🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2861. 9- باب فضل الإنفاق في سبيل الله تعالى إذا دعا إليه الإمام
جب امام (حاکمِ وقت) اس کی جانب دعوت دے تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں انفاق (مال خرچ کرنے) کی فضیلت و برتری کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7784 (کل: 31 مقامات، 16 کتب)
الجامع الكامل: 7784، 12742، 15230، 15231
صحیح بخاری: 1465، 2842، 6427
صحیح مسلم: 2421، 2422، 2423
سنن نسائی: 2582
سنن ابن ماجہ: 3995
مشکوۃ المصابیح: 5162
مسند احمد: 11035، 11157، 11865، 11866
مسند الحمیدی: 757
اللؤلؤ والمرجان: 625، 626
مصنف ابن ابی شیبہ: 37100
الفتح الربانی: 10069
صحیح ابن حبان: 3225، 3226، 3227، 4513، 5174
السنن الكبرى للبيهقي: 5710
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2317
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1242
المعجم الاوسط: 8990
31 تا 31
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8990
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ مَا يُخْرِجُ اللهُ لَكُمْ مِنْ بَرَكَاتِ الْأَرْضِ فَقِيلَ: مَا بَرَكَاتُ الْأَرْضِ؟ قَالَ: I " زَهْرَةُ الدُّنْيَا I "، فَقَالَ رَجُلٌ: هَلْ يَأْتِي الْخَيْرُ بِالشَّرِّ؟ فَصَمَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُنَزَّلُ عَلَيْهِ، ثُمَّ جَعَلَ يَمْسَحُ الْعَرَقَ عَنْ جَبِينِهِ، ثُمَّ قَالَ: I " أَيْنَ السَّائِلُ: هَلْ يَأْتِي الْخَيْرُ بِالشَّرِّ؟ I " فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا ذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ الْخَيْرَ لَا يَأْتِي إِلَّا بِالْخَيْرِ I " - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - I " وَإِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، وَإِنَّ كُلَّ مَا يُنْبِتُ الرَّبِيعُ حَبَطًا يَقْتُلُ أَوْ يُلِمُّ إِلَّا آكِلَةَ الْخَضِرِ تَأْكُلُ حَتَّى إِذَا اشْتَدَّتْ خَاصِرَتَاهَا اسْتَقْبَلَتِ الشَّمْسَ فَاجْتَرَّتْ وَثَلَطَتْ وَبَالَتْ ثُمَّ عَادَتْ فَأَكَلَتْ، إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهُ بِحَقِّهِ وَوَضَعَهُ فِي حَقِّهِ فَنِعْمَ الْمَعُونَةُ هُوَ، وَمَنْ أَخَذَهُ بِغَيْرِ حَقِّهِ كَانَ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَشْبَعُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تم پر سب سے زیادہ خوف اس چیز کا ہے جو اللہ تمہارے لیے زمین کی برکتوں میں سے نکالے گا۔“ پوچھا گیا: ”زمین کی برکتیں کیا ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کی رونق و زیبائش۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: ”کیا بھلائی بھی برائی لے کر آتی ہے؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی جا رہی ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پیشانی سے پسینہ پونچھنے لگے، پھر فرمایا: ”وہ سوال کرنے والا کہاں ہے کہ کیا بھلائی برائی لاتی ہے؟“ اس آدمی نے کہا: ”میں حاضر ہوں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلائی تو بھلائی ہی لاتی ہے“ (تین بار)، ”اور یہ مال سرسبز و شیریں ہے، اور بہار جو کچھ اگاتی ہے اس میں ایسی چیز بھی ہوتی ہے جو پیٹ پھولنے سے مار ڈالتی ہے یا مرنے کے قریب کر دیتی ہے، سوائے اس جانور کے جو سبزہ کھاتا ہے کہ وہ کھاتا رہتا ہے یہاں تک کہ جب اس کی دونوں کوکھیں بھر جاتی ہیں تو وہ سورج کی طرف رخ کر کے جگالی کرتا ہے، گوبر کرتا ہے، پیشاب کرتا ہے، پھر لوٹ کر دوبارہ چرنے لگتا ہے۔ بلاشبہ یہ مال سرسبز و شیریں ہے، چنانچہ جس نے اسے حق کے ساتھ لیا اور حق ہی کی جگہ خرچ کیا تو وہ بہترین مددگار ہے، اور جس نے اسے ناحق طریقے سے لیا تو وہ اس شخص کی مانند ہے جو کھاتا ہے مگر سیر نہیں ہوتا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8990]
تخریج الحدیث: «قال المباركفوري: حديث أبي سعيد الصحيح «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 88» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 921، 1465، 2842، 6427، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1052، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3225، 3226، 3227، 4513، 5174، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2580 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2373، 11821، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3995، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5792، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11194، 11192، 11326، 12045، 12046، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2294، والحميدي فى «مسنده» برقم: 757، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1242، 1264، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20028، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 803»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں