🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2853. 1- باب فضل الجهاد في سبيل الله إذا دعا إليه الإمام
”اللہ کی راہ میں جہاد کی فضیلت کا بیان جب امام اس کی دعوت دے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7740 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 7740، 10363
صحیح بخاری: 2808
صحیح مسلم: 4914
مسند احمد: 18565، 18592
مصنف ابن ابی شیبہ: 20473
الفتح الربانی: 4882
سنن سعید بن منصور: 3732
صحیح ابن حبان: 4601
السنن الكبرى للبيهقي: 18541، 18542
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4268
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18541
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ غَالِبٍ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمْدَانَ النِّيسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أنبأ عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثنا زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّكَ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَمِلَ هَذَا يَسِيرًا، وَأُجِرَ كَثِيرًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ جَنَابٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔“ پھر میدانِ جہاد میں لڑتا ہوا شہید ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمل تو اس نے تھوڑا کیا ہے لیکن اجر زیادہ پایا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18541]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18542
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، أنبأ إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ بِالْحَدِيدِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أُقَاتِلُ أَوْ أُسْلِمُ؟ قَالَ:" لَا بَلْ أَسْلِمْ ثُمَّ قَاتِلْ". فَأَسْلَمَ فَقَاتَلَ فَقُتِلَ، فَقَالَ:" هَذَا عَمِلَ قَلِيلًا، وَأُجِرَ كَثِيرًا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِالرَّحِيمِ، عَنْ شَبَابَةَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص لوہے میں چھپا ہوا آیا، اس نے کہا: جہاد کروں یا اسلام قبول کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اسلام قبول کر، پھر جہاد کر“ تو وہ اسلام قبول کرنے کے بعد لڑائی کرتے ہوئے شہید ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمل تھوڑا ہے اور اجر زیادہ دیا گیا ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18542]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4268
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا أَبُو وَكِيعٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَاتِلُ الْعَدُوَّ فَجَاءَ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ فِي الْحَدِيدِ فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِسْلَامَ فَأَسْلَمَ، فَقَالَ: أَيُّ عَمَلٍ أَفْضَلُ كَيْ نَعْمَلَهُ؟ فَقَالَ: تُقَاتِلُ قَوْمًا جِئْتَ مِنْ عِنْدِهِمْ، فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى قُتِلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَمِلَ قَلِيلًا وَجُزِيَ كَثِيرًا.
قُلْتُ: إِسْنَادُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذِهِ السِّيَاقَةِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دشمن سے برسرِ پیکار تھے کہ ایک شخص لوہے (کی زرہ) میں مکمل طور پر ڈھکا ہوا حاضر ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اسلام پیش کیا تو وہ مسلمان ہو گیا، پھر اس نے دریافت کیا: ”کون سا عمل سب سے افضل ہے تاکہ ہم اسے بجا لائیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان لوگوں کے خلاف قتال کرو جن کے پاس سے تم آئے ہو“، چنانچہ وہ ان سے لڑا یہاں تک کہ شہید ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے عمل تھوڑا کیا اور اجر بہت پایا۔“ میں (مؤلف) کہتا ہوں: اس کی سند کے راوی ثقہ ہیں اور یہ حدیث (بخاری ومسلم جیسی) کتبِ صحیحہ میں اس سیاق کے علاوہ دوسرے انداز میں موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4268]
تخریج الحدیث: «قلت: إسناد رجاله ثقات، وهو في الصحيح بغير هذه السياقة»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں