الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
308. 6- باب شفاعة النّبيّ صلى الله عليه وسلم لكلّ من قال: لا إله إلاّ الله، ولم يشرك بالله ولو عمل الكبائر واستحقّ النّار
نبی اکرم ﷺ کی ہر اس شخص کے لیے شفاعت کا بیان جس نے ”لا إله إلا اللہ“ کہا اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، اگرچہ اس نے کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کیا ہو اور وہ آگ کا مستحق ہو چکا ہو۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 911 (کل: 11 مقامات، 6 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5813
المعجم الاوسط: 5942
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5661
11 تا 11
حدیث نمبر: 5661
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا شَيْبَانُ، ثَنَا حَرْبُ بْنُ سُرَيْجٍ الْمِنْقَرِيُّ ، ثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ) قَالَ: إِنِّي ادَّخَرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي. فَأَمْسَكْنَا عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا كَانَ فِي أَنْفُسِنَا، ثُمَّ نَطَقْنَا بَعْدُ وَرَجَوْنَا ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ہم کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے استغفار کرنے سے رکے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (قرآن کی یہ آیت تلاوت کرتے) سنا: ﴿إِنَّ اللَّهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ﴾ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں نے اپنی دعا اپنی امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کی شفاعت کے لیے ذخیرہ کر رکھی ہے“، (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ) اس کے بعد ہم نے ان بہت سے خیالات سے کنارہ کشی اختیار کر لی جو ہمارے دلوں میں (گناہگاروں کے متعلق) پائے جاتے تھے، پھر ہم نے (ان کے حق میں) کلام کیا اور (اللہ کی رحمت سے) امید وابستہ کر لی“۔ اس روایت کی اسناد کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5661]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رواته ثقات»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5938، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18523»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5938، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18523»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات