الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
298. 24- باب الإيمان في إثبات حوض النّبيّ صلى الله عليه وسلم وصفاته، ومَن يردُ عليه ومن يُذاد عنه مِن أمّته
ایمان کا بیان، نبی کریم ﷺ کے حوض کے اثبات، اس کے اوصاف، اس پر وارد ہونے والوں اور آپ کی امت کے ان افراد کے بیان میں جنہیں اس سے دور ہٹا دیا جائے گا
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 822 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الجامع الكامل: 822
مشکوۃ المصابیح: 5607
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1999
حدیث نمبر: 822
822. عن ابن عمر، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إنّ أمامكم حوضاً كما بين جرْبا وأَذرُحَ، فيه أباريق كنجوم السّماء، من ورده فشرب منه، لم يظمأ بعدها أبداً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفضائل (2299: 35) عن حرملة بن يحيى، حدّثنا عبدالله بن وهب، حدّثني عمر بن محمد، عن نافع، عن عبدالله بن عمر، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5607
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 5607 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"إِنَّ أَمَامَكُمْ حَوْضِي، مَا بَيْنَ جَنْبَيْهِ كَمَا بَيْنَ جَرْبَاءَ وَأَذْرُحَ". قَالَ بَعْضُ الرُّوَاةِ: هُمَا قَرْيَتَانِ بِالشَّامِ، بَيْنَهُمَا مَسِيرَةُ ثَلَاثِ لَيَالِيَ. وَفِي رِوَايَةٍ: (فِيهِ أَبَارِيقُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ وَرَدَهُ فَشَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا) . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے آگے میرا حوض ہے، اس کے دونوں کناروں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا «جَرْبَاء» اور «أَذْرُح» کے درمیان ہے۔“ بعض راویوں نے کہا ہے: یہ دونوں ( «جَرْبَاء» اور «أَذْرُح») شام کے دو گاؤں ہیں۔ ان دونوں کے درمیان تین راتوں کی مسافت ہے۔ ایک روایت میں ہے: ”اس کے پیالے آسمان کے ستاروں کی طرح ہیں، جو کوئی وہاں آئے گا اور اس سے پانی پی لے گا تو پھر اس کے بعد وہ کبھی پیاس محسوس نہیں کرے گا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5607]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6577) و مسلم (34/ 2299)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 6079
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَمَامَكُمْ حَوْضًا مَا بَيْنَ نَاحِيَتَيْهِ كَمَا بَيْنَ جَرْبَاءَ , وَأَذْرُحَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے آگے ایک ایسا حوض ہے جو " جربا " اور اذرح " کے درمیانی فاصلے جتنا بڑا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6079]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2299.
حدیث نمبر: 6181
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَخِيهِ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَمَامَكُمْ حَوْضًا كَمَا بَيْنَ جَرْبَاءَ , وَأَذْرُحَ، فِيهِ أَبَارِيقُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ وَرَدَهُ فَشَرِبَ مِنْهُ، لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے آگے ایک ایسا حوض ہے جو " جرباء " اور اذرح " کے درمیانی فاصلے جتنا بڑا ہے اس کے کٹورے آسمان کے ستاروں کے برابر ہوں گے جو شخص وہاں پہنچ کر ایک مرتبہ اس کا پانی پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہ ہو گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6181]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2299 .
حدیث نمبر: 1999
«إن أمامكم حوضا كما بين جرباء وأذرح فيه أباريق كنجوم السماء من ورده فشرب منه لم يظمأ بعدها أبدا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک تمہارے آگے ایک حوض ہے جس کی مسافت اتنی ہے جتنی جرباء اور اذرح (دو مقامات) کے درمیان ہے، اس میں آسمان کے ستاروں کے برابر پیالے ہیں، جو اس پر آئے گا اور اس سے پئے گا تو وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1999]
”بیشک تمہارے آگے ایک حوض ہے جس کی مسافت اتنی ہے جتنی جرباء اور اذرح (دو مقامات) کے درمیان ہے، اس میں آسمان کے ستاروں کے برابر پیالے ہیں، جو اس پر آئے گا اور اس سے پئے گا تو وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1999]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 1551، م 7/ 69، حم 2/234.»
قال الشيخ الألباني: صحيح