الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
2250. 12- باب اعتبار الحرية في الكفاءة
کفاءت (نکاح کی ہم سری و برابری) کے معاملے میں حریت (آزاد ہونے) کے معتبر ہونے اور اس کا لحاظ کیے جانے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 6215 (کل: 24 مقامات، 15 کتب)
سنن نسائی: 5419
سنن ابن ماجہ: 2075
سنن دارمی: 2329
مشکوۃ المصابیح: 3199
المنتقى ابن الجارود: 741
سنن دارقطنی: 2140
صحیح ابن حبان: 4273
مسند امام شافعی: 1266
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7936
المعجم الکبیر للطبرانی: 11912
11 تا 20
ترقیم عوامۃ: 17877 ترقیم الشثری: -- 18513
حدثنا محمد بن بشر ، قال: نا سعيد بن ابي عروبة ، عن ايوب ، عن عكرمة ، عن ابن عباس ، قال:" كان عبدا اسود لبني المغيرة يقال له مغيث، كاني انظر إليه في طرق المدينة يتبعها، ودموعه تسيل على لحيته يترضاها كي تختاره فلم تختره" يعني: زوج بريرة
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ز، ط]: (بشير). صوابه في [ز]: (بشر).
(٢) في [س]: (عروبيه).
(٣) في [ك]: (تسيل).
(٤) في [س]: (تختره).
(٥) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند بنو مغیرہ کے ایک سیاہ فام غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، گویا کہ وہ منظر میرے سامنے ہے جب وہ مدینہ کی گلیوں میں حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے جارہے ہوتے تھے اور ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے ہوتے تھے، وہ انہیں راضی کرنا چاہتے تھے لیکن حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اختیار نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18513]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5282، 5283، 5280، 5281، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 801، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4270، 4273، 5120، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 105، 265، 266، 267، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5432 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5937، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2231، 2232، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1156، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2338، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2075، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1258، 1257، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14381، 14378، 14379، 14380، 14382، 15702، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2140، 3770، 3773، 3771، 3772، 3774، 3777، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1869، 2583، 3471، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13010، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18517، 31072، 39041، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2992، 4603، 4604، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4378، 4379، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11666، 11667، 11744، 11825، 11826، 11851، 11885، 11962، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 607، 3881، ترقيم محمد عوامة: 17877»
ترقیم العلمیہ : 2115 ترقیم الرسالہ : -- 2140
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْمُبَارَكِيُّ بِالْمُبَارَكَةِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا، يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ خَلْفَهَا وَيَبْكِي، وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ:" يَا عَبَّاسُ، أَلا تَعْجَبُ مِنْ شِدَّةِ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ، وَمِنْ شِدَّةِ بُغْضِ بَرِيرَةَ مُغِيثًا؟"، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ أَرْجَعْتِيهِ فَإِنَّهُ أَبُو وَلَدِكِ"، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْمُرُنِي بِهِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا شَافِعٌ"، قَالَتْ: فَلا حَاجَةَ لِي فِيهِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر غلام تھا، اس کا نام مغیث تھا، وہ منظر بھی میری نگاہ میں ہے، وہ شخص اس عورت کے پیچھے روتا ہوا جا رہا تھا، اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عباس! کیا آپ کو حیرانگی نہیں ہوتی کہ مغیث، بریرہ سے کتنی محبت کرتا ہے، اور بریرہ، مغیث کو کتنا ناپسند کرتی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے یہ فرمایا تھا: ”تمہیں اس کے ساتھ شادی برقرار رکھنی چاہیے، کیونکہ یہ تمہارے بچوں کا باپ ہے۔“ اس عورت نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سفارش کر رہا ہوں۔“ تو اس عورت نے عرض کی: ”پھر مجھے اس کے ساتھ تعلق برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2140]
ترقیم العلمیہ: 2115
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5283، وابن الجارود فى "المنتقى"، 801، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4270، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5419، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5937، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2231، 2232، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1156، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2338، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2075، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2140، 3770، 3771، 3772، 3773، 3774، 3777، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1869»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 2231»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 2231»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 1257 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2434
نا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أنا خَالِدٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا خُيِّرَتْ بَرِيرَةُ رَأَيْتُ زَوْجَهَا يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَكَلَّمَ لَهُ الْعَبَّاسُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَطْلُبَ إِلَيْهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" زَوْجُكِ وَأَبُو وَلَدِكِ"، قَالَتْ: أَتَأْمُرُنِي بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ"، قَالَتْ: فَإِنْ كُنْتَ شَافِعًا فَلا حَاجَةَ لِي فِيهِ، قَالَ: فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، وَكَانَ يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ، وَكَانَ عَبْدًا لآلِ الْمُغِيرَةِ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ:" أَلا تَعْجَبُ مِنْ شِدَّةِ بُغْضِ بَرِيرَةَ لِزَوْجِهَا، وَمِنْ شِدَّةِ حُبِّ زَوْجِهَا لَهَا؟" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب سیدہ بریرہ کو اختیار دیا گیا تو میں نے مغیث کو مدینے کی گلیوں میں ان کے پیچھے روتے ہوئے دیکھا، ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے تھے۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی کہ آپ بریرہ سے (ان کے حق میں) سفارش فرمائیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ سے فرمایا: ”وہ تمہارا شوہر اور تمہارے بچے کا باپ ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے اس کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”میں تو صرف سفارش کرنے والا ہوں۔“ انہوں نے کہا: اگر آپ سفارش کرنے والے ہیں تو مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں۔ چنانچہ انہوں نے اپنے آپ کو اختیار کر لیا۔ ان کے شوہر کا نام مغیث تھا اور وہ بنی مخزوم کی آل مغیرہ کے غلام تھے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا تمہیں بریرہ کی اپنے شوہر سے شدید نفرت اور اس کے شوہر کی اس سے شدید محبت پر تعجب نہیں ہوتا؟“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2434]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5280، 5281، 5282، 5283، وابن الجارود فى "المنتقى"، 801، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4270،والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5432، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5937، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2231، 2232، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1156، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2338، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2075، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1257، 1258، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2140، 3770، 3771، 3772، 3773، 3774، 3777، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1869، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17877، 17878، 29724، 37441»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 1258 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2435
نا نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أنا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ , قَالَ فِي زَوْجِ بَرِيرَةَ: يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ عَبْدُ بَنِي فُلانٍ:" كَأَنِّي أَرَاهُ الآنَ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَبْكِي" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ اللہ عنہما نے فرمایا: مجھے یوں لگتا ہے کہ ابھی مغیث مدینے کی گلیوں میں روتے ہوئے پیچھے پیچھے جا رہا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2435]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5280، 5281، 5282، 5283، وابن الجارود فى "المنتقى"، 801، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4270،والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5432، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5937، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2231، 2232، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1156، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2338، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2075، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1257، 1258، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2140، 3770، 3771، 3772، 3773، 3774، 3777، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1869، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17877، 17878، 29724، 37441»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4273
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا، يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِِلَيْهِ يَطُوفُ خَلْفَهَا يَبْكِي وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ:" يَا عَبَّاسُ، أَلا تَعْجَبُ مِنْ شِدَّةِ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ، وَمِنْ شِدَّةِ بُغْضِ بَرِيرَةَ مُغِيثًا"، فَقَالَ لَهَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ رَاجَعْتِيهِ فَإِِنَّهُ أَبُو وَلَدِكِ". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَأْمُرُنِي بِهِ؟ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ". قَالَتْ: فَلا حَاجَةَ لِي فِيهِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر ایک غلام تھا، اس کا نام مغیث تھا، یہ منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ وہ ان کے پیچھے روتا ہوا جا رہا تھا اور اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عباس! کیا آپ کو حیرانگی نہیں ہو رہی کہ مغیث بریرہ سے کتنی محبت کرتا ہے اور بریرہ مغیث کو کتنا ناپسند کرتی ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”اگر تم اس سے رجوع کر لو (تو یہ مناسب ہو گا) کیونکہ یہ تمہاری اولاد کا باپ ہے۔“ اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ مجھے اس بارے میں حکم دے رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں صرف سفارش کر رہا ہوں۔“ تو اس خاتون نے کہا: مجھے اس کے ساتھ رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطلاق/حدیث: 4273]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5280، 5281، 5282، 5283، وابن الجارود فى "المنتقى"، 801، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4270، 4273، 5120، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2231، 2232، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1156، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2075، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1257، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14378، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2140، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1869» «رقم طبعة با وزير 4259»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1933): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 1266
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ ذَكَرَ عِنْدَهُ زَوْجَ بَرِيرَةَ، فَقَالَ: كَانَ ذَلِكَ مُغِيثٌ عَبْدُ بَنِي فُلَانٍ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَتْبَعُهَا فِي الطَّرِيقِ وَهُوَ يَبْكِي.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب ان کے پاس بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند کا ذکر کیا گیا تو فرمایا: ”یہ بنی فلاں کا غلام مغیث تھا، گویا اب بھی میں اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ روتے ہوئے راستے میں اس کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الطلاق، باب خيار الأمة تحت العبد (5281).»
حدیث نمبر: 6214
6214- عن ابن عباس أن زوج بريرة كان عبداً يقال له مُغيث،:كأني أنظرُ إليه يطوف خلفها يبكي ودموعه تسيلُ على لحيته. فقال النبي صلى الله عليه وسلم لعباس: يا عباس، ألا تعجب من حب مغيث بريرة، ومن بُغض بريرة مغيثاً. فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لو راجعته قالت: يا رسول الله تأمرني؟ قال: إنما أنا أشفع قالت: لا حاجة لي فيه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الطلاق (5283) عن محمد، أخبرنا عبدالوهاب حدثنا خالد، عن عكرمة، عن ابن عباس، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6735
6735- عن ابن عباس قال: كان زوج بريرة عبداً يقال له: مُغيث، كأني أنظر إليه يطوف خلفها يبكي، ودموعه تسيل على لحيته. فقال النبي صلى الله عليه وسلم لعباس: يا عباس ألا تعجب من حب مغيث لبريرة، ومن بغض بريرة مغيثاً، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لو راجعتِه قالت: يا رسول الله تأمرني؟ قال: إنما أنا أشفع قالت: لا حاجة لي فيه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الطلاق (5283) عن محمد، أخبرنا عبد الوهاب، حدثنا خالد، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14264
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْفَقِيهُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، ثنا جَعْفَرٌ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ اسْمُهُ مُغِيثٌ قَالَ: فَكَأَنِّي أُرَاهُ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ عَلَيْهَا، قَالَ: وَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا أَرْبَعَ قَضِيَّاتٍ فَقَالَ:" إِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ، وَخَيَّرَهَا، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ" قَالَ:" وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا لِعَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنْ شُعْبَةَ، وَهَمَّامٍ مُخْتَصَرًا قَالَ: رَأَيْتُهُ عَبْدًا يَعْنِي زَوْجَ بَرِيرَةَ.
عکرمہ رحمہ اللہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا خاوند سیاہ رنگ کا غلام تھا، جس کا نام مغیث تھا۔ وہ کہتے ہیں: میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے مدینہ کی گلیوں میں آنسو بہاتا پھر رہا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں چار فیصلے فرمائے: (۱) ولاء آزاد کرنے والے کے لیے ہے، (۲) بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا، (۳) اور عدت گزارنے کا حکم فرمایا، (۴) بریرہ رضی اللہ عنہا پر گوشت صدقہ کیا گیا جو اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ میں دیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ» ”اس کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“
(ب) ابو ولید، شعبہ اور ہمام سے مختصر بیان کرتے ہیں کہ میں نے بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کو غلام دیکھا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14264]
(ب) ابو ولید، شعبہ اور ہمام سے مختصر بیان کرتے ہیں کہ میں نے بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کو غلام دیکھا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14264]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14265
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ثنا وُهَيْبٌ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" ذَاكَ مُغِيثٌ عَبْدٌ لِبَنِي فُلَانٍ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَبْكِي عَلَيْهَا" يَعْنِي بَرِيرَةَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ حَمَّادٍ.
عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ مغیث بنو فلاں کا غلام تھا، میں مغیث کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ بریرہ کے پیچھے مدینہ کی گلیوں میں روتا پھر رہا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14265]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5281»
الحكم على الحديث:
صحيح