🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3182. 3- باب في فراسة سليمان عليه السلام
حضرت سلیمان علیہ السلام کی قوتِ فراست اور ایمانی بصیرت کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8466 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 8466، 6723، 12758
صحیح بخاری: 6769
صحیح مسلم: 4495
سنن نسائی: 5404، 5405
مسند احمد: 8280
اللؤلؤ والمرجان: 1121
الفتح الربانی: 10404
السنن الكبرى للبيهقي: 21288
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4465
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21288
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ الْحِمْصِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَمَا امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا ابْنَاهُمَا، جَاءَ الذِّئْبُ فَذَهَبَ بِابْنِ إِحْدَاهُمَا، فَقَالَتْ هَذِهِ لِصَاحِبَتِهَا: إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ، وَقَالَتِ الْأُخْرَى: إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ، فَتَحَاكَمَتَا إِلَى دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَضَى بِهِ لِلْكُبْرَى، فَخَرَجَتَا عَلَى سُلَيْمَانَ بنِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَأَخْبَرَتَاهُ، فَقَالَ: ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ أَشُقُّهُ بَيْنَهُمَا، فَقَالَتِ الصُّغْرَى: لَا تَفْعَلْ يَرْحَمُكَ اللهُ، هُوَ ابْنُهَا، فَقَضَى بِهِ لِلصُّغْرَى". وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: وَاللهِ إِنْ سَمِعْتُ بِالسِّكِّينِ قَطُّ إِلَّا يَوْمَئِذٍ، وَمَا كُنَّا نَقُولُ إِلَّا الْمُدْيَةَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ، عَنْ شُعَيْبٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو عورتوں کے پاس بچے تھے، ایک کے بچے کو بھیڑیا لے گیا، وہ کہنے لگی: تیرے بیٹے کو بھیڑیا لے گیا ہے، دوسری کہنے لگی: تیرے بیٹے کو بھیڑیا لے گیا ہے، فیصلہ داؤد (علیہ السلام) کے پاس آیا تو انہوں نے بڑی کے حق میں فیصلہ فرما دیا۔ ان کا گزر سلیمان بن داؤد (علیہ السلام) کے پاس سے ہوا تو انہوں نے اپنا واقعہ بیان کیا۔ فرمانے لگے: چھری لاؤ میں دونوں میں تقسیم کر دوں، تو چھوٹی کہنے لگی: اللہ آپ پر رحم فرمائے، ایسا نہ کرو، بیٹا اس کا ہی ہے، تو انہوں نے چھوٹی کے حق میں فیصلہ فرما دیا۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: «السِّكِّينُ» ”سکین“ کا لفظ ہم نے کبھی نہیں سنا تھا، ہم تو «الْمُدْيَةُ» ”مدیہ“ کا لفظ بولا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: 21288]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4465
«كانت امرأتان معهما ابناهما جاء الذئب فذهب بابن إحداهما فقالت صاحبتها: إنما ذهب بابنك وقالت الأخرى إنما ذهب بابنك! فتحاكمتا إلى داود فقضى به للكبرى فخرجتا على سليمان بن داود فأخبرتاه بذلك فقال ائتوني بالسكين أشقه بينهما فقالت الصغرى: لا تفعل يرحمك الله هوابنها فقضى به للصغرى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دو عورتیں تھیں جن کے ساتھ ان کے بیٹے تھے، ایک بھیڑیا آیا اور ان میں سے ایک کے بیٹے کو لے گیا۔ اس کی ساتھی نے کہا: وہ تو تمہارے بیٹے کو لے گیا ہے، اور دوسری نے کہا: نہیں، تمہارے بیٹے کو لے گیا ہے۔ دونوں نے فیصلے کے لیے داؤد علیہ السلام سے رجوع کیا تو انہوں نے بڑی عورت کے حق میں فیصلہ دیا۔ دونوں وہاں سے نکل کر سلیمان بن داؤد علیہ السلام کے پاس گئیں اور انہیں یہ واقعہ بتایا۔ سلیمان علیہ السلام نے کہا: میرے پاس چھری لاؤ، میں اسے دونوں کے درمیان چیر دیتا ہوں۔ تو چھوٹی عورت نے کہا: ایسا مت کیجیے، اللہ آپ پر رحم فرمائے، یہ اسی کا بیٹا ہے۔ چنانچہ سلیمان علیہ السلام نے چھوٹی عورت کے حق میں فیصلہ دے دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4465]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م ق ن] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں