🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1957. 25- باب ما جاء في العطارة
ان احادیث و روایات کے بیان میں جو عطر فروشی اور خوشبو کے کاروبار کے متعلق مروی ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 5464 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 5464، 13946
صحیح بخاری: 2101، 5534
صحیح مسلم: 6692
مشکوۃ المصابیح: 5010
مسند الشهاب: 1380
اللؤلؤ والمرجان: 1687
صحیح ابن حبان: 561
السنن الكبرى للبيهقي: 11126
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2368، 5829
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7270، 7307
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2368
«إنما مثل الجليس الصالح وجليس السوء كحامل المسك ونافخ الكير فحامل المسك إما أن يحذيك وإما أن تبتاع منه وإما أن تجد منه ريحا طيبة ونافخ الكير إما أن يحرق ثيابك وإما أن تجد ريحا خبيثة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اچھے اور برے ہم نشین کی مثال کستوری اٹھانے والے اور بھٹی دھونکنے والے جیسی ہے۔ پس کستوری اٹھانے والا یا تو تمہیں تحفے میں کچھ دے دے گا، یا تم اس سے خرید لو گے، یا (کم از کم) تم اس سے عمدہ خوشبو تو پاؤ گے۔ اور بھٹی دھونکنے والا یا تو تمہارے کپڑے جلا دے گا یا (کم از کم) تم اس سے بدبو تو ضرور پاؤ گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2368]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أبي موسى. مختصر مسلم 1779.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5829
«مثل الجليس الصالح والجليس السوء كمثل صاحب المسك وكير الحداد لا يعدمك من صاحب المسك إما أن تشتريه أو تجد ريحه وكير الحداد يحرق بيتك أو ثوبك أو تجد منه ريحا خبيثة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نیک ساتھی اور برے ساتھی کی مثال مشک بیچنے والے اور لوہار کی بھٹی جیسی ہے، مشک بیچنے والے سے تمہیں کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا، یا تم اسے خرید لو گے یا کم از کم اس کی خوشبو تمہیں پہنچے گی، اور لوہار کی بھٹی یا تو تمہارا گھر یا کپڑا جلا دے گی، یا تمہیں اس سے بدبو ضرور پہنچے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5829]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي موسى.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7270
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُرَيْدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏إِنَّ جَلِيسَ الصِّدْقِ وَجَلِيسَ السَّوْءِ كَحَامِلِ الْمِسْكِ، إِمَّا أَنْ يُحْذِيَكَ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ رِيحًا طَيِّبَةً، وَنَافِخُ الْكِيرِ إِمَّا أَنْ يَحْرِقَ ثِيَابَكَ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ رِيحًا خَبِيثَةً» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک ہم نشین اور برے ہم نشین کی مثال کستوری اٹھانے والے (عطر فروش) اور بھٹی دھونکنے والے (لوہار) کی سی ہے؛ کستوری والا یا تو تمہیں (خوشبو) عطا کر دے گا یا تم اس سے عمدہ خوشبو پالو گے، جبکہ بھٹی دھونکنے والا یا تو تمہارے کپڑے جلا دے گا یا پھر تمہیں اس سے ناگوار بو پہنچے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7270]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1995، 5214، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2628، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19163، وأخرجه فتح الباري برقم: 4772، وأخرجه مسند البزار برقم: 3190، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 388، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7233»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7307
وَعَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏إِنَّمَا مَثَلُ جَلِيسِ الصَّالِحِ، وَجَلِيسِ السَّوْءِ، كَحَامِلِ الْمِسْكِ وَنَافِخِ الْكِيرِ، فَحَامِلُ الْمِسْكِ إِمَّا أَنْ يُحْذِيَكَ، وَإِمَّا أَنْ تَبْتَاعَ مِنْهُ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ رِيحًا طَيِّبَةً، وَنَافِخُ الْكِيرِ إِمَّا أَنْ يَحْرِقَ ثِيَابَكَ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ رِيحًا مُنْتِنَةً» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک ہم نشین اور برے ساتھی کی مثال کستوری اٹھانے والے (عطر فروش) اور بھٹی دھونکنے والے (لوہار) کی سی ہے، پس کستوری والا یا تو تمہیں (خوشبو) عطیہ کر دے گا، یا تم اس سے خرید لو گے، یا پھر تمہیں اس سے خوشگوار مہک تو پہنچتی ہی رہے گی، جبکہ بھٹی دھونکنے والا یا تو تمہارے کپڑے جلا دے گا یا پھر تمہیں اس سے ناگوار بدبو ہی ملے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7307]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 72570)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1995، 5214، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2628، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19163، وأخرجه فتح الباري برقم: 4772، وأخرجه مسند البزار برقم: 3190، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 388، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7270»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں