🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2475. 21- باب شفاعة الحاكم
حکمران یا قاضی کی جانب سے سفارش کرنے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 6735 (کل: 23 مقامات، 15 کتب)
الجامع الكامل: 6735، 6214، 6215
صحیح بخاری: 5281، 5282، 5283
سنن نسائی: 5419
سنن ابن ماجہ: 2075
سنن دارمی: 2329
مشکوۃ المصابیح: 3199
المنتقى ابن الجارود: 741
مصنف ابن ابی شیبہ: 18513
سنن دارقطنی: 2140
سنن سعید بن منصور: 2434، 2435
صحیح ابن حبان: 4273
مسند امام شافعی: 1266
السنن الكبرى للبيهقي: 14265، 14266، 14267
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7936
المعجم الکبیر للطبرانی: 11801، 11912
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7936
«يا عباس! ألا تعجب من حب مغيث بريرة ومن بغض بريرة مغيثا؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عباس! کیا تمہیں مغیث کی بریرہ سے محبت اور بریرہ کی مغیث سے نفرت پر تعجب نہیں ہوتا؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7936]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ د ن هـ] عن ابن عباس. المشكاة 3199.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11801
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ وَمَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا لِبَنِي فُلَانٍ، نَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ، وَاللهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ الْآنَ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ يَبْكِي ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر انصار کے فلاں گھرانے کا ایک غلام تھا، جسے مغیث کہا جاتا تھا۔ اللہ کی قسم! گویا میں ابھی اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ روتے ہوئے مدینہ کی گلیوں میں اس کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11801]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 315، حدیث 11851»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11912
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا يُقَالُ لَهُ مُغِيثٌ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ خَلْفَهَا يَبْكِي وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ : يَا عَبَّاسُ ، أَلَا تَعْجَبُ مِنْ شِدَّةِ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ ، وَمِنْ شِدَّةِ بُغْضِ بَرِيرَةَ مُغِيثًا "، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ رَاجَعْتِيهِ فَإِنَّهُ أَبُو وَلَدِكِ ". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتَأْمُرُنِي؟ فَقَالَ: " إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ ". قَالَتْ: فَلَا حَاجَةَ لِي فِيهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر ایک غلام تھا جسے مغیث کہا جاتا تھا۔ گویا میں ابھی اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس کے پیچھے پیچھے پھرتا روتا ہے اور اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے ہوتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”عباس! کیا تمہیں مغیث کی بریرہ سے شدید محبت، اور بریرہ کی مغیث سے شدید نفرت پر تعجب نہیں ہوتا؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ سے فرمایا: ”اگر تم اس سے رجوع کر لو تو بہتر ہے، وہ تمہاری اولاد کا باپ ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو صرف سفارش کر رہا ہوں۔“ انہوں نے عرض کیا: پھر مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11912]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 345، حدیث 11962»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں