْلِسِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ يَقُولُونَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ، مَالَمْ يُؤْذِ فِيهِ، مَالَمْ يُحْدِثْ فِيهِ) )
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی کی جماعت کے ساتھ نماز اس کی گھر والی اور بازار والی نماز سے پچیس چھبیس گنا زیادہ ہوتی ہے اور وہ اس لیے کہ جب تم میں سے کوئی وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر وہ مسجد میں آتا ہے، اس کا نماز کے علاوہ اور کوئی ارادہ نہ ہوتا، اس کو کھڑا کرنے والی نماز ہی ہوتی ہے، تو وہ جو قدم بھی اٹھاتا ہے، اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کر دیا جاتا ہے اور ایک غلطی کو مٹادیا جاتا ہے، حتیٰ کہ وہ مسجد میں داخل ہوجاتا ہے۔ جب وہ مسجد میں داخل ہوجاتا ہے تو وہ نماز میں ہی رہتا ہے، جب تک نماز اس کومسجد میں روکے رکھتی ہے اور جب تک آدمی اس جگہ میں رہتا ہے، جس میں اس نے نماز پڑھی ہوتی ہے تو فرشتے اس کے لیے دعا کرتے ہوئے یوں کہتے ہیں: اے اللہ! اس کو بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما، اے اللہ! اس کی توبہ قبول کر۔ (دعا کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) جب تک وہ شخص کسی کو تکلیف نہیں دیتا یا جب تک بے وضوء نہیں ہوجاتا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2440]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 477، 647، 2119، ومسلم: ص 459، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7430 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7424»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 477
حدیث نمبر: 1753
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْمَلائِكَةَ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلاهُ الَّذِي صَلَّى فِيهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک فرشتے کسی شخص کے لیے اس وقت تک دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں جب تک وہ شخص اپنی اس جائے نماز پر موجود رہتا ہے جہاں اس نے نماز ادا کی تھی، جب تک وہ بے وضو نہیں ہوتا (وہ فرشتے یہ دعا کرتے ہیں) اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، اے اللہ! تو اس پر رحم کر۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1753]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 176، 445، 659، 3229، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 649، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 26، 360، 756، 1504، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1753، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 732، وأبو داود فى (سننه) برقم: 469، 470، 471، والترمذي فى (جامعه) برقم: 330، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1447، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 799، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7667» «رقم طبعة با وزير 1750»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (1/ 160)، «صحيح أبي داود» (489). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، أبو الزناد: عبد الله بن ذكوان، والأعرج: هو عبد الرحمن بن هرمز.
حدیث نمبر: 3042
3042. عن أبي هريرة قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:الملائكة تُصلِّي على أحدكم مادام في مصلاه الذي صلَّى فيه ما لم يُحدِثْ. اللهم اغفر له، اللهم ارحمه، لا يزال أحدكم في صلاة ما كانت الصلاة تحبِسُه، لا يمنعه أن ينقلِب إلى أهله إلا الصلاةُ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في قصر الصلاة (51) عن أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 3019
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَادَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي صَلَّى فِيهِ مَا لَمْ يُحْدِثُ أَوْ يَقُمْ: اللهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللهُمَّ ارْحَمْهُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز سے فارغ ہو کر اپنی جگہ بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک اس کا وضو نہ ٹوٹے یا وہ کھڑا نہ ہو جائے۔ فرشتے یہ دعا کرتے ہیں: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» ”اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما۔“” [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3019]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 445»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3020
وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ إِمْلَاءً أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بَالَوَيْهِ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي صَلَّى فِيهِ، تَقُولُ: اللهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللهُمَّ ارْحَمْهُ مَا لَمْ يُحْدِثْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے تم میں سے اس شخص کے لیے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اس جگہ پر بیٹھا رہتا ہے جہاں اس نے نماز ادا کی، فرشتے کہتے ہیں: «اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اَللّٰهُمَّ ارْحَمْهُ» ”اے اللہ! اس کو بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما“ جب تک وہ بے وضو نہ ہو جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3020]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ وقد تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4966
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَضْلُ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ عَلَى صَلَاتِهِ فِي بَيْتِهِ وَصَلَاتِهِ فِي سُوقِهِ خَمْسَةٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً، وَمَا مِنْ رَجُلٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يَأْتِي الْمَسْجِدَ لَا يَنْهَزُهُ إِلَّا الصَّلَاةُ إِلَّا كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ دَرَجَةٌ، وَحُطَّ عَنْهُ خَطِيئَةٌ، حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ كَانَ فِي صَلَاتِهِ مَا كَانَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ، وَالْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مَسْجِدِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ: اللهُمَّ ارْحَمْهُ اللهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ، مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا گھر میں اور بازار میں نماز پڑھنے سے پچیس درجے بہتر ہے اور جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر نماز کے لیے مسجد میں آتا ہے تو اس کے ایک قدم پر ایک درجہ بلند ہوتا ہے اور ایک خطا مٹا دی جاتی ہے مسجد میں داخل ہونے تک۔ جب وہ مسجد میں داخل ہوتا ہے تو نماز کی حالت میں رہتا ہے جب تک نماز کے انتظار میں رہے۔ فرشتے اس بندے کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں جب تک وہ اپنی نماز والی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے۔ یعنی «اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ» ”اے اللہ! اس پر رحم فرما، اے اللہ! اس کو معاف فرما“ جب تک وہ کسی کو تکلیف نہ دے اور بے وضو نہ ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4966]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 465»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4985
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ كَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِي، أنبأ أَبُو سَهْلٍ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِشْرٍ الْإِسْفَرَايِينِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَقِيلٍ الْبَيْهَقِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ لَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْقَلِبَ إِلَى أَهْلِهِ إِلَّا الصَّلَاةُ".. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْلَمَةَ وَغَيْرِهِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اتنی دیر نماز میں رہتا ہے، جتنی دیر نماز اس کو روکے رکھتی ہے کہ وہ اپنے گھر کی طرف واپس پلٹے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4985]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 627»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3823
«صلاة الرجل في جماعة تزيد على صلاته في بيته وصلاته في سوقه خمسا وعشرين درجة وذلك أن أحدكم إذا توضأ فأحسن الوضوء ثم أتى المسجد لا يريد إلا الصلاة لم يخط خطوة إلا رفعه الله بها درجة وحط عنه بها خطيئة حتى يدخل المسجد فإذا دخل المسجد كان في صلاة ما كانت الصلاة تحبسه وتصلي الملائكة عليه ما دام في مجلسه الذي يصلي فيه يقولون: اللهم اغفر له اللهم ارحمه اللهم تب عليه ما لم يؤذ فيه أو يحدث فيه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی کی باجماعت نماز اس کے گھر میں پڑھی گئی نماز اور بازار میں پڑھی گئی نماز پر پچیس درجے زیادہ ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تم میں سے کوئی اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد کی طرف صرف نماز کے ارادے سے آتا ہے، تو وہ جو بھی قدم اٹھاتا ہے اس کے بدلے اللہ اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ معاف کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے۔ پھر جب وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو جب تک نماز اسے روکے رکھتی ہے وہ نماز ہی میں شمار ہوتا ہے، اور فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی اسی جگہ بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی، وہ کہتے ہیں: اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما، اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما، جب تک وہ وہاں کسی کو تکلیف نہ دے یا اپنا وضو نہ توڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3823]
”آدمی کی باجماعت نماز اس کے گھر میں پڑھی گئی نماز اور بازار میں پڑھی گئی نماز پر پچیس درجے زیادہ ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تم میں سے کوئی اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد کی طرف صرف نماز کے ارادے سے آتا ہے، تو وہ جو بھی قدم اٹھاتا ہے اس کے بدلے اللہ اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ معاف کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے۔ پھر جب وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو جب تک نماز اسے روکے رکھتی ہے وہ نماز ہی میں شمار ہوتا ہے، اور فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی اسی جگہ بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی، وہ کہتے ہیں: اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما، اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما، جب تک وہ وہاں کسی کو تکلیف نہ دے یا اپنا وضو نہ توڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3823]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 323ب, صحيح أبي داود 568.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6727
«الملائكة تصلي على أحدكم ما دام في مصلاه الذي صلى فيه ما لم يحدث أو يقم: اللهم اغفر له اللهم ارحمه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”فرشتے تم میں سے ہر ایک کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی اسی جگہ بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی، جب تک وہ بے وضو نہ ہو یا اٹھ کر نہ چلا جائے: اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6727]
”فرشتے تم میں سے ہر ایک کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی اسی جگہ بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی، جب تک وہ بے وضو نہ ہو یا اٹھ کر نہ چلا جائے: اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6727]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ن] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 488: ق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6303
حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ، وَلَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْقَلِبَ إِلَى أَهْلِهِ إِلَّا انْتِظَارُهُ الصَّلَاةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص اس وقت تک مسلسل نماز ہی کی حالت میں (شمار کیا جاتا) ہے جب تک اسے نماز (مسجد میں) روکے رکھتی ہے، اور اسے اپنے اہل وعیال کی طرف واپس لوٹنے سے محض نماز کا انتظار ہی مانع ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6303]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد قوى مستقيم؛ ووهب: هو ابن بقية، وخالد: هو ابن عبد الله الطحان، وعبد الرحمن: هو ابن أبي الزناد؛ وأبو الزناد: هو عبد الله بن ذكوان، والأعرج: هو عبد الرحمن بن هرمز، وأبو هريرة: هو أبو هريرة»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 628، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 649، 1063، وأخرجه سنن النسائي برقم: 733، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 469، 470، 471، 559، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7382، 7498، 7559، 7832، 8875، 9110، 9166، 9934، 10121، 10142، 10452، 10500، 10518، وأخرجه فتح الباري برقم: 530، 619، 620، 621، 628، 3057، 6395، وأخرجه مسند البزار برقم: 2057، 2059، 2068، 2196، 2667، 3613، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2210، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 26، 360، 439، 447، 1504، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1520، 1768، 2309، 2542، 3438، 3919، 3920، 7689، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 142، 321، 802، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2073، 2134، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9865، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6273»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد قوى مستقيم؛ ووهب: هو ابن بقية، وخالد: هو ابن عبد الله الطحان، وعبد الرحمن: هو ابن أبي الزناد؛ وأبو الزناد: هو عبد الله بن ذكوان، والأعرج: هو عبد الرحمن بن هرمز، وأبو هريرة: هو أبو هريرة»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 628، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 649، 1063، وأخرجه سنن النسائي برقم: 733، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 469، 470، 471، 559، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7382، 7498، 7559، 7832، 8875، 9110، 9166، 9934، 10121، 10142، 10452، 10500، 10518، وأخرجه فتح الباري برقم: 530، 619، 620، 621، 628، 3057، 6395، وأخرجه مسند البزار برقم: 2057، 2059، 2068، 2196، 2667، 3613، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2210، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 26، 360، 439، 447، 1504، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1520، 1768، 2309، 2542، 3438، 3919، 3920، 7689، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 142، 321، 802، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2073، 2134، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9865، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6273»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن