🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2132. -- باب: من قال: ليس له منعها المسجد الحرام لفريضة الحج
-- باب: ان کا قول جنہوں نے فرمایا: ”اس (شوہر) کے لیے فرض حج کی ادائیگی کی غرض سے اسے (بیوی کو) مسجد حرام جانے سے روکنا جائز نہیں۔“
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 10128 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 10128، 5370
صحیح بخاری: 900
اللؤلؤ والمرجان: 254
مصنف ابن ابی شیبہ: 7818
الجامع الكامل: 2396
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4324، 4811
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10128
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثنا أَبِي، ثنا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللهِ مَسَاجِدَ اللهِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ.
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد سے منع نہ کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10128]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 900
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كَانَتِ امْرَأَةٌ لِعُمَرَ تَشْهَدُ صَلَاةَ الصُّبْحِ وَالْعِشَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقِيلَ لَهَا: لِمَ تَخْرُجِينَ وَقَدْ تَعْلَمِينَ أَنَّ عُمَرَ يَكْرَهُ ذَلِكَ وَيَغَارُ، قَالَتْ: وَمَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْهَانِي، قَالَ: يَمْنَعُهُ قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ".
ہم سے یوسف بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا کہا کہ ہم سے عبیداللہ ابن عمر نے بیان کیا، ان سے نافع نے، ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے، انہوں نے کہا کہ عمر رضی اللہ عنہ کی ایک بیوی تھیں جو صبح اور عشاء کی نماز جماعت سے پڑھنے کے لیے مسجد میں آیا کرتی تھیں۔ ان سے کہا گیا کہ باوجود اس علم کے کہ عمر رضی اللہ عنہ اس بات کو مکروہ جانتے ہیں اور وہ غیرت محسوس کرتے ہیں پھر آپ مسجد میں کیوں جاتی ہیں۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ پھر وہ مجھے منع کیوں نہیں کر دیتے۔ لوگوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کی وجہ سے کہ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکو۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 900]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ فجر اور عشاء کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں جاتیں اور جماعت میں شریک ہوتی تھیں۔ ان سے کہا گیا کہ تم باہر کیوں نکلتی ہو جبکہ تمہیں معلوم ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یہ ناگوار گزرتا ہے اور انہیں اس پر غیرت آتی ہے؟ زوجہ محترمہ نے جواب دیا کہ وہ مجھے روکتے کیوں نہیں ہیں، ان کے لیے کیا رکاوٹ ہے؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان باعث رکاوٹ ہے: ”اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں سے مت روکو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 900]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 254
254 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَتِ امْرأَةٌ لِعُمَرَ تَشْهَدُ صَلاَةَ الصُّبْحِ وَالْعِشَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقِيلَ لَهَا: لِم تَخْرُجِينَ وَقَدْ تَعْلَمِينَ أَنَّ عُمَرَ يَكْرَهُ ذَلِكَ وَيَغَارُ قَالَتْ: وَمَا يَمْنَعَهُ أَنْ يَنْهَانِي قَالَ: يَمْنَعُهُ قَوْلُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللهِ مَسَاجِدَ اللهِ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ایک بیوی تھیں جو صبح اور عشاء کی نماز جماعت سے پڑھنے کے لیے مسجد میں آیا کرتی تھیں، ان سے کہا گیا کہ باوجود اس علم کے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس بات کو مکروہ جانتے ہیں اور وہ غیرت محسوس کرتے ہیں، پھر آپ مسجد میں کیوں جاتی ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ پھر وہ مجھے منع کیوں نہیں کر دیتے؟ لوگوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کی وجہ سے کہ: ”اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 254]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 13 باب حدثنا عبد الله بن محمد»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7690 ترقیم الشثری: -- 7818
حدثنا ابو اسامة ، عن عبيد الله بن عمر ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: كانت امراة لعمر تشهد صلاة الصبح، والعشاء في جماعة في المسجد، فقيل لها: لم تخرجين، قد تعلمين ان عمر يكره ذلك ويغار؟ قالت: فما يمنعه ان ينهاني؟ قالوا: يمنعه قول رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تمنعوا إماء الله مساجد الله"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (له).
(٢) في [أ]: (ينهانا).
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (٨٧٣)، وأحمد (٤٥٢٢)، وبنحوه مسلم (٤٤٢).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کی ایک بیوی فجر اور عشاء کی نماز جماعت سے پڑھا کرتی تھی۔ کسی نے اس سے کہا کہ تم نماز کے لئے کیوں جاتی ہو حالانکہ تم جانتی ہو کہ حضرت عمر اس بات کو ناپسند خیال فرماتے ہیں اور اس پر غصہ کھاتے ہیں؟ اس خاتون نے کہا کہ پھر وہ مجھے منع کیوں نہیں کرتے؟ لوگوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قول انہیں تمہیں منع کرنے سے روکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی بندیوں کو مسجدوں میں آنے سے نہ روکو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7818]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والصحيح عن عبيد الله بن عمر ما قاله أبو أسامة . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 865، 873، 899، 900، 5238، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 442، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1677، 1684، 1678، (3/176) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2210، 2213، 2208، 2209، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 250، 251، 252، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 760، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 705 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 787، وأبو داود فى «سننه» برقم: 566، 567، 568، والترمذي فى «جامعه» برقم: 570، والدارمي فى «مسنده» برقم: 456، 1314، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 16، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5442، 5450، 5449، 5451، 5452، 5453، 10240، 10241، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4610، 4645، 4745، 5027، 5028، 5116، 5140، 5196، 5307، 5569، 5572، 5744، 5829، 6209، 6361، 6407، 6415، 6414، 6429، 6498، 6555، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2004، 2006، 2015، والحميدي فى «مسنده» برقم: 624، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5426، 5443، 5491، 5510، 5539، 5559، 5578، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 805، والبزار فى «مسنده» برقم: 5553، 5552، 5806، 5810، 6030، 6079، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5107، 5108، 5122، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7822، 7824، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13251، 13252، 13255، 13350، 13471، 13472، 13505، 13565، 13570، 13820، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 120، 3314، 3411، ترقيم محمد عوامة: 7690»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2396
2396. عن ابن عمر قال: كانت امرأة لعمر تشهد صلاة الصبح والعِشاء في الجماعة في المسجد. فقيل لها: لِم تخرجين، وقد تعلمين أن عمر يكره ذلك ويغار؟ قالت: وما يمنعه أن ينهاني؟ قال: يمنعه قول رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تمنعوا إماء الله مساجد الله.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجمعة (900) عن يوسف بن موسى، حدثنا أبو أسامة، حدثنا عبيدالله بن عمر، عن نافع، عن ابن عمر فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5370
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَتِ امْرَأَةٌ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ تَشْهَدُ صَلَاةَ الصُّبْحِ وَالْعِشَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقِيلَ لَهَا: لِمَ تَخْرُجِينَ وَقَدْ تَعْلَمِينَ أَنَّ عُمَرَ يَكْرَهُ ⦗١٩٠⦘ ذَلِكَ وَيَغَارُ؟ قَالَتْ: فَمَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْهَانِي؟ قَالَ: يَمْنَعُهُ قَوْلُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللهِ مَسَاجِدَ اللهِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مُوسَى عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، وَأَخْرَجَ مُسْلِمٌ الْحَدِيثَ دُونَ قِصَّةِ عُمَرَ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللهِ.
نافع سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بیوی صبح اور عشاء کی نماز مسجد میں ادا کرتی تھیں، ان سے کہا گیا: کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس کو اچھا خیال نہیں کرتے، پھر آپ کیوں آتی ہیں؟ کہنے لگیں: کون سی چیز ان کو روکتی ہے کہ وہ مجھے منع کریں؟ بتایا گیا کہ ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات روکتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی بندیوں کو مساجد سے منع مت کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5370]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 858»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4324
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ إِخْصَاءِ الْخَيْلِ وَالْبَهَائِمِ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: فِيهِ نَمَاءُ الْخَلْقِ.
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ عُمَرُ يَكْرَهُ إِخْصَاءَ الْغَنَمِ، وَقَالَ: إِنَّمَا النَّمَاءُ فِي الذُّكُورِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں اور دیگر چوپایوں کو خصی کرنے سے منع فرمایا ہے“، نیز سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ”اسی (ترکِ خصی) میں مخلوق کی بڑھوتری اور افزائشِ نسل ہے“؛ اسی روایت کو امام مسدد نے سفیان، عاصم بن عبید اللہ اور سالم کے واسطے سے ان کے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے نقل کیا ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھیڑوں کو خصی کرنے کو ناپسند فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ ”یقیناً افزائشِ نسل کا تمام تر دارومدار تو نر جانوروں پر ہی ہے“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4324]
تخریج الحدیث: «عبد الله بن نافع العدوي مولى ابن عمر: ضعيف (من الحفظ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4755، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9367، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2284»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف عبد الله بن نافع مولى ابن عمر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4811
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ إِخْصَاءِ الْخَيْلِ وَالْبَهَائِمِ.
وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : فِيهِ نَمَاءُ الْخَلْقِ ".
رَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ، ثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ إِخْصَاءِ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ وَالْخَيْلِ، وَقَالَ: إِنَّمَا النَّمَاءُ فِي الْخَيْلِ ".
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ قَالَ: أَبَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي، وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ قَالُوا: ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أَبَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ إِخْصَاءَ الْبَهَائِمِ، وَيَقُولُ: لَا تَقْطَعُوا نَامِيَةَ خَلْقِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ".
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ : وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَرَوَاهُ غَيْرُ جُبَارَةَ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... ".
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ جُبَارَةُ أَيْضًا عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ غَيْرُ جُبَارَةَ عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، وَهَذَا الْمَتْنُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ أَشْبَهُ، فَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ فِيهِ ضَعْفٌ، يَلِيقُ بِهِ رَفْعُ الْمَوْقُوفَاتِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
قَالَ: وَرَوَى مُوسَى بْنُ يَسَارٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا، وَالصَّحِيحُ مَوْقُوفٌ.
وَرَوَاهُ: عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ يَنْهَى عَنْ إِخْصَاءِ الْبَهَائِمِ، وَيَقُولُ: هَلِ النَّمَاءُ إِلَّا فِي الذُّكُورِ ".
وَرَوَى: عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ قَالَ: " كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنْ لَا تَخْصِيَنَّ فَرَسًا، وَلَا تُجْرِيَنَّ فَرَسًا بَيْنَ الْمِائَتَيْنِ ".
وَهَذَا مُنْقَطِعٌ، وَرِوَايَاتُ عَاصِمٍ فِيهَا ضَعْفٌ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں اور دیگر چوپایوں کو خصی کرنے سے منع فرمایا ہے“، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ ”اسی میں مخلوق کی بڑھوتری ہے“۔ امام حاکم کی روایت میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ، گائے، بکری اور گھوڑوں کو خصی کرنے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: بیشک بڑھوتری تو گھوڑوں ہی میں ہے“۔ امام بیہقی کی ایک روایت میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں مروی ہے کہ ”وہ چوپایوں کو خصی کرنے کو ناپسند کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ اللہ عزوجل کی بڑھنے والی مخلوق کو نہ کاٹو“۔ امام بیہقی فرماتے ہیں کہ یحییٰ بن یمان نے بھی اسے عبید اللہ سے روایت کیا ہے، نیز جبارہ کے علاوہ دیگر راویوں نے بھی عیسیٰ بن یونس کے واسطے سے اسے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً نقل کیا ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا...“، اسی طرح جبارہ نے بھی اسے عیسیٰ سے، انہوں نے عبداللہ بن نافع سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، دیگر راویوں کی عیسیٰ بن یونس سے روایت کردہ اس سند کے ساتھ یہ متن زیادہ مشابہ ہے، کیونکہ عبداللہ بن نافع میں ضعف پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ موقوف روایات کو مرفوع کر دیتے ہیں، واللہ اعلم۔ امام بیہقی مزید فرماتے ہیں کہ موسیٰ بن یسار نے اسے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت کیا ہے جبکہ صحیح قول یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے۔ ایک اور روایت میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ چوپایوں کو خصی کرنے سے منع فرماتے تھے اور کہتے تھے: کیا بڑھوتری نروں کے علاوہ کسی اور میں ہوتی ہے؟“۔ ابراہیم بن مہاجر سے مروی ہے کہ ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی طرف مکتوب لکھا کہ کسی گھوڑے کو ہرگز خصی نہ کرنا اور نہ ہی دو سو (گھوڑوں) کے درمیان کسی گھوڑے کو (مسابقت کے لیے) دوڑانا“۔ یہ روایت منقطع ہے اور عاصم کی روایات میں ضعف پایا جاتا ہے، واللہ اعلم۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب السبق والرمي/حدیث: 4811]
تخریج الحدیث: «عبد الله بن نافع مولى ابن عمر: ضعيف (التقريب، من الحفظ)؛ وقال البيهقي: عبد الله بن نافع فيه ضعف يليق به رفع الموقوفات، والصحيح موقوف (في النص)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4755، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9367، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2284»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف عبد الله بن نافع مولى ابن عمر، والصحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں