الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
3119. 1- باب ما جاء أن إبراهيم هو ابن آزر
ان روایات کے بیان میں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام آزر کے فرزند ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8366 (کل: 11 مقامات، 5 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5538
المستدرک علی الصحیحین: 2973
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8158
11 تا 11
حدیث نمبر: 8158
«يلقى إبراهيم أباه آزر يوم القيامة وعلى وجه آزر قترة وغبرة فيقول له إبراهيم: ألم أقل لك لا تعصني؟ فيقول أبوه: فاليوم لا أعصيك فيقول إبراهيم: يا رب! إنك وعدتني أن لا تخزيني يوم يبعثون وأي خزي أخزى من أبي الأبعد؟ فيقول الله: إني حرمت الجنة على الكافرين فيقال: يا إبراهيم! انظر ما بين رجليك! فينظر فإذا هو بذيخ ملتطخ فيؤخذ بقوائمه فيلقى في النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابراہیم علیہ السلام قیامت کے دن اپنے باپ آزر سے ملیں گے، آزر کے چہرے پر سیاہی اور گرد و غبار ہو گا، تو ابراہیم علیہ السلام اس سے کہیں گے: کیا میں نے تجھ سے نہیں کہا تھا کہ میری نافرمانی نہ کرنا؟ اس کا باپ کہے گا: آج میں تیری نافرمانی نہیں کروں گا۔ ابراہیم علیہ السلام عرض کریں گے: اے میرے رب! تو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ اٹھائے جانے کے دن مجھے رسوا نہیں کرے گا، اور اس سے بڑی رسوائی کیا ہو گی کہ میرا باپ سب سے دور (رحمت سے) ہو؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے جنت کافروں پر حرام کر دی ہے۔ پھر کہا جائے گا: اے ابراہیم! اپنے پاؤں کے نیچے دیکھو! تو وہ دیکھیں گے کہ وہاں ایک خون آلود لکڑبگا ہے، پس اسے اس کے پاؤں سے پکڑ کر آگ میں پھینک دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8158]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة. المشكاة 5538 [205 - 238] .»
قال الشيخ الألباني: صحيح