الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
230. 21- باب ما جاء من تبشير جبريل بأن من مات ولم يشرك بالله شيئاً دخل الجنّة
حضرت جبرئیل علیہ السلام کی اس بشارتِ جلیلہ کا بیان کہ ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ اس نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 634 (کل: 51 مقامات، 13 کتب)
سنن ترمذی: 2644
الادب المفرد: 803
صحیح الادب المفرد: 620
مشکوۃ المصابیح: 26
51 تا 51
حدیث نمبر: 7826
«يا أبا ذر! ما أحب أن لي أحدا ذهبا أمسى ثالثة وعندي منه دينار إلا دينارا أرصده لدين إلا أن أقول به في عباد الله هكذا وهكذا وهكذا يا أبا ذر! الأكثرون هم الأقلون إلا من قال هكذا وهكذا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے ابوذر! مجھے یہ پسند نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور تین راتیں گزر جائیں اور میرے پاس اس میں سے ایک دینار (بھی باقی) رہے، سوائے اس دینار کے جو میں قرض کی ادائیگی کے لیے رکھ لوں، اِلّا یہ کہ میں اسے اللہ کے بندوں میں اس طرح اور اس طرح اور اس طرح (لٹا) دوں۔ اے ابوذر! (مال کی) زیادہ کثرت رکھنے والے (اجر میں) کم ہیں، سوائے اس کے جو اسے اس طرح اور اس طرح (خرچ کر دے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7826]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي ذر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح