🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3953. 2- باب ما جاء في فضل أبي بكر وعمر
حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کی فضیلت کے بارے میں جو احادیث و آثار مروی ہیں ان کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9987 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 9987، 11712
صحیح بخاری: 3664، 7021، 7022، 7475
صحیح مسلم: 6192، 6195
مشکوۃ المصابیح: 6040
اللؤلؤ والمرجان: 1548
الفتح الربانی: 12199
صحیح ابن حبان: 6898
السنن الكبرى للبيهقي: 16593
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2869
المعجم الاوسط: 5603، 8784
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6898
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ بِحِمْصَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّ ابْنَ الْمُسَيِّبِ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، رَأَيْتُنِي عَلَى قَلِيبٍ عَلَيْهَا دَلْوٌ، فَنَزَعْتُ مِنْهَا مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أَخَذَهَا مِنِّي ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ، فَنَزَعَ مِنْهَا ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ، وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ضَعْفَهُ، ثُمَّ اسْتَحَالَ الدَّلْوُ غَرْبًا، ثُمَّ أَخَذَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَنْزِعُ نَزْعَ ابْنِ الْخَطَّابِ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحْيٌ، فَأَرَى اللَّهُ جَلَّ وَعَلا صَفِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِهِ كَأَنَّهُ عَلَى قَلِيبٍ، وَالْقَلِيبُ فِي انْتِفَاعِ الْمُسْلِمِينَ بِهِ كَأَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَنَزَعْتُ مِنْهَا مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أَخَذَ مِنِّي ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ فَنَزَعَ مِنْهَا ذَنُوبًا، أَوْ ذَنُوبَيْنِ"، يُرِيدُ أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ، فَالذَّنُوبَانِ كَانَا خِلافَةَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَنَتَيْنِ وَأَيَّامًا، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثُمَّ أَخَذَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ"، فَصَحَّ بِمَا ذَكَرْتُ اسْتِخْلافُ عُمَرَ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، بِدَلِيلِ السُّنَّةِ الْمُصَرِّحَةِ الَّتِي ذَكَرْنَاهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مرتبہ میں سویا ہوا تھا میں نے خود کو ایک کنویں کے پاس دیکھا جس پر ڈول موجود تھا میں نے اس میں سے جتنا اللہ کو منظور تھا پانی نکال لیا پھر وہ ڈول مجھ سے ابن ابوقحافہ (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) نے لے لیا، انہوں نے اس میں سے ایک یا دو ڈول نکال لیے، ان کے نکالنے میں کچھ کمزوری تھی اللہ تعالیٰ ان کی کمزوری کی مغفرت کر دے، پھر وہ ڈول بڑے ڈول میں تبدیل ہو گیا، پھر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسے لیا تو میں نے لوگوں میں ایسا محنتی کوئی شخص نہیں دیکھا، عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس میں سے اتنا پانی نکالا کہ لوگ اچھی طرح سیراب ہو گئے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب وحی ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو خواب میں یہ بات دکھائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کنویں پر موجود ہیں اور مسلمانوں کے نفع کے حوالے سے کنواں حکومت کی طرح ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اس میں سے جتنا اللہ کو منظور تھا اتنا پانی نکالا پھر وہ مجھ سے ابن ابوقحافہ نے لے لیا، انہوں نے اس میں سے ایک ڈول (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) دو ڈول نکالے“ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مسلمانوں کی حکومت ہے، تو دو ڈولوں کی صورت یوں ہو گی کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت بھی دو سال اور کچھ دن پر مشتمل تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر اسے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لے لیا“ تو میں نے جو بات ذکر کی ہے اس سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خلیفہ بنایا جانا ثابت ہو گیا، اس صریح سنت کی دلیل سے جو ہم نے ذکر کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6898]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3664، 7021، 7022، 7475، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2392، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6898، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7588، 8062، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16690، وأحمد فى (مسنده) برقم: 835» «رقم طبعة با وزير 6859»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (3664)، م (7/ 113). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11712
11712- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بينا أنا نائم رأيت أنا على حوض أسقي الناس، فأتاني أبو بكر، فأخذ الدلو من يدي ليريحني، فنزع ذنوبين، وفي نزعه ضعف، والله يغفر له، فأتى ابن الخطاب، فأخذ منه، فلم يزل ينزع حتى تولى الناس، والحوض يتفجر
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التعبير (7022) من طريق عبد الرزاق، عن معمر، عن همام، أنه سمع أبا هريرة يقول فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16593
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَالْقَاضِي أَبُو الْهَيْثَمِ عُتْبَةُ بْنُ خَيْثَمَةَ، وَأَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، قَالُوا: ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍِ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنّ سَعِيدًا، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، رَأَيْتُنِي عَلَى قَلِيبٍ عَلَيْهَا دَلْوٌ، ⦗٢٦٥⦘ فَنَزَعْتُهُ فَنَزَعْتُ مِنْهَا مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ أَخَذَهَا ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ فَنَزَعَ مِنْهَا ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ، وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ، وَاللهُ يَغْفِرُ لَهُ، ثُمَّ اسْتَحَالَتْ غَرْبًا فَأَخَذَهَا ابْنُ الْخَطَّابِ، فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَنْزِعُ نَزْعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ يُونُسَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ حَرْمَلَةَ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ: ”میں نے خواب میں ایک کنواں دیکھا جس پر ایک ڈول تھا، میں نے اس سے اللہ کی مشیت کے مطابق پانی نکالا۔ پھر ابن ابی قحافہ رضی اللہ عنہما نے ایک یا دو ڈول نکالے، لیکن ان کے نکالنے میں ضعف تھا، اللہ انہیں معاف فرمائے۔ پھر وہ ڈول ایک بڑا ڈول بن گیا اور اسے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پکڑا تو میں نے ان جیسا با کمال آدمی نہیں دیکھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ پانی نکالتے رہے یہاں تک کہ لوگ سیراب ہو گئے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16593]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2869
«بينما أنا نائم رأيتني على قليب عليها دلو فنزعت منها ما شاء الله ثم أخذها ابن أبي قحافة فنزع بها ذنوبا أو ذنوبين وفي نزعه ضعف والله يغفر له ضعفه ثم استحالت غربا فأخذها ابن الخطاب فلم أر عبقريا من الناس ينزع نزع عمر ثم ضرب الناس بعطن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں سو رہا تھا، میں نے دیکھا کہ میں ایک کنویں پر ہوں جس پر ایک ڈول لگا ہوا ہے، میں نے اس سے جتنا اللہ نے چاہا پانی نکالا، پھر ابن ابی قحافہ (ابوبکر رضی اللہ عنہ) نے اسے پکڑا اور ایک یا دو ڈول پانی نکالا، اور ان کے نکالنے میں کچھ کمزوری تھی، اللہ ان کی اس کمزوری کو معاف فرمائے، پھر وہ ڈول بڑا ہو گیا اور ابن خطاب (عمر رضی اللہ عنہ) نے اسے پکڑ لیا، میں نے لوگوں میں سے کسی کو عمر کی طرح پانی کھینچتے نہیں دیکھا، یہاں تک کہ لوگوں (یعنی اونٹوں) نے سیراب ہو کر اپنے مقام پر بیٹھ گئے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2869]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1631.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5603
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْمَسْرُوقِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَا أَنَا عَلَى قَلِيبٍ أَنْزِعُ إِذْ دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ ، فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ، وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ، وَاللهُ يَغْفِرُ لَهُ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ ، فَنَزَعَ، فَمَا رَأَيْتُ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَفْرِي فَرِيَّهُ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ إِلَّا هِشَامٌ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا ابْنُ [ أَبِي ] زَائِدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک کنویں پر کھڑا ڈول کھینچ رہا تھا کہ اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے ایک یا دو ڈول کھینچے، اور ان کے کھینچنے میں کچھ کمزوری تھی، اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے ڈول کھینچنا شروع کیا، تو میں نے لوگوں میں کوئی ایسا زورآور اور کامل شخص نہیں دیکھا جو ان کی طرح کام انجام دیتا ہو، یہاں تک کہ لوگ اپنے اونٹوں کو سیراب کر کے پانی کے حوض کے پاس بٹھانے لگے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطر الوراق سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام سے ابن ابی زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن سعید اس کو بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5603]
تخریج الحدیث: «قال أحمد بن عمر بن إبراهيم القرطبي: و قوله ذنوبا أو ذنوبين هو شك من بعض الرواة وقد جاء بغير شك ذنوبين في الرواية الأخرى وهي أحسن «المفهم لما أشكل من تلخيص مسلم، ج 6، ص 254» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3664، 7021، 7022، 7475، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2392، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6898، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7588، 8062، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16690، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8355، 8930، 9955، والبزار فى «مسنده» برقم: 7777، 9044، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32633، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8784»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8784
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي عَلَى قَلِيبٍ، فَنَزَعْتُ مِنْهَا مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ نَزَعَ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ، وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ، لِيَغْفِرَ اللهُ لَهُ، ثُمَّ اسْتَحَالَتْ غَرْبًا فَأَخَذَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، وَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَنْزِعُ نَزْعَهُ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ I ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں سویا ہوا تھا کہ (خواب میں) میں نے خود کو ایک کنویں پر دیکھا، میں نے اس میں سے جتنا اللہ نے چاہا پانی کھینچا، پھر ابن ابی قحافہ (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) نے ایک یا دو ڈول کھینچے اور ان کے کھینچنے میں کچھ کمزوری تھی، اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ پھر وہ ڈول بڑے چرسے (بڑے ڈول) میں بدل گیا تو اسے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے تھام لیا، اور میں نے لوگوں میں کوئی ایسا نادرِ روزگار شہسوار نہیں دیکھا جو ان کی طرح پانی کھینچتا ہو، یہاں تک کہ لوگوں نے (اپنے اونٹوں کو سیراب کر کے) حوض کے پاس ان کے ٹھکانے بنا لیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو یزید بن الہاد رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابراہیم بن سعد رحمہ اللہ سے، لیث بن سعد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8784]
تخریج الحدیث: «قال أحمد بن عمر بن إبراهيم القرطبي: و قوله ذنوبا أو ذنوبين هو شك من بعض الرواة وقد جاء بغير شك ذنوبين في الرواية الأخرى وهي أحسن «المفهم لما أشكل من تلخيص مسلم، ج 6، ص 254» »
«قال الدارقطني: يرويه الزهري واختلف عنه «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 9، ص 128» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3664، 7021، 7022، 7475، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2392، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6898، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7588، 8062، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16690، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8355، 8930، 9955، والبزار فى «مسنده» برقم: 7777، 9044، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32633، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5603»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں