الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
3431. 16- باب من استشهد من المسلمين يوم الخندق
غزوہٴ خندق کے دن مسلمانوں میں سے مرتبہٴ شہادت پانے والوں کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8935 (کل: 32 مقامات، 15 کتب)
سنن ابوداود: 3101
سنن نسائی: 711
بلوغ المرام: 202
مشکوۃ المصابیح: 5880
صحیح ابن خزیمہ: 1333
صحیح ابن حبان: 7027
المعجم الکبیر للطبرانی: 5306
31 تا 32
حدیث نمبر: 18185
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أُصِيبَ سَعْدٌ يَوْمَ الْخَنْدَقِ، رَمَاهُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ حَبَّانُ بْنُ الْعَرِقَةِ، رَمَاهُ فِي الْأَكْحَلِ فَضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ، فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْخَنْدَقِ وَوَضَعَ السِّلَاحَ وَاغْتَسَلَ، أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَهُوَ يَنْفُضُ رَأْسَهُ مِنَ الْغُبَارِ، فَقَالَ: قَدْ وَضَعْتَ السِّلَاحَ؟ وَاللهِ مَا وَضَعْنَاهَا اخْرُجْ إِلَيْهِمْ. قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَيْنَ؟". قَالَ: هَهُنَا، وَأَشَارَ ⦗١٦٥⦘ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ، فَنَزَلُوا عَلَى حُكْمِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَدَّ الْحُكْمَ فِيهِمْ إِلَى سَعْدٍ، قَالَ: فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ الْمُقَاتِلَةُ، وَتُسْبَى الذُّرِّيَّةُ، وَتُقْسَمَ أَمْوَالُهُمْ. قَالَ أَبِي: فَأُخْبِرْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللهِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ.
ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ خندق کے دن حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو زخم لگا، جو حبان بن عرقہ قریشی نے لگایا تھا۔ اس نے رگِ حیات پر تیر مارا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے لیے مسجد میں خیمہ لگوایا تاکہ قریب سے ان کی تیمار داری کرسکیں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ خندق سے واپس آئے، اپنے ہتھیار اتار دیے اور غسل کرلیا، اس وقت جبرائیل علیہ السلام اپنے سر سے غبار کو جھاڑتے ہوئے آئے۔ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلحہ اتار دیا، اللہ کی قسم! ہم نے اسلحہ نہیں اتارا، آپ ان کی جانب نکلیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کہاں؟“ جبرائیل علیہ السلام نے وہاں بنو قریظہ کی جانب اشارہ کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی جانب گئے تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اتر پڑے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی جانب منتقل کر دیا۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ان کے بارے میں میرا فیصلہ یہ ہے کہ لڑائی کرنے والوں کو قتل کیا جائے، بچوں کو قیدی بنایا جائے اور ان کے مالوں کو تقسیم کیا جائے۔ میرے والد کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے ان کے بارے میں اللہ کے حکم کے موافق فیصلہ دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18185]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5306
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ رُمِيَ فِي أَكْحَلِهِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ، فَضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِبَاءً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ قَرِيبًا، فَبَرَأَ حَتَّى تَحَجَّرَ كَلْمُهُ لِلْبُرْءِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنَّ أَحَبَّ النَّاسِ كَانَ إِلَيَّ قِتَالًا لَقَوْمٌ كَذَّبُوا نَبِيَّكَ، وَأَخْرَجُوهُ، وَقَاتَلُوهُ، وَفَعَلُوا، وَإِنِّي أَظُنُّ أَنَّكَ قَدْ وَضَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ قِتَالًا فَابْقِنِي لِقِتَالِهِمْ، فَبَيْنَمَا هُوَ ذَاتَ لَيْلَةٍ إِذْ تَفَجَّرَ كَلْمُهُ فَسَالَ الدَّمُ مِنْ جُرْحِهِ، حَتَّى دَخَلَ خِبَاءً إِلَى جَنْبِهِ، فَقَالَ الْهَنَهْ أَهْلَ الْخِبَاءِ: يَا أَهْلَ الْخِبَاءِ، مَا هَذَا الَّذِي يَأْتِينَا مِنْ قِبَلِكُمْ؟ فَنَظَرُوا فَإِذَا سَعْدٌ قَدِ انْفَجَرَ كَلْمُهُ وَالدَّمُ لَهُ هَدِيرٌ، فَمَاتَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو خندق کے دن ان کی کلائی کی رگ (اکحل) میں تیر لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تیمارداری کے لیے قریب ہی مسجد میں ایک خیمہ لگوا دیا۔ وہ ٹھیک ہونے لگے یہاں تک کہ ان کا زخم بھرنے کے قریب ہو گیا۔ اس پر انہوں نے دعا کی: اے اللہ! تجھے معلوم ہے کہ مجھے لڑنے کے لیے کسی بھی قوم سے زیادہ محبوب وہ قوم تھی جس نے تیرے نبی کو جھٹلایا، انہیں نکالا اور ان سے جنگ کی اور جو کچھ کیا۔ اور مجھے گمان ہے کہ تو نے ہمارے اور ان کے درمیان جنگ ختم کر دی ہے۔ اے اللہ! اگر تو نے ہمارے اور ان کے درمیان کوئی جنگ باقی رکھی ہے تو مجھے ان سے لڑنے کے لیے زندہ رکھ،
پھر ایک رات اچانک ان کا زخم پھٹ گیا اور خون بہنے لگا، یہاں تک کہ وہ ان کے پہلو کے خیمے میں داخل ہو گیا۔ خیمے والوں میں سے کسی نے پوچھا: اے خیمے والو! یہ کیا چیز ہماری طرف آ رہی ہے؟ تو انہوں نے دیکھا کہ سعد رضی اللہ عنہ کا زخم پھٹ گیا ہے اور خون کا ریلا بہہ رہا ہے، پھر وہ وفات پا گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5306]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 6، حدیث 5325»