🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2986. 3- باب ما جاء في أرواح الشهداء
ان احادیث و آثار کے بیان میں جو شہداء کی ارواح کے متعلق مروی ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8098 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 8098، 10070، 12101
سنن ابوداود: 2520
مشکوۃ المصابیح: 3853
مسند احمد: 2388
مصنف ابن ابی شیبہ: 20479
الفتح الربانی: 8548
المستدرک علی الصحیحین: 2475، 3203
السنن الكبرى للبيهقي: 18520
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5205
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2331
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18520
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمَّا أُصِيبَ إِخْوَانُكُمْ بِأُحُدٍ جَعَلَ اللهُ أَرْوَاحَهُمْ فِي جَوْفِ طَيْرٍ خُضْرٍ، تَرِدُ أَنْهَارَ الْجَنَّةِ تَأْكُلُ مِنْ ثِمَارِهَا، وَتَأْوِي إِلَى قَنَادِيلَ مِنْ ذَهَبٍ مُعَلَّقَةٍ فِي ظِلِّ الْعَرْشِ، فَلَمَّا وَجَدُوا طِيبَ مَأْكَلِهِمْ وَمَشْرَبِهِمْ وَمَقِيلِهِمْ قَالُوا: مَنْ يُبَلِّغُ إِخْوَانَنَا عَنَّا أَنَّا أَحْيَاءٌ فِي الْجَنَّةِ نُرْزَقُ؛ لِئَلَّا يَزْهَدُوا فِي الْجِهَادِ وَلَا يَنْكُلُوا عِنْدَ الْحَرْبِ؟ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا أُبَلِّغُهُمْ عَنْكُمْ. قَالَ: وَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ} [آل عمران: ١٦٩] إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے بھائی احد کے دن شہید ہو گئے تو اللہ نے ان کی ارواح کو سبز پرندوں میں داخل فرما دیا۔ جو جنت کی نہروں پر اڑتے پھرتے ہیں اور اس کے پھلوں سے کھاتے ہیں، عرش کے نیچے ان کے لیے سونے کے فانوس معلق ہیں جن میں وہ رہتے ہیں۔ جب انہوں نے کھانے پینے اور اچھی آرام گاہ کو پایا تو کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ہماری بات کون پہنچائے گا کہ ہم جنت میں زندہ ہیں، رزق دیے جاتے ہیں تاکہ وہ جہاد سے بے رغبتی اور لڑائی کے وقت بزدلی نہ دکھائیں۔ اللہ رب العزت نے فرمایا: میں تمہاری بات ان تک پہنچا دیتا ہوں۔“ اللہ کا فرمان ہے: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾ [سورة آل عمران: 169] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18520]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5205
«لما أصيب إخوانكم بأحد جعل الله أرواحهم في جوف طير خضر ترد أنهار الجنة تأكل من ثمارها وتأوي إلى قناديل من ذهب معلقة في ظل العرش فلما وجدوا طيب مأكلهم ومشربهم ومقيلهم قالوا: من يبلغ إخواننا عنا أنا أحياء في الجنة نرزق لئلا يزهدوا في الجهاد ولا يتكلوا عند الحرب؟ فقال الله تعالى: أنا أبلغهم عنكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تمہارے بھائی احد کے دن شہید کیے گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روحوں کو سبز پرندوں کے پیٹ میں رکھ دیا، وہ جنت کی نہروں پر جاتے ہیں، اس کے پھل کھاتے ہیں اور عرش کے سائے میں لٹکے ہوئے سونے کے قندیلوں میں جا بستے ہیں۔ پس جب انہوں نے اپنے کھانے، پینے اور آرام کی جگہ کی عمدگی دیکھی تو کہنے لگے: کاش کوئی ہماری طرف سے ہمارے بھائیوں کو یہ خبر پہنچا دے کہ ہم جنت میں زندہ ہیں اور ہمیں رزق دیا جا رہا ہے، تاکہ وہ جہاد سے بے رغبت نہ ہوں اور جنگ کے وقت پیچھے نہ ہٹیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں خود ہی انہیں تمہاری طرف سے یہ خبر پہنچا دوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5205]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ك] عن ابن عباس. شرح الطحاوية 538، المشكاة 3853.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2331
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَوْدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم:" لَمَّا أُصِيبَ إِخْوَانُكُمْ بِأُحُدٍ جَعَلَ اللَّهُ أَرْوَاحَهُمْ فِي أَجْوَافِ طَيْرٍ خُضْرٍ تَرِدُ أَنْهَارَ الْجَنَّةِ وَتَأْكُلُ مِنْ ثِمَارِهَا وَتَأْوِي إِلَى قَنَادِيلَ مِنْ ذَهَبٍ مُعَلَّقَةٍ فِي ظِلِّ الْعَرْشِ. فَلَمَّا وَجَدُوا طِيبَ مَأْكَلِهِمْ وَمَشْرَبِهِمْ وَمَقِيلِهِمْ قَالُوا: مَنْ يُبَلِّغُ إِخْوَانَنَا عَنَّا أَنَّا أَحْيَاءٌ فِي الْجَنَّةِ نُرْزَقُ؛ لِأَنْ لَا يَنْكُلُوا عِنْدَ الْحَرْبِ وَلَا يَزْهَدُوا فِي الْجِهَادِ؟ قَالَ: فَقَالَ اللَّهُ: أَنَا أُبَلِّغُهُمْ عَنْكُمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تبارك وتعالى {وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ} [آل عمران: 169] "
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہارے بھائی احد کے مقام پر شہید ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روحوں کو سبز پرندوں کے قالب میں ڈال دیا، وہ جنت کی نہروں پر وارد ہوتے ہیں، وہاں کے پھل کھاتے ہیں اور عرش کے سائے میں لٹکی ہوئی سونے کی قندیلوں میں بسیرا کرتے ہیں۔ پس جب انہوں نے اپنے کھانے، پینے اور آرام گاہ کی عمدگی اور راحت کو پایا تو کہنے لگے: ہمارے بھائیوں کو ہماری طرف سے یہ خبر کون پہنچائے گا کہ ہم جنت میں زندہ جاوید ہیں اور ہمیں رزق دیا جا رہا ہے، تاکہ وہ جنگ کے وقت بزدلی نہ دکھائیں اور جہاد سے منہ نہ موڑیں؟ اللہ عزوجل نے فرمایا: میں تمہاری طرف سے انہیں یہ پیغام پہنچا دیتا ہوں، چنانچہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ﴾ یعنی ”اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے، تم انہیں ہرگز مردہ گمان نہ کرو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق دیے جاتے ہیں“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2331]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2520، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2384، وأخرجه فتح الباري برقم: 1313، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3219، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 375، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2327»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں