الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
2835. 29- باب ما جاء في خلافة قريش
قریش کی خلافت کے سلسلے میں مروی روایات کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7685 (کل: 16 مقامات، 13 کتب)
الجامع الكامل: 7685
صحیح بخاری: 3495
صحیفہ ہمام بن منبہ: 129
سلسلہ احادیث صحیحہ: 3380
مشکوۃ المصابیح: 5979
مسند الحمیدی: 1074
اللؤلؤ والمرجان: 1193
الفتح الربانی: 12031
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6796
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6264
11 تا 16
حدیث نمبر: 1193
1193 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: النَّاسُ تَبعٌ لِقُرَيْشٍ فِي هذَا الشَّأْنِ، مُسْلِمُهُمْ تَبَعٌ لِمُسْلِمِهِم، وَكَافِرُهُمْ تَبَعٌ لِكَافِرِهِمْ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (خلافت کے) معاملے میں لوگ قریش کے تابع ہیں، عام مسلمان قریشی مسلمانوں کے تابع ہیں جس طرح ان کے عام کفار قریشی کفار کے تابع رہتے چلے آئے ہیں۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1193]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 1 باب قول الله تعالى (يا أيها الناس إنا خلقناكم من ذكر وأنثى»
وضاحت: یعنی خلافت اور امارت میں لوگ قریش کے تابع اور پیرو ہیں۔ کیونکہ انہیں دوسروں پر فضیلت حاصل ہے۔ ایک رائے کے مطابق یہ خبر حکم اور امر کے معنی میں ہے یعنی مسلمان قریشی مسلمانوں کی اتباع اور پیروی میں ہوں گے۔ اور ان کے خلاف بغاوت جائز نہیں، اور کافر قریشی کافروں کی پیروی کریں گے۔ امام کرمانی فرماتے ہیں کہ یہ ان کی گذشتہ زمانے کی حالت کا بیان ہے کہ وہ زمانہ کفر میں مقتداء اور پیشوا ہی رہے ہیں۔ عرب لوگ قریش کو مقدم سمجھتے تھے اور ان کے حرم میں رہنے کی وجہ سے ان کی تعظیم کرتے تھے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معبوث ہوئے اور اسلام کی دعوت دی تو اکثر عربوں نے آپ کی اتباع سے توقف اختیار کیا اور کہنے لگے کہ انتظار کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم آپ سے کیا سلوک کرتی ہے پھر جب مکہ فتح ہوا اور قریش اسلام لے آئے تو عرب نے ان کی پیروی کی اور فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے لگے۔ اور پھر خلافت بھی قریش میں برقرار رہی۔ تو سچ ہے کہ کافر قریشی کافروں کے پیروکار تھے اور مسلمان قریشی مسلمانوں کے پیرو بنے۔ (مرتب)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 12031
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي هَذَا الشَّأْنِ مُسْلِمُهُمْ تَبَعٌ لِمُسْلِمِهِمْ وَكَافِرُهُمْ تَبَعٌ لِكَافِرِهِمْ“
سیدنا ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حکومت کے معاملہ میں لوگ قریش کے تابع ہیں، مسلمان، مسلم قریشیوں کے تابع ہیں اور کافر، کافر قریشیوں کے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12031]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3495، ومسلم: 1818، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7306 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7304»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3495
حدیث نمبر: 5295
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللهُ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بَالَوَيْهِ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي هَذَا الشَّأْنِ، مُسْلِمُهُمْ تَبَعٌ لِمُسْلِمِهِمْ، وَكَافِرُهُمْ تَبَعٌ لِكَافِرِهِمْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ اس حال میں قریش کے تابع ہیں کہ ان کے مسلمان، مسلمانوں کے تابع ہیں اور ان کے کافر، کافروں کے تابع ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5295]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 3305»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16531
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِيُّ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، ح وَأَنْبَأَ أَبُو عَبْدِ اللهِ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: ثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي هَذَا الشَّأْنِ، مُسْلِمُهُمْ تَبَعٌ لِمُسْلِمِهِمْ، وَكَافِرُهُمْ تَبَعٌ لِكَافِرِهِمْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ اس معاملے میں قریش کے تابع ہیں، ان کے مسلمان تابع ہیں ان کے مسلمانوں کے اور کفار کفار کے۔“ [صحیح] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16531]
حدیث نمبر: 6796
«الناس معادن خيارهم في الجاهلية خيارهم في الإسلام إذا فقهوا الناس تبع لقريش في هذا الشأن مسلمهم تبع لمسلمهم وكافرهم تبع لكافرهم تجدون من خير الناس أشد الناس كراهية لهذا الشأن حتى يقع فيه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگ کانوں (معدنیات) کی مانند ہیں، جو ان میں سے زمانہ جاہلیت میں بہترین تھے وہی اسلام میں بھی بہترین ہیں، بشرطیکہ وہ دین کی سمجھ حاصل کریں۔ لوگ اس معاملے میں قریش کے تابع ہیں، ان کے مسلمان ان کے مسلمانوں کے تابع ہیں اور ان کے کافر ان کے کافروں کے تابع ہیں۔ تم بہترین لوگوں میں سے اسے پاؤ گے جو اس معاملے کو سب سے زیادہ ناپسند کرتا ہو، یہاں تک کہ وہ اس میں مبتلا ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6796]
”لوگ کانوں (معدنیات) کی مانند ہیں، جو ان میں سے زمانہ جاہلیت میں بہترین تھے وہی اسلام میں بھی بہترین ہیں، بشرطیکہ وہ دین کی سمجھ حاصل کریں۔ لوگ اس معاملے میں قریش کے تابع ہیں، ان کے مسلمان ان کے مسلمانوں کے تابع ہیں اور ان کے کافر ان کے کافروں کے تابع ہیں۔ تم بہترین لوگوں میں سے اسے پاؤ گے جو اس معاملے کو سب سے زیادہ ناپسند کرتا ہو، یہاں تک کہ وہ اس میں مبتلا ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6796]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6264
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي هَذَا الشَّأْنِ، مُسْلِمُهُمْ تَبَعٌ لِمُسْلِمِهِمْ، وَكَافِرُهُمْ تَبَعٌ لِكَافِرِهِمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس معاملے میں لوگ قریش کے تابع ہیں؛ لوگوں کے مسلمان قریش کے مسلمانوں کے تابع ہیں اور لوگوں کے کافر قریش کے کافروں کے تابع ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6264]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3305، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1818، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7264، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19895، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6264، وأخرجه شرح السنة برقم: 3846، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3136، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6235»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3305، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1818، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7264، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19895، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6264، وأخرجه شرح السنة برقم: 3846، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3136، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6235»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح