🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2300. 21- باب لا تباشر المرأة المرأة
اس ممانعت کے بیان میں کہ ”کوئی عورت کسی دوسری عورت کے جسم سے (برہنہ ہو کر) اپنا بدن مس نہ کرے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 6350 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 6350
صحیح بخاری: 352، 353، 355، 356، 370
مسند احمد: 14836، 15248
الفتح الربانی: 6672
المستدرک علی الصحیحین: 7968
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13191
المعجم الاوسط: 5218
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13191
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، وَلَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ". قَالَ: فَقُلْتُ لِجَابِرٍ: أَكُنْتُمْ تَعُدُّونَ الذُّنُوبَ شِرْكًا؟ قَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي جُمْلَةِ أَحَادِيثَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: کوئی شخص ایک ہی کپڑے میں دوسرے شخص کے ساتھ مباشرت نہ کرے اور کوئی عورت ایک ہی کپڑے میں دوسری عورت کے ساتھ مباشرت نہ کرے (یعنی وہ اس طرح سے اکٹھے نہ ہوں کہ ان کے جسم پر صرف ایک ہی کپڑا ہو، جسم پر اور کچھ نہ ہو) راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ لوگ گناہوں کے ارتکاب کو شرک شمار کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13191]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (389/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5218
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ: نَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُبَاشِرِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ، وَلَا يُبَاشِرِ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت کسی دوسری عورت کے ساتھ اور کوئی مرد کسی دوسرے مرد کے ساتھ ایک ہی کپڑے میں (برہنہ ہو کر) جسم سے جسم نہ ملائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے صرف ابن ابی الزناد نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5218]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7871، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14982، 15065، 15481، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17888»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں