الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
2483. 7- باب تعديل النساء بعضهن بعضاً
”خواتین کا ایک دوسرے کی عدالت و ثقاہت بیان کرنے اور ایک دوسرے کو معتبر قرار دینے کے بیان میں“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 6747 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 241
سنن ابوداود: 4679
سنن ابن ماجہ: 4003
مسند احمد: 5343
الفتح الربانی: 9644
11 تا 14
حدیث نمبر: 20529
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، تَصَدَّقْنَ وَأَكْثِرْنَ الِاسْتِغْفَارَ، فَإِنِّي رَأَيْتُكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ"، قَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: مَا لَنَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ:" تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ، وَمَا رَأَيْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ أَغْلَبَ لِذِي اللُّبِ مِنْكُنَّ"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا نُقْصَانُ الْعَقْلِ وَالدِّينِ؟ قَالَ:" أَمَّا نُقْصَانُ الْعَقْلِ، فَشَهَادَةُ امْرَأَتَيْنِ تَعْدِلُ شَهَادَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ، فَهَذَا نُقْصَانُ الْعَقْلِ، وَتَمْكُثُ اللَّيَالِيَ لَا تُصَلِّي، وَتُفْطِرُ فِي رَمَضَانَ، فَهَذَا نُقْصَانُ الدِّينِ". ⦗٢٥١⦘.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کے گروہ! تم صدقہ اور استغفار زیادہ کیا کرو، میں تمہیں اکثر جہنم والیاں دیکھتا ہوں۔“ ان میں سے ایک عورت نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں کیا ہے (کہ ہم کثرت سے جہنمی ہیں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لعنت اور خاوندوں کی ناشکری زیادہ کرتی ہو، اور میں نے عقل و دین میں ناقص ہونے کے باوجود عقل مند آدمی پر تم سے زیادہ غالب آنے والی کسی کو نہیں دیکھا۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! عقل و دین کا نقصان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر ہوتی ہے، یہ عقل کا نقصان ہے؛ اور وہ کئی راتیں نماز نہیں پڑھتی اور رمضان میں روزے نہیں رکھتی، یہ دین کا نقصان ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20529]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 807»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20540
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ التُّجِيبِيُّ، أنبأ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ:" مَا رَأَيْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ أَغْلَبَ لِذِي اللُّبِ مِنْكُنَّ"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا نُقْصَانُ الْعَقْلِ وَالدِّينِ؟ قَالَ:" أَمَّا نُقْصَانُ الْعَقْلِ فَشَهَادَةُ امْرَأَتَيْنِ تَعْدِلُ شَهَادَةَ رَجُلٍ، فَذَلِكَ نُقْصَانُ الْعَقْلِ، وَتَمْكُثُ اللَّيَالِيَ مَا تُصَلِّي، وَتُفْطِرُ فِي رَمَضَانَ، فَهَذَا نُقْصَانُ الدِّينِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں، انہوں نے حدیث کو ذکر کیا، اس میں ہے کہ ”میں نے عقل و دین میں نقص والی کوئی چیز نہیں دیکھی لیکن اس کے باوجود وہ عقل مند آدمی پر غلبہ پا لیتی ہیں۔“ ایک عورت نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہماری عقل و دین کا نقصان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقل کا نقصان یہ ہے کہ دو عورتوں کی شہادت ایک مرد کے برابر رہے اور کئی راتیں نماز سے رک جانا، رمضان کے روزے ترک کر دینا، یہ دین کا نقصان ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20540]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5624
«ما رأيت من ناقصات عقل ولا دين أغلب لذي لب منكن أما نقصان العقل فشهادة امرأتين بشهادة رجل وأما نقصان الدين فإن إحداكن تفطر رمضان وتقيم أياما لا تصلي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود تم عورتوں سے زیادہ کسی کو عقلمند شخص پر غالب آنے والا نہیں دیکھا، رہی عقل کی کمی تو وہ یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، اور رہی دین کی کمی تو وہ یہ ہے کہ تم میں سے کوئی رمضان میں روزہ چھوڑ دیتی ہے اور کئی دن نماز نہیں پڑھتی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5624]
”میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود تم عورتوں سے زیادہ کسی کو عقلمند شخص پر غالب آنے والا نہیں دیکھا، رہی عقل کی کمی تو وہ یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، اور رہی دین کی کمی تو وہ یہ ہے کہ تم میں سے کوئی رمضان میں روزہ چھوڑ دیتی ہے اور کئی دن نماز نہیں پڑھتی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5624]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن ابن عمر. حم 2/66 - 67، م 1/61، د: سنة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7980
"يا معشر النساء! تصدقن وأكثرن الاستغفار فإني رأيتكن أكثر أهل النار إنكن تكثرن اللعن وتكفرن العشير ما رأيت من ناقصات عقل ودين أغلب لذي لب منكن أما نقصان العقل: فشهادة امرأتين تعدل شهادة رجل فهذا نقصان العقل وتمكث الليالي ما تصلي وتفطر في رمضان فهذا نقصان الدين"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عورتو! صدقہ دو اور کثرت سے استغفار کرو، کیونکہ میں نے تمہیں جہنم والوں میں سب سے زیادہ دیکھا ہے۔ تم بہت لعنت کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری کرتی ہو۔ میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود عقل مند آدمی کی عقل کو تم سے زیادہ مغلوب کرنے والی کوئی مخلوق نہیں دیکھی۔ عقل کی کمی یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، یہ عقل کی کمی ہے۔ اور دین کی کمی یہ ہے کہ تم کئی راتیں نماز نہیں پڑھتیں اور رمضان میں روزہ نہیں رکھتیں، یہ دین کی کمی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7980]
”اے عورتو! صدقہ دو اور کثرت سے استغفار کرو، کیونکہ میں نے تمہیں جہنم والوں میں سب سے زیادہ دیکھا ہے۔ تم بہت لعنت کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری کرتی ہو۔ میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود عقل مند آدمی کی عقل کو تم سے زیادہ مغلوب کرنے والی کوئی مخلوق نہیں دیکھی۔ عقل کی کمی یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، یہ عقل کی کمی ہے۔ اور دین کی کمی یہ ہے کہ تم کئی راتیں نماز نہیں پڑھتیں اور رمضان میں روزہ نہیں رکھتیں، یہ دین کی کمی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7980]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م هـ] عن ابن عمر [حم م ت] عن أبي هريرة [حم ق] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 524، الإرواء 190، السنة 955و 956، المشكاة 19.»
قال الشيخ الألباني: صحيح