🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2031. 17- باب من قال: هو أسوة للغرماء في الموت والحياة
اس شخص کے قول کے بیان میں جس نے یہ کہا کہ ”وہ (مقروض کا مال) موت اور زندگی دونوں حالتوں میں تمام قرض خواہوں کے مابین برابری کے ساتھ (یعنی تناسب کے مطابق) تقسیم ہونے میں ایک جیسا ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر A85 (کل: 36 مقامات، 13 کتب)
الجامع الكامل: A85
سنن ابوداود: 3519، 3523
سنن ابن ماجہ: 2358، 2359
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 654
مسند احمد: 10794
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1385
مسند عمر بن عبد العزيز: 29، 33، 36، 37، 44، 46، 47
المنتقى ابن الجارود: 631، 632
سنن دارقطنی: 2902، 2903، 2904، 2906، 4546، 4547، 4549، 4550
صحیح ابن حبان: 5036، 5038
مسند امام شافعی: 1483، 1484، 1485
السنن الكبرى للبيهقي: 11240، 11241، 11254، 11256
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2719، 5996
31 تا 36
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11240
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی مفلس ہو جائے اور دوسرا آدمی اپنا مال اس کے پاس بعینہٖ پالے تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب التفليس/حدیث: 11240]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2402، و مسلم 1559»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11241
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَ مَالَهُ بِعَيْنِهِ عِنْدَ رَجُلٍ أَوْ إِنْسَانٍ قَدْ أَفْلَسَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ غَيْرِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی اپنا مال بعینہ کسی کے پاس پا لے جو مفلس ہو گیا ہو، تو وہ دوسروں کی بنسبت زیادہ حق دار ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب التفليس/حدیث: 11241]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11254
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، حَدَّثَنِي أَبُو الْمُعْتَمِرِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ خَلْدَةَ قَالَ: أَتَيْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ فِي صَاحِبٍ لَنَا أُصِيبَ، يَعْنِي أَفْلَسَ، فَأَصَابَ رَجُلٌ مَتَاعًا بِعَيْنِهِ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: هَذَا الَّذِي قَضَى فِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّ مَنْ أَفْلَسَ أَوْ مَاتَ فَأَدْرَكَ رَجُلٌ مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، إِلَّا أَنْ يَدَعَ الرَّجُلُ وَفَاءً" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ وَعَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ وَغَيْرُهُمَا، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، وَقَالَا: إِلَّا أَنْ يَتْرُكَ صَاحِبُهُ وَفَاءً.
سیدنا عمر بن خلدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مفلس آدمی کے بارے میں مسئلہ پوچھنے کے لیے آئے۔ اس مفلس کے پاس ایک دوسرے آدمی نے اپنا سامان بعینہ پایا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: یہ وہ معاملہ ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا تھا کہ ”جو آدمی مفلس ہو جائے یا مر جائے اور دوسرا آدمی اپنا سامان بعینہ پا لے وہ زیادہ حق دار ہے الا یہ کہ آدمی اپنے پیچھے اتنا کچھ چھوڑ جائے جو قرضے کی ادائیگی کے لیے کافی ہو۔“ اسی طرح اس حدیث کو شبابہ بن سوار اور عاصم بن علی وغیرہ نے ابن ابی ذئب سے روایت کیا ہے، مگر اس میں یہ الفاظ ہیں: ”مگر یہ کہ وہ مرنے والا پورا مال چھوڑ جائے جو قرضے کی ادائیگی کے لیے کافی ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب التفليس/حدیث: 11254]
تخریج الحدیث: «مسند طيالسي 2497»

الحكم على الحديث:
مسند طيالسي 2497
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11256
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ فِرَاسٍ الْمَالِكِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ يَعْنِي الْخَبَائِرِيَّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ سِلْعَةً فَأَدْرَكَ سِلْعَتَهُ بِعَيْنِهَا عِنْدَ رَجُلٍ قَدْ أَفْلَسَ وَلَمْ يَقْبِضْ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَهِيَ لَهُ، فَإِنْ كَانَ قَضَاهُ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ". زَادَ الرُّوذْبَارِيُّ فِي رِوَايَتِهِ:" وَأَيُّمَا امْرِئٍ هَلَكَ وَعِنْدَهُ مَتَاعُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ، اقْتَضَى مِنْهُ شَيْئًا أَوْ لَمْ يَقْتَضِ، فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی اپنا سامان بیچے اور خریدنے والا قیمت ادا کرنے سے پہلے کنگال ہو جائے اور اس کا سامان اس کے پاس بعینہ موجود ہو تو وہ اصل مالک کی ہو گی، اگر وہ کچھ قیمت ادا کر چکا تھا تو وہ دوسرے قرض خواہوں کے برابر حصہ لے گا۔“ اور روذباری کے یہ الفاظ زائد ہیں: ”اور جو آدمی ہلاک ہو جائے اور اس کے پاس کسی کا سامان بعینہ موجود ہو تو اگر اس نے اس کی ادائیگی کی ہو یا نہ کی ہو تو وہ دوسرے قرض خواہوں کے برابر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب التفليس/حدیث: 11256]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2719
"أيما رجل باع سلعة فأدرك سلعته بعينها عند رجل وقد أفلس ولم يكن قبض من ثمنها شيئا فهي له وإن كان قبض
من ثمنها شيئا فهي أسوة الغرماء"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس شخص نے کوئی سامان فروخت کیا، پھر اس نے بعینہ اپنا سامان اس شخص (خریدار) کے پاس پا لیا جو دیوالیہ ہو چکا ہے اور اس (فروخت کنندہ) نے اس کی قیمت میں سے کچھ بھی وصول نہیں کیا تھا، تو وہ سامان اسی کا ہے۔ اور اگر اس نے اس کی قیمت میں سے کچھ حصہ وصول کر لیا تھا، تو پھر وہ (اس بچے ہوئے سامان کے حق میں) باقی قرض خواہوں کے برابر سمجھا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2719]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي هريرة. الإرواء 1442.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5996
«من أدرك ماله بعينه عند رجل قد أفلس فهو أحق به من غيره»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اپنا مال ٹھیک اسی حالت میں کسی ایسے شخص کے پاس پائے جو دیوالیہ ہو چکا ہو تو وہ اس مال کا دوسروں کی نسبت زیادہ حق دار ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5996]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق د] عن أبي هريرة. الإرواء 1442.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں