🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
257. -- باب: إدخال التراب في إحدى غسلاته
-- باب: دھونے کی باریوں میں سے کسی ایک میں مٹی شامل کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 1143 (کل: 95 مقامات، 24 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 1143، 1140، 1142، 1144، 1145، 1146، 1148، 1168، 1169، 1172، 1209
صحیح مسلم: 648، 650، 651، 652
سنن ابوداود: 71، 73
سنن نسائی: 63، 64، 66، 336، 339، 340
سنن ابن ماجہ: 363، 364
صحیفہ ہمام بن منبہ: 36
بلوغ المرام: 8
مسند اسحاق بن راہویہ: 83، 90، 91
معجم صغیر للطبرانی : 104، 138
مشکوۃ المصابیح: 490
مسند احمد: 7346، 7347، 7447، 7604، 7697، 8084، 8725، 9483، 9511، 9929، 10221، 10252، 10595
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 64
صحیح ابن خزیمہ: 95، 96، 97، 98
المنتقى ابن الجارود: 50، 51، 52
مصنف ابن ابی شیبہ: 1845، 1846، 38996، 38997
سنن دارقطنی: 181، 182، 184، 185، 186، 187، 190، 192، 196، 205، 210
الفتح الربانی: 396، 399، 400، 9603
صحیح ابن حبان: 1294، 1295، 1296، 1297
المستدرک علی الصحیحین: 578، 580، 581
مسند امام شافعی: 8، 9، 10
الجامع الكامل: 1321
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1587
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 627، 841، 843، 3933، 8116
المعجم الاوسط: 946، 1326، 3719، 4911، 7644
81 تا 90
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1168
وَأَمَّا الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ: حَدَّثَنِي وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْفَقِيهُ، ثنا بَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ، وَحَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ، قَالَا: ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طَهُورُ الْإِنَاءِ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِيهِ أَنْ يُغْسَلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ، الْأُولَى بِالتُّرَابِ، وَالْهِرَّةُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ" قُرَّةُ يَشُكُّ، وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، عَنْ بَكَّارِ بْنِ قُتَيْبَةَ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ وَالْهِرَّةُ مِثْلُ ذَلِكَ وَأَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ثِقَةٌ إِلَّا أَنَّهُ أَخْطَأَ فِي إِدْرَاجِ قَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْهِرَّةِ فِي الْحَدِيثِ الْمَرْفُوعِ فِي الْكَلْبِ وَقَدْ رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ نَصْرٍ الْجَهْضَمِيُّ، عَنْ قُرَّةَ فَبَيَّنَهُ بَيَانًا شَافِيًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن کی پاکی جب کتا اس میں منہ ڈال جائے یہ ہے کہ اسے سات مرتبہ دھوئے، پہلی مرتبہ مٹی سے اور بلی سے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ دھوؤ۔“
ابوعاصم ضحاک بن مخلد ثقہ ہیں، مگر انہوں نے بلی کے بارے میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کو کتے والی مرفوع حدیث میں درج کرنے میں غلطی کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الدارقطني 1/64»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1169
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُزَنِيُّ، ثنا أَبُو مَعْشَرٍ الْحَسَنُ بْنُ سُلَيْمَانَ الدَّارِمِيُّ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبِي، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يُغْسَلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ" ثُمَّ ذَكَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ الْهِرَّ لَا أَدْرِي قَالَهُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ، ⦗٣٧٥⦘ قَالَ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ: وَجَدْتُهُ فِي كِتَابِ أَبِي فِي مَوْضِعٍ آخَرَ، عَنْ قُرَّةَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْكَلْبِ مُسْنَدًا وَفِي الْهِرِّ مَوْقُوفًا، قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ قُرَّةَ مَوْقُوفًا فِي الْهِرَّةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال جائے تو اس کی پاکی اس طرح ہے کہ اس کو سات مرتبہ دھوؤ اور پہلی مرتبہ مٹی سے۔“ پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بلی کے متعلق ذکر کیا، میں نہیں جانتا کہ ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کہا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1169]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الحاكم 1/365»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1172
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ بِنَيْسَابُورَ وَأَبُو الْقَاسِمِ طَلْحَةُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الصَّقْرِ بِبَغْدَادَ قَالَا: ثنا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الْآدَمِيُّ قَالَا: ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْقَصَبِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولَاهُنَّ - أَوْ أُخْرَاهُنَّ - بِالتُّرَابِ" وَالسِّنَّوْرُ مَرَّةً وَرَوَاهُ أَيْضًا جَعْفَرُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوعًا مُدْرَجًا فِي الْحَدِيثِ وَرِوَايَةُ الْجَمَاعَةِ أَوْلَى، وَرَوَاهُ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي سُؤْرِ الْهِرِّ يُهَرَاقُ وَيُغْسَلُ الْإِنَاءُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ.
(الف) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا کسی کے برتن میں منہ ڈال جائے تو اس کو سات مرتبہ دھوؤ۔ پہلی یا آخری مرتبہ مٹی سے اور بلی سے ایک مرتبہ۔“
(ب) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بلی کے جھوٹے کے متعلق کہتے ہیں کہ بہایا جائے گا اور برتن ایک یا دو مرتبہ دھویا جائے گا۔
جعفر بن واقد نے بھی اسے ابن عون سے، انہوں نے محمد سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً حدیث میں درج کر کے روایت کیا ہے، لیکن جماعت کی روایت اولیٰ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1172]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1209
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، وَأَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُرِقْهُ، ثُمَّ لِيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُجْرٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا کسی کے برتن میں منہ ڈال جائے تو اس کو انڈیل دے، پھر سات مرتبہ دھو دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1587
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ"، أَحْسَبُهُ قَالَ:" إِحْدَاهُنَّ بِالتُّرَابِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" إِحْدَاهُنَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الْبَزَّارِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے، تو آدمی کو اس برتن کو سات مرتبہ دھونا چاہیے“۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”جن میں سے ایک مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں۔ ”جن میں سے ایک مرتبہ۔۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے استاد کے علاوہ، اس کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1587]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 279، وأخرجه سنن النسائي برقم: 339، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9227، 9968، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 588، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 98، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1348، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8887»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 627
«إذا شرب الكلب في إناء أحدكم فليغسله سبع مرات»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں (منہ ڈال کر) پانی پی لے تو اسے چاہیے کہ وہ اس برتن کو سات مرتبہ دھوئے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 627]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك ق ن هـ] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 1/58: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 841
«إذا ولغ الكلب في إناء أحدكم فليرقه ثم ليغسله سبع مرات»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ مار دے تو وہ اس (میں موجود چیز) کو گرا دے، پھر اسے سات مرتبہ دھوئے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 841]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ن] عن أبي هريرة. الإرواء 24.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 843
«إذا ولغ الكلب في إناء أحدكم فليغسله سبع مرات أولاهن بالتراب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ مار دے تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے، اور ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی سے دھوئے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 843]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 64 الإرواء 167: م، أبو عوانة، د، ت.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3933
«طهور إناء أحدكم إذا ولغ فيه الكلب أن يغسله سبع مرات أولاهن بالتراب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے سات مرتبہ دھویا جائے، جن میں پہلی مرتبہ مٹی سے دھویا جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الطاء/حدیث: 3933]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 64، الروض النضير 1055، 1102.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8116
«يغسل الإناء إذا ولغ فيه الكلب سبع مرات أخراهن أو أولاهن بالتراب وإذا ولغت فيه الهرة غسل مرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اسے سات بار دھویا جائے، ان میں سے آخری یا پہلی بار مٹی سے، اور جب بلی برتن میں منہ ڈال دے تو اسے ایک بار دھویا جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8116]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 65.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں