🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2422. -- باب: إثم من خاصم أو أعان في خصومة بباطل
-- باب: ناحق جھگڑا کرنے والے یا ناحق جھگڑے میں مدد کرنے والے کے گناہ کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 11441 (کل: 27 مقامات، 11 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 11441، 11442، 11443، 17617
سنن ابوداود: 3597، 3598
مشکوۃ المصابیح: 3611
مسند احمد: 5385، 5544
مصنف ابن ابی شیبہ: 29937
الفتح الربانی: 6019، 6414، 6622، 6747، 9881، 9991، 10006
المستدرک علی الصحیحین: 2253، 8356
الجامع الكامل: 5596، 6736، 6993
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10565، 16860
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6196
المعجم الکبیر للطبرانی: 13028، 13378
21 تا 27
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11443
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، ثنا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعُمَرِيُّ، حَدَّثَنِي الْمُثَنَّى بْنُ يَزِيدَ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ:" وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ بِظُلْمٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللهِ".
ایضاً۔ مزید یہ ہے کہ: ”جس نے کسی جھگڑے میں ظلم کے ساتھ مدد کی تو وہ اللہ کے غصے کے ساتھ لوٹا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوكالة/حدیث: 11443]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17617
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ رَاشِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، أَنَّهُمْ جَلَسُوا لِابْنِ عُمَرَ، قَالَ: فَمَا رَأَيْتُهُ أَرَادَ الْجُلُوسَ مَعَنَا حَتَّى قُلْنَا: هَلُمَّ إِلَى الْمَجْلِسِ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: فَرَأَيْتُهُ تَذَمَّمَ، قَالَ: فَجَلَسَ فَسَكَتْنَا فَلَمْ يَتَكَلَّمْ مِنَّا أَحَدٌ، فَقَالَ: مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُونَ، أَلَا تَقُولُونَ: ⦗٥٧٧⦘ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ؟ فَإِنَّ الْوَاحِدَةَ بِعَشْرٍ، وَالْعَشْرَ بِمِائَةٍ، وَالْمِائَةَ بِأَلْفٍ، وَمَا زِدْتُمْ زَادَكُمُ اللهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حَدِّ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَقَدْ ضَادَّ اللهَ فِي أَمْرِهِ، وَمَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَلَيْسَ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ وَلَكِنَّهَا الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ، وَمَنْ خَاصَمَ فِي بَاطِلٍ وَهُوَ يَعْلَمُهُ لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ قَالَ فِي مُؤْمِنٍ مَا لَيْسَ فِيهِ أَسْكَنَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي رَدْغَةِ خَبَالٍ حَتَّى يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ".
یحییٰ بن راشد دمشقی کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس آ کر بیٹھے۔ ہم خاموش تھے تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: خاموش کیوں ہو؟ بولتے کیوں نہیں! تم «سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ» ”اللہ اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے“ کیوں نہیں کہتے؟ یہ ایک دس کے، اور دس سو کے، اور سو ہزار کے برابر ہے اور جتنا زیادہ پڑھو گے اللہ زیادہ کرتے جائیں گے۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”جس کی شفاعت حدود اللہ میں سے کسی حد کے آڑے آ گئی، اس نے اپنے معاملے میں اللہ سے ضد کی ہے اور جو مر گیا اور اس پر قرض ہے تو وہ دینار و درہم سے نہیں بلکہ نیکیوں اور برائیوں کی صورت میں ادا ہوگا اور جو کسی باطل کے لیے لڑتا ہے اور وہ جانتا بھی ہے تو وہ ہمیشہ اللہ کی ناراضگی میں رہتا ہے جب تک کہ اس سے پیچھے نہ ہٹ جائے اور جو کسی مومن کے لیے ناحق بات کہتا ہے تو اللہ اسے جہنم کے کیچڑ میں ڈالیں گے، یہاں تک کہ وہ نکل جائے جو اس نے کہا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17617]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10565
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي أَمْرِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد کے بارے میں رکاوٹ بن رہی ہو، تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کے بارے میں اس کی خلاف ورزی کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر مدینی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10565]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13084) اخرجه احمد فى المسند (5544 / 5385)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3597، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5362، 5519، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20905، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8218، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13084، 13435، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2942، 6487»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16860
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، كُتِبَتْ لَهُ بِكُلِّ حَرْفٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ فِي بَاطِلٍ، لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدَ ضَادَّ اللَّهَ فِي أَمْرِهِ، وَمَنْ بَهَتَ مُؤْمِنًا أَوْ مُؤْمِنَةً حَبَسَهُ اللَّهُ فِي رَدْعَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ، وَلَيْسَ بِخَارِجٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص یہ کلمات پڑھتا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب نے پاک ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔ تو اس شخص کے لیے ہر ایک حرف کے بدلے میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہے، اور جو شخص باطل کے بارے میں کسی جھگڑے میں مدد کرے گا، وہ مسلسل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہے گا، یہاں تک کہ وہ اس سے الگ ہو جائے، اور جس کی سفارش اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حد میں رکاوٹ بن رہی ہو، ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کے برخلاف چلتا ہے، اور جو شخص کسی مومن مرد یا مومن عورت پر بہتان لگائے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے ”ردعۃ خبال“ میں بند رکھے گا، جب تک وہ اپنی کہی ہوئی بات کی سزا نہیں بھگت لیتا اور وہ وہاں سے نہیں نکل پائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور طوسی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16860]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2942) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13435)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13435، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6487»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6196
" من حالت شفاعته دون حد من حدود الله فقد ضاد الله في أمره ومن مات وعليه دين فليس بالدينار والدرهم ولكن بالحسنات والسيئات ومن خاصم في باطل وهو يعلمه لم يزل في سخط الله حتى ينزع ومن قال في مؤمن ما ليس فيه أسكنه الله ردغة الخبال حتى يخرج مما قال وليس بخارج"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اپنی سفارش کے ذریعے اللہ کی مقرر کردہ حدود میں سے کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بنے تو اس نے اللہ کے حکم کی مخالفت کی، اور جو شخص قرض دار ہونے کی حالت میں مر جائے تو اس کی ادائیگی دینار و درہم سے نہیں بلکہ نیکیوں اور گناہوں سے ہوگی، اور جو شخص جانتے بوجھتے باطل پر جھگڑا کرے وہ ہمیشہ اللہ کی ناراضگی میں رہتا ہے جب تک وہ باز نہ آ جائے، اور جو شخص کسی مومن کے بارے میں ایسی بات کہے جو اس میں نہیں ہے تو اللہ اسے جہنمیوں کی پیپ اور خون کے دلدل میں ٹھہرائے گا یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے باہر نکلے، حالانکہ وہ اس سے نکل نہیں سکے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6196]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د طب ك هق] عن ابن عمر. الصحيحة 438، الإرواء 2318.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13028
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ فَقَدْ ضَادَّ اللهَ فِي أَمْرِهِ ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (مسلم)
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بن جائے، اس نے اللہ کے حکم میں اللہ کی مخالفت کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13028]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 270، حدیث 13084»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13378
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ شَيْبَةَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، ثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ حُمْرَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، كُتِبَتْ لَهُ بِكُلِّ حَرْفٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمَنْ أَعَانَ فِي خُصُومَةِ بَاطِلٍ لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ فَقَدْ ضَادَّ اللهَ فِي أَمْرِهِ، وَمَنْ بَهَتَ مُؤْمِنًا أَوْ مُؤْمِنَةً حَبَسَهُ اللهُ فِي رَدْغَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، حَتَّى يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ وَلَيْسَ بِخَارِجٍ.
حمران بیان کرتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص سبحان اللہ، والحمد للہ، ولا الہ الا اللہ، واللہ اکبر کہے، اسے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔ اور جو کسی باطل جھگڑے میں مدد کرے وہ ہمیشہ اللہ کی ناراضگی میں رہے گا یہاں تک کہ وہ اس سے باز آ جائے۔ اور جس کی سفارش اللہ کی کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بن جائے تو اس نے اللہ کے معاملے میں اللہ کی مخالفت کی۔ اور جو کسی مومن مرد یا مومنہ عورت پر بہتان باندھے، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ’ردغۃ الخبال‘ (جہنمیوں کی پیپ کی دلدل) میں روک دے گا، یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نکل جائے، حالانکہ وہ اس سے نکل نہیں سکے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13378]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 388، حدیث 13435»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں