🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3438. 7- باب استغناء النبي صلى الله عليه وسلم عن منائح الأنصار بعد فتح قريظة
”بنو قریظہ کی فتح کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انصار کے عطا کردہ عطایا و منائح سے مستغنی اور بے نیاز ہو جانا۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8949 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
الجامع الكامل: 8949، 8888
صحیح بخاری: 2630، 3128، 4030، 4120
صحیح مسلم: 4603، 4604
مسند احمد: 13291
اللؤلؤ والمرجان: 1160
الفتح الربانی: 11222، 11992
صحیح ابن حبان: 4505
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4079، 4080
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11992
حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الرَّجُلَ كَانَ جَعَلَ لَهُ، قَالَ عَفَّانُ: يَجْعَلُ لَهُ مِنْ مَالِهِ النَّخَلَاتِ أَوْ كَمَا شَاءَ اللَّهُ، حَتَّى فُتِحَتْ عَلَيْهِ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ، قَالَ: فَجَعَلَ يَرُدُّ بَعْدَ ذَلِكَ، وَإِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ الَّذِي كَانَ أَهْلُهُ أَعْطَوْهُ أَوْ بَعْضَهُ، وَكَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْطَاهُ أُمَّ أَيْمَنَ أَوْ كَمَا شَاءَ اللَّهُ، قَالَ: فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَانِيهِنَّ، فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَجَعَلَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي وَجَعَلَتْ تَقُولُ: كَلَّا وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَا يُعْطِيكَهُنَّ وَقَدْ أَعْطَانِيهِنَّ، أَوْ كَمَا قَالَ: فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”لَكِ كَذَا وَكَذَا.“ وَتَقُولُ: كَلَّا وَاللَّهِ، قَالَ: وَيَقُولُ: ”لَكِ كَذَا وَكَذَا.“ قَالَ: حَتَّى أَعْطَاهَا فَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ عَشْرُ أَمْثَالِهَا، أَوْ قَالَ قَرِيبًا مِنْ عَشَرَةِ أَمْثَالِهَا أَوْ كَمَا قَالَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کوئی آدمی اپنے مال میں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کھجوروں کے چند درخت یا حسب تو فیق کوئی چیز مقرر کر دیتا۔ جب بنو قریظہ اور بنو نضیر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فتح نصیب ہوئی تو آپ اس کے بعد لوگوں کی طرف سے دیئے ہوئے اموال ان کو واپس کرنے لگے، میرے گھر والوں نے بھی مجھ سے کہا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں جا کر آپ سے اس چیز کا یا اس میں سے کچھ کا مطالبہ کروں، جو وہ آپ کو دے چکے تھے۔ میرے گھر والوں کے دیئے ہوئے کھجوروں کے درخت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام ایمن رضی اللہ عنہا کو اور کچھ دوسرے افراد کو دے چکے تھے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے جا کرنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درختوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو آپ نے مجھے وہ واپس کر دیئے۔ لیکن سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے آکر میری گردن میں کپڑا ڈال دیااور کہنے لگیں: ہر گز نہیں، اللہ کی قسم! اللہ کے رسول یہ درخت مجھے دے چکے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب یہ درخت تمہیں نہیں دیں گے۔ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں ان کے عوض اتنے درخت دے دیتا ہوں۔ لیکن وہ کہتی جاتیں کہ ہر گز نہیں، اللہ کی قسم! اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے کہتے جاتے کہ آپ کوکھجور کے اتنے درخت دے دیتا ہوں، یہاں تک کہ آپ نے حسب وعدہ ان کو عنایت کر دیئے۔ سلیمان کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ نے ان کو دس گنا یا دس گنا کے قریب کھجوروں کے درخت عنایت فرمائے تھے۔ [الفتح الربانی/كنى الصحابيات/حدیث: 11992]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3128، 4030، 4120،ومسلم: 1771، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13291 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13324»
وضاحت: فوائد: … سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لونڈی اور آپ کی مربیہ ہیں، ان کا نام برکہ ہے، نام اور کنیت دونوں سے ان کی شہرت ہے، عام لوگوں میں ان کی کنیت ہی مشہور ہے، اصل میں حبشہ کی رہنے والی تھیں۔ بعض مورخین نے کہا ہے کہ مکہ پر حملہ کرنے والے ہاتھیوں کے لشکر والے ابرہہ کے لشکر کے اسیروں میں سے تھیں،یہ عبدالمطلب کے حصہ میں آئیں، ان کے بعد وہ ان کے بیٹے عبداللہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد)کے حصہ میں آئیں اور ان کے بعد بطور وراثت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصہ میں آئیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے عقد نکاح کے موقع پر ان کو آزاد کرکے بنو حارث بن خزرج کے ایک شخص عبید بن زید سے ان کا نکاح کر دیا، وہ مکہ آئے تھے، ان کے ہاں ان کے بطن سے ان کے فرزند ایمن کی ولادت ہوئی۔ اسی کی نسبت سے ان کی کنیت ہے،شوہر کی وفات کے بعد یہ واپس مکہ آگئیں اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کر لیا اور ان کے بطن سے اسامہ رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی۔ صحیح مسلم میں امام زہری سے مروی ہے کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن عبدالمطلب کی لونڈی تھیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پرورش اور تربیت کیا کرتی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو آزاد کرکے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے ان کا نکاح کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے پانچ ماہ بعد ان کا انتقال ہوا۔
ذہن نشین رہنا چاہیے کہ ام ایمن نام کی ایک اور خاتون بھی ہیں، وہ بھی حبشہ سے تھیں اور ان کا نام بھی برکہ تھا، وہ ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہ کی خدمت کیا کرتی تھیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3128
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4505
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى بِالْمَوْصِلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَجُلا كَانَ يَجْعَلُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّخَلاتِ مِنْ أَرْضِهِ، حَتَّى فُتِحَتْ عَلَيْهِ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ، فَجَعَلَ بَعْدَ ذَلِكَ يَرُدُّ عَلَيْهِ مَا كَانَ أَعْطَاهُ". قَالَ أَنَسٌ: وَإِِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ مَا كَانَ أَعْطَاهُ أَوْ بَعْضَهُ، وَكَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْطَاهُ أُمَّ أَيْمَنَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَانِيهِنَّ، فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَجَعَلَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي، وَقَالَتْ: وَاللَّهِ لا يُعْطِيكَهُنَّ وَقَدْ أَعْطَانِيهُنَّ. قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أُمَّ أَيْمَنَ، اتْرُكِي وَلَكِ كَذَا وَكَذَا". فَتَقُولُ: كَلا وَالَّذِي لا إِِلَهَ إِِلا هُوَ، حَتَّى أَعْطَاهَا عَشْرَةَ أَمْثَالِهِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ عَشْرَةِ أَمْثَالِهِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنی زمین کی کھجوروں (کی پیداوار) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا کرتا تھا، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریظہ اور نضیر کو فتح کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کا تحفہ واپس کر دیا جو اس نے آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میرے گھر والے مجھے یہ ہدایت کرتے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو جاؤں اور آپ سے وہ (کھجوریں) واپس مانگ لوں جو انہوں نے آپ کو دی تھیں یا ان کا کچھ حصہ مانگ لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ (کھجوریں) سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کو دے چکے تھے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے وہ (کھجوریں یا چیزیں) مجھے عطا کر دیں، تو ام ایمن رضی اللہ عنہا آئیں انہوں نے کپڑا میری گردن میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ (کھجوریں یا چیزیں) تمہیں نہیں دے سکتے جبکہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہی مجھے دے چکے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ام ایمن! تم اسے چھوڑ دو تمہیں یہ، یہ چیزیں ملتی ہیں۔“ تو وہ خاتون یہی کہتی رہیں ہرگز نہیں اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (میں اسے نہیں چھوڑوں گی) سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کھجوروں (یا چیزوں) سے دس گنا زیادہ یا دس گنا کے قریب چیزیں انہیں عطا کیں (تو انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو چھوڑا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4505]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3128، 4030، 4120، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1771، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4505، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13495، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4079، 4080، والبزار فى (مسنده) برقم: 6507» «رقم طبعة با وزير 4488»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (1771/ 71). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8888
8888- عن أنس قال: إن الرجل كان يجعل للنبي صلى الله عليه وسلم النخلات من أرضه، حتى فتحت عليه قريظة والنضير، فجعل بعد ذلك يردّ عليه ما كان أعطاه.
قال أنس: إن أهلي أمروني أن آتي النبي صلى الله عليه وسلم فأسأله ما كان أهله أعطوه أو بعضه، وكان نبي الله صلى الله عليه وسلم قد أعطاه أم أيمن، فأتيت النبي صلى الله عليه وسلم فأعطانيهن، فجاءت أم أيمن فجعلت الثوب في عنقي، وقالت: والله لا نعطيكهن وقد أعطانيهن، فقال نبي الله صلى الله عليه وسلم: يا أم أيمن اتركيه، ولك كذا وكذا وتقول: كلاّ، والذي لا إله إلا هو! فجعل يقول: كذا حتى أعطاها عشرة أمثاله، أو قريباً من عشرة أمثاله.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المغازي (4120)، ومسلم في الجهاد والسير (71:1771) كلاهما من طريق معتمر بن سليمان، عن أبيه، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4079
حَدَّثَنَا شَبَابٌ خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ الْعُصْفُرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ يَجْعَلُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ نَخْلِهِ الصَّدَقَاتِ، حَتَّى فُتِحَتْ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ، فَجَعَلَ يَرُدُّ رَسُولُ اللهِ بَعْدَ ذَلِكَ، وَإِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْأَلَهُ الَّذِي كَانُوا أَعْطَوْهُ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَعْطَاهُنَّ أُمَّ أَيْمَنَ ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَانِيهِنَّ، فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَلَوَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي، وَهِيَ تَقُولُ: كَلَّا، وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ لَا يُعْطِيكَهُنَّ وَقَدْ أَعْطَانِيهِنَّ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَكِ كَذَا، وَلَكِ كَذَا، حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: وَهِيَ تَقُولُ: كَلَّا وَاللهِ، حَتَّى أَعْطَاهَا عَشَرَةَ أَمْثَالِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”صحابہ کرام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے کھجور کے باغات میں سے کچھ درخت بطور عطیہ و صدقہ پیش کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب بنو قریظہ اور بنو نضیر کے علاقے فتح ہو گئے تو اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ عطیات واپس کرنا شروع کر دیے۔ میرے گھر والوں نے مجھے حکم دیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر ان درختوں کی واپسی کا مطالبہ کروں جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نذر کیے تھے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ درخت پہلے ہی سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کو عطا فرما چکے تھے۔ جب میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے متعلق عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مجھے عطا فرما دیے، اتنے میں سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا تشریف لے آئیں اور انہوں نے میرے گلے میں کپڑا لپیٹ کر مجھے پکڑ لیا اور کہنے لگیں: «كَلَّا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ» ”ہرگز نہیں! اس ذاتِ اقدس کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ درخت تمہیں نہیں دیں گے جبکہ وہ مجھے عطا کر چکے ہیں۔“ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا سے فرمانے لگے: ”تمہیں ان کے بدلے اتنا ملے گا، اور اتنا ملے گا“ راوی کا بیان ہے کہ میرا گمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے رہے لیکن وہ یہی کہتی رہیں: ”ہرگز نہیں، اللہ کی قسم!“ یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان درختوں کے بدلے میں ان کی مثل دس گنا زیادہ عطا فرما دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4079]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2487، 2960، 3806، 3894، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1771، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12878، وأخرجه فتح الباري برقم: 1360، 2200، 3894، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3925، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4065»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4080
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ الرَّجُلَ كَانَ يَجْعَلُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّخَلَاتِ مِنْ أَرْضِهِ حَتَّى فُتِحَتْ عَلَيْهِ قُرَيْظَةُ، وَالنَّضِيرُ، فَجَعَلَ بَعْدَ ذَلِكَ يَرُدُّ مَا كَانَ أَعْطَاهُ. قَالَ أَنَسٌ : وَإِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْأَلَهُ مَا كَانَ أَعْطَاهُ أَوْ بَعْضَهُ، وَكَانَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَعْطَاهُ أُمَّ أَيْمَنَ ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَانِيهِنَّ، فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَجَعَلَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي، وَقَالَتْ: وَاللهِ لَا يُعْطِيكَهُنَّ وَقَدْ أَعْطَانِيهِنَّ، قَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا أُمَّ أَيْمَنَ ، اتْرُكِيهِ وَلَكِ كَذَا وَكَذَا، تَقُولُ: كَلَّا، وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، فَجَعَلَ يَقُولُ: كَذَا، حَتَّى أَعْطَاهَا عَشَرَةَ أَمْثَالِهِ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ عَشَرَةِ أَمْثَالِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ اپنی زمین سے کھجور کے کچھ درخت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے (بطورِ ہبہ) مختص کر دیا کرتے تھے یہاں تک کہ جب بنو قریظہ اور بنو نضیر کے علاقے فتح ہو گئے تو اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ عطیات واپس کرنا شروع کر دیے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیے گئے تھے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے گھر والوں نے مجھے کہا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر وہ کھجور کے درخت یا ان کا کچھ حصہ مانگ لوں جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیے تھے، جبکہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ درخت سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا کو عطا فرما چکے تھے، چنانچہ جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ درخت مجھے عطا فرما دیے، تب سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا تشریف لائیں اور انہوں نے میری گردن میں کپڑا ڈال کر کہا: ”اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ درخت تمہیں ہرگز نہیں دیں گے جبکہ وہ یہ مجھے دے چکے ہیں“، تو نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے امِ ایمن! اسے چھوڑ دو، تمہیں اس کے بدلے اتنا اور اتنا ملے گا“، وہ کہنے لگیں: ”ہرگز نہیں، «وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ» ”اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں!““، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل فرماتے رہے کہ ”تمہیں اتنا ملے گا“ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان درختوں کے بدلے ان سے دس گنا یا دس گنا کے قریب عطا فرما دیے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4080]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2487، 2960، 3806، 3894، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1771، وأخرجه فتح الباري برقم: 1360، 2200، 3894، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4505، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4066»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں