🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2166. 6- باب من ترك مالا فهو لورثته
جو شخص کوئی مال (بطورِ ترکہ) چھوڑ جائے، تو وہ اس کے وارثوں کے لیے ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 6045 (کل: 33 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 6045، 6046، 6047، 13036، 13037، 13039
صحیح بخاری: 2298، 2398، 2399، 4781، 5371، 6731، 6745
صحیح مسلم: 4157، 4159، 4160
مسند اسحاق بن راہویہ: 444
سنن دارمی: 2630
مشکوۃ المصابیح: 3041
مسند احمد: 8418، 8673، 9983، 10816
المنتقى ابن الجارود: 957
الفتح الربانی: 6047
صحیح ابن حبان: 5054
السنن الكبرى للبيهقي: 12368، 12369، 12370، 13364، 21488
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5752، 7056
31 تا 33
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21488
بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي ابْنُ نَاجِيَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ قَالَا: ثنا عُبَيْدُ اللهِ هُوَ ابْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، فَمَنْ مَاتَ وَتَرَكَ مَالًا فَمَالُهُ لِمَوَالِي الْعَصَبَةِ، وَمَنْ تَرَكَ كَلًّا أَوْ ضَيَاعًا فَأَنَا وَلِيُّهُ، فَلْأُدْعَى لَهُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مَحْمُودٍ. عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، وَقَالَ غَيْرُهُمْ:.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں مومنوں کے ان کی جانوں سے بھی زیادہ قریب ہوں، جو فوت ہو گیا اور مال چھوڑ دیا تو وہ اس کے عصبات (یعنی رشتہ داروں) کے اندر تقسیم کر دیا جائے گا اور جس نے قرض یا ضیاع (بے سہارا اہل و عیال) چھوڑا تو میں اس کا ذمہ دار ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الولاء/حدیث: 21488]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5752
«ما من مؤمن إلا أنا أولى به في الدنيا والآخرة اقرءوا إن شئتم: {النَّبِيُّ أولَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ} فأيما مؤمن مات وترك مالا فليرثه عصبته من كانوا ومن ترك دينا أو ضياعا فليأتني فأنا مولاه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر مومن پر دنیا اور آخرت میں میرا حق سب سے زیادہ ہے، اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: ”نبی مومنوں پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں“، پس جو مومن مر جائے اور مال چھوڑے تو اس کا وارث اس کے عصبات ہوں گے، جو بھی ہوں، اور جو قرض یا لاچار اہل و عیال چھوڑ جائے تو وہ میرے پاس آئے، میں اس کا ولی (سرپرست) ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5752]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7056
«والذي نفس محمد بيده إن على الأرض من مؤمن إلا وأنا أولى الناس به فأيكم ما ترك دينا أو ضياعا فأنا مولاه وأيكم ما ترك مالا فإلى العصبة من كان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! زمین پر کوئی مومن ایسا نہیں مگر میں لوگوں میں سب سے زیادہ اس کا حقدار ہوں، پس تم میں سے جو کوئی قرض یا بے سہارا اہلِ خانہ چھوڑ جائے تو میں اس کا ذمہ دار ہوں، اور تم میں سے جو کوئی مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے عصبہ (رشتہ داروں) کو ملے گا، وہ جو بھی ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7056]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. أحكام الجنائز ص 86: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں