الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
3773. 4- باب من لعنه النبي صلى الله عليه وسلم أو سبّه وليس هو أهلاً لذلك، كان له زكاةً وأجرًا ورحمةً
”اس شخص کے بیان میں جس پر نبی کریم ﷺ نے لعنت فرمائی ہو یا اسے برا بھلا کہا ہو حالانکہ وہ اس کا مستحق نہ ہو، تو یہ (کلمات) اس کے حق میں باعثِ طہارت، موجبِ اجر اور رحمت ہوں گے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9642 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 6614
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2559
حدیث نمبر: 9642
9642- عن عائشة قالت: دخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلان، فكلّماه بشيء لا أدري ما هو؟ فأغضباه، فلعنهما وسبَّهما، فلما خرجا، قلت: يا رسول الله من أصاب من الخير شيئا ما أصابه هذان، قال: وما ذاك؟ قالت: قلت: لعنتهما وسببتهما. قال: أو ما علمتِ ما شارطتُ عليه ربي؟ قلت: اللهم إنما أنا بشر، فأي المسلمين لعنتُه أو سببتُه فاجعله له زكاة وأجرا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في البر والصلة (2600) من طرق عن الأعمش، عن أبي الضحى، عن مسروق، عن عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عبدالباقی: 2600 ترقیم شاملہ: -- 6614
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ، فَكَلَّمَاهُ بِشَيْءٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَأَغْضَبَاهُ فَلَعَنَهُمَا وَسَبَّهُمَا، فَلَمَّا خَرَجَا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَصَابَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْئًا مَا أَصَابَهُ هَذَانِ، قَالَ: وَمَا ذَاكِ، قَالَتْ: قُلْتُ: لَعَنْتَهُمَا وَسَبَبْتَهُمَا، قَالَ: أَوَ مَا عَلِمْتِ مَا شَارَطْتُ عَلَيْهِ رَبِّي، قُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، فَأَيُّ الْمُسْلِمِينَ لَعَنْتُهُ أَوْ سَبَبْتُهُ فَاجْعَلْهُ لَهُ زَكَاةً وَأَجْرًا ".
جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابوضحیٰ سے، انہوں نے مسروق سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو شخص آئے، مجھے معلوم نہیں کس معاملے میں انہوں نے آپ سے گفتگو کی اور آپ کو ناراض کر دیا، آپ نے ان پر لعنت کی اور ان دونوں کو برا کہا، جب وہ نکل کر چلے گئے تو میں نے عرض کی: کوئی شخص بھی جسے کوئی خیر ملی ہو (وہ) ان دونوں کو نہیں ملی۔ آپ نے فرمایا: ”وہ کیسے؟“ کہا: میں نے عرض کی: آپ نے ان کو لعنت کی اور برا کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں علم نہیں ہے میں نے اپنے رب سے کیا شرط کی ہوئی ہے؟ میں نے کہا ہے: اے اللہ! میں صرف بشر ہوں، لہذا میں جس مسلمان کو لعنت کروں یا برا کہوں تو اس (لعنت اور برا بھلا کہنے) کو اس کے لیے گناہوں سے پاکیزگی اور حصولِ اجر کا ذریعہ بنا دے۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6614]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو آدمی حاضر ہوئے اور آپ سے کسی چیز کے بارے میں گفتگو کی، مجھے معلوم نہیں وہ کیا مسئلہ تھا تو آپ کو غصہ دلا دیا، چنانچہ آپ نے ان پر لعنت بھیجی اور سخت کلامی کی، تو جب وہ دونوں چلے گئے میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اور کسی کو تو خیر میسر آسکتی ہے یہ دونوں تو اس کو حاصل نہیں کر سکتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیوں؟“ میں نے کہا: آپ نے ان پر لعنت بھیجی ہے اور ان کو برا بھلا کہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں ہے میں نے اپنے رب سے کیا طے کیا ہے، کیا شرط کی ہے؟ میں نے کہا ہے: «اللَّهُمَّ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ فَأَيُّ الْمُسْلِمِينَ لَعَنْتُهُ أَوْ سَبَبْتُهُ فَاجْعَلْهُ لَهُ زَكَاةً وَأَجْرًا» ”اے اللہ! میں صرف بشر ہوں (الہ نہیں ہوں) تو جس مسلمان پر میں لعنت بھیجوں یا اس کو برا بھلا کہوں تو اسے اس کے لیے پاکیزگی اور اجر کا باعث بنا دے۔““ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6614]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2600
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 782
782. عن عائشة، قالت: دخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلان، فكلّماه بشيء لا أدري ما هو، فأغضباه، فلعنهما وسبّهما، فلمّا خرجا، قلت: يا رسول الله من أصاب من الخير شيئاً ما أصابه هذان. قال صلى الله عليه وسلم: وما ذاك؟. قالت قلت: لعنتهما وسببتهما! قال: أو ما علمت ما شارطتُ عليه ربّي؟. قلت: اللهم إنّما أنا بشر فأي المسلمين لعنته أو سببتُه، فاجعله له زكاة وأجراً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في البر والصّلة (2600) عن زهير بن حرب، حدّثنا جرير، عن الأعمش، عن أبي الضُّحى، عن مسروق، عن عائشة، فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2559
«أوما علمت ما شارطت عليه ربي؟ قلت: اللهم إنما أنا بشر فأي المسلمين لعنته أو سببته فاجعله له زكاة وأجرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم نہیں جانتیں کہ میں نے اپنے رب سے کیا عہد کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کیا تھا: اے اللہ! بلاشبہ میں ایک انسان ہوں، پس میں جس بھی مسلمان پر لعنت کروں یا اسے برا بھلا کہوں، تو اس (الفاظ) کو اس کے لیے باعثِ پاکیزگی اور باعثِ اجر بنا دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2559]
”کیا تم نہیں جانتیں کہ میں نے اپنے رب سے کیا عہد کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کیا تھا: اے اللہ! بلاشبہ میں ایک انسان ہوں، پس میں جس بھی مسلمان پر لعنت کروں یا اسے برا بھلا کہوں، تو اس (الفاظ) کو اس کے لیے باعثِ پاکیزگی اور باعثِ اجر بنا دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2559]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن عائشة. الصحيحة 83، مختصر مسلم 1825.»
قال الشيخ الألباني: صحيح