🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2711. 10- باب ما جاء في تحنيك المولود وتسميته والدعاء له عند ولادته
نوزائیدہ بچے کی تحنیک کرنے، اس کا نام رکھنے اور اس کی پیدائش کے وقت اس کے حق میں دعا کرنے کے متعلق مروی روایات کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7253 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 7253، 14490
صحیح بخاری: 5467، 6198
صحیح مسلم: 5615
الادب المفرد: 840
صحیح الادب المفرد: 648
مسند احمد: 19570
اللؤلؤ والمرجان: 1387
مصنف ابن ابی شیبہ: 25026
السنن الكبرى للبيهقي: 19305
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7315
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19305
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، ثنا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: وُلِدَ لِي غُلَامٌ فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمَّاهُ إِبْرَاهِيمَ وَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ نَصْرٍ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، وَزَادَ فِيهِ: وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ وَدَفَعَهُ إِلِيَّ وَكَانَ أَكْبَرَ وَلَدِ أَبِي مُوسَى. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ.
سیدنا ابوبردہ رحمہ اللہ، سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میرے گھر بچہ پیدا ہوا جسے میں لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھ کر کھجور سے گھٹی دی اور ابواسامہ رحمہ اللہ کی روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے برکت کی دعا کر کے واپس کر دیا اور یہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کا بڑا بیٹا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19305]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7315
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: وُلِدَ لِي غُلَامٌ، فَأَتَيْتُ بِهِ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمَّاهُ إِبْرَاهِيمَ، وَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ، وَدَفَعَهُ إِلَيَّ، وَكَانَ أَكْبَرَ وَلَدِ أَبِي مُوسَى .
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا تو میں اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا، کھجور سے اس کی تحنیک فرمائی (یعنی گھٹی دی) اور اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی، پھر اسے مجھے عطا فرما دیا“، اور یہ صاحبزادے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی سب سے بڑی اولاد تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7315]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5150، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2145، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19076، وأخرجه شرح السنة برقم: 2820، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7278»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں