الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2449. -- باب: الشفعة بالجوار
-- باب: پڑوس کی بنیاد پر شفعہ کا حق ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 11580 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 23871
مسند الحمیدی: 562
المعجم الکبیر للطبرانی: 973
حدیث نمبر: 11580
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيِّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا سُفْيَانُ قَالَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الشَّرِيدِ يَقُولُ: وَضَعَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ يَدَهُ هَذِهِ عَلَى مَنْكِبِي هَذَا، أَوْ هَذَا، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَيْنَا سَعْدًا، فَجَلَسْنَا إِلَيْهِ، فَجَاءَ أَبُو رَافِعٍ فَقَالَ لِلْمِسْوَرِ: أَلَا تَأْمُرُ هَذَا أَنْ يَشْتَرِيَ مِنِّي بَيْتِيَّ اللَّذَيْنِ مِنْ دَارِهِ؟ فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: وَاللهِ لَا أَزِيدُكَ عَلَى أَرْبَعِمِائَةِ دِينَارٍ إِمَّا مُقَطَّعَةً وَإِمَّا مُنَجَّمَةً، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: سُبْحَانَ اللهِ لَقَدْ مَنَعْتُهُمَا مِنْ خَمْسِمِائَةٍ نَقْدًا، فَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ" مَا بِعْتُكَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَأَخْرَجَهُ أَيْضًا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ بِمَعْنَاهُ. وَفِي سِيَاقِ هَذِهِ الْقِصَّةِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْخَبَرَ وَرَدَ فِي غَيْرِ الشُّفْعَةِ، وَأَنَّهُ إِنَّمَا أَرَادَ بِهِ أَنَّهُ أَحَقُّ بِأَنْ يَعْرِضَ عَلَيْهِ مِنْ غَيْرِهِ، وَإِنْ أَرَادَ بِهِ الشُّفْعَةَ فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَنْبَأَ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ الرَّبِيعُ قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَبُو رَافِعٍ فِيمَا رُوِيَ عَنْهُ مُتَطَوِّعٌ بِمَا صَنَعَ، وَقَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ"، لَا يَحْتَمِلُ إِلَّا مَعْنَيَيْنِ لَا ثَالِثَ لَهُمَا، إِمَّا أَنْ يَكُونَ أَرَادَ أَنَّ الشُّفْعَةَ لِكُلِّ جَارٍ، أَوْ أَرَادَ بَعْضَ الْجِيرَانِ دُونَ بَعْضٍ، وَقَدْ ثَبَتَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا شُفْعَةَ فِيمَا قُسِمَ، فَدَلَّ عَلَى أَنَّ الشُّفْعَةَ لِلْجَارِ الَّذِي لَمْ يُقَاسِمْ دُونَ الْجَارِ الْمُقَاسِمِ. قَالَ الشَّيْخُ: وَعَلَى هَذَا يُحْمَلُ مَا:.
حضرت عمرو بن شريد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ میرے کندھے پر رکھا، میں ان کے ساتھ چلا یہاں تک کہ ہم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ ہم ان کے پاس بیٹھ گئے۔ سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے سیدنا مسور رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا آپ ان سے نہیں کہتے کہ مجھ سے میرے وہ دونوں گھر خرید لیں جو ان کے احاطے میں ہیں؟“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں چار سو دینار سے زیادہ نہ دوں گا اور قسطوں پر دوں گا۔“ سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ نے کہا: ”سبحان اللہ! میں نے نقد پانچ سو دینار میں نہیں دیا۔ اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ سنا ہوتا کہ ”ہمسایہ اپنے پڑوس کا زیادہ حق دار ہے“ تو میں تجھے کبھی فروخت نہ کرتا۔“
اس واقعہ کی روشنی میں دلیل ہے کہ خبر شفعہ کے علاوہ میں وارد ہوئی ہے اور اس نے ارادہ کیا کہ زیادہ حق اس کے پڑوسی کا ہے کہ اسے پیش کیا جائے۔ اور اگر اس سے مراد شفعہ ہو تو امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ نے جو کیا وہ اپنی خوشی سے کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ”ہمسایہ اپنے پڑوس کا زیادہ حق دار ہے“، اس کے دو معنی ہیں، تیسرا کوئی معنی نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ تھا کہ حق شفعہ ہمسایہ کے لیے ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ تھا کہ حق شفعہ بعض ہمسایوں کے لیے ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ ”اس چیز میں شفعہ نہیں جو تقسیم کر دی جائے“۔ یہ دلالت کرتا ہے کہ شفعہ اس ہمسائے کے لیے ہے جو تقسیم نہ کرے اور جو تقسیم کر دے اس میں حقِ شفعہ نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشفعة/حدیث: 11580]
اس واقعہ کی روشنی میں دلیل ہے کہ خبر شفعہ کے علاوہ میں وارد ہوئی ہے اور اس نے ارادہ کیا کہ زیادہ حق اس کے پڑوسی کا ہے کہ اسے پیش کیا جائے۔ اور اگر اس سے مراد شفعہ ہو تو امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ نے جو کیا وہ اپنی خوشی سے کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ”ہمسایہ اپنے پڑوس کا زیادہ حق دار ہے“، اس کے دو معنی ہیں، تیسرا کوئی معنی نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ تھا کہ حق شفعہ ہمسایہ کے لیے ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ تھا کہ حق شفعہ بعض ہمسایوں کے لیے ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ ”اس چیز میں شفعہ نہیں جو تقسیم کر دی جائے“۔ یہ دلالت کرتا ہے کہ شفعہ اس ہمسائے کے لیے ہے جو تقسیم نہ کرے اور جو تقسیم کر دے اس میں حقِ شفعہ نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشفعة/حدیث: 11580]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 23871
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، أَنَّ سَعْدًا سَاوَمَ أَبَا رَافِعٍ، أَوْ أَبُو رَافِعٍ سَاوَمَ سَعْدًا، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ : لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ" مَا أَعْطَيْتُكَ ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ فِي حَدِيثِهِ: وَالسَّقَبُ: الْقُرْبُ.
عمرو بن شرید کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ ایک معاملہ پر ایک دوسرے سے بھاؤ تاؤ کر رہے تھے تو حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ " پڑوسی قرب کا زیادہ حق رکھتا ہے " تو میں آپ کو یہ زمین کبھی نہ دیتا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23871]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2258
حدیث نمبر: 562
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الشَّرِيدِ ، يَقُولُ: أَخَذَ الْمِسْوَرُ بْنُ الْمَخْرَمَةِ بِيَدِي، فَقَالَ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، فَخَرَجْتُ مَعَهُ وَإِنَّ يَدَهُ لَعَلَى أَحَدِ مَنْكِبَيَّ، فَجَاءَ إِلَيْهِ أَبُو رَافِعٍ، فَقَالَ لِلْمِسْوَرِ: أَلا تَأْمُرُ هَذَا يَعْنِي سَعْدًا، يَشْتَرِي مِنْ بَيْتِي الَّذِي فِي دَارِهِ، فَقَالَ سَعْدٌ: لا وَاللَّهِ! لا أَزِيدُ عَلَى أَرْبَعِ مِائَةِ دِينَارٍ، إِمَّا قَالَ: مُقَطَّعَةً، وَإِمَّا قَالَ: مُنَجَّمَةً، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبُو رَافِعٍ : وَاللَّهِ! إِنْ كُنْتُ لأَمْنَعُهَا مِنْ خَمْسِ مِائَةِ دِينَارٍ نَقْدًا، وَلَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ" مَا بِعْتُكَ .
عمرو بن شرید بیان کرتے ہیں: سیدنا مسور بن مخزمہ رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور بولے: تم میرے ساتھ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس چلو، میں ان کے ساتھ گیا، ان کا ایک ہاتھ میرے کندھے پر تھا۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور انہوں نے سیدنا مسور بن مخزمہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ انہیں یعنی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو یہ نہیں کہتے کہ وہ اپنے محلے میں موجود میرا گھر خرید لیں، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بولے: نہیں! اللہ کی قسم! میں چار سو دینار سے زیادہ ادائیگی نہیں کروں گا، اور وہ ادائیگی بھی قسطوں میں ہو گی (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اللہ کی قسم! میں تو پانچ سو دینار نقد میں منع کر چکا ہوں، اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہوتا: ”پڑوسی اپنی قریبی جگہ کا زیادہ حقدار ہوتا ہے۔“ تو یہ میں آپ کو فروخت نہ کرتا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 562]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2258، 6977، 6978، 6980، 6981 وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5180، 5181، 5183 والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 4716، 4717 والنسائي فى «الكبريٰ» برقم: 6256 وأبو داود فى «سننه» برقم: 3516، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2495، 2496، 2498، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11693»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 4447 ترقیم الرسالہ : -- 4527
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، أَنَّ سَعْدًا سَاوَمَ أَبَا رَافِعٍ، أَوْ أَبُو رَافِعٍ سَاوَمَ سَعْدًا، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ :" لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ، مَا أَعْطَيْتُكَ .
عمرو بن شرید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے ساتھ یا شاید سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوئی سودا کیا تو سیدنا ابورافع نے کہا: کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا: ”پڑوسی اپنے پڑوس میں شفع کا زیادہ حق دار ہوتا ہے۔“ اگر میں نے یہ نہ سنا ہوتا تو میں تمہیں یہ جگہ نہ دیتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4527]
ترقیم العلمیہ: 4447
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2258، 6977، 6978، 6980، 6981، وابن الجارود فى "المنتقى"، 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5180، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4706، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6256، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3516، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2495، 2496، 2498، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4526، 4527، 4528، 4530، 4531، 4533، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19768،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 562، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23166، 23176»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3517»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3517»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 4448 ترقیم الرسالہ : -- 4528
نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِيُّ ، نَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، قَالَ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَأَبُو رَافِعٍ حَتَّى أَتَى سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، فَقَالَ:" اشْتَرِ نَصِيبِي فِي دَارِكَ، فَقَالَ سَعْدٌ: لا أُرِيدُهُ، فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ: اشْتَرِ مِنْهُ، فَقَالَ: آخُذُهُ بِأَرْبَعِمِائَةٍ مُعَجَّلَةٍ أَوْ مُؤَخَّرَةٍ، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: قَدْ أُعْطِيتُ خَمْسَةَ آلافٍ مُعَجَّلَةً، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: مَا أَنَا بِزَائِدِكَ، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ : لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ أَوْ نَصِيبِهِ، مَا بِعْتُكَ بِأَرْبَعِمِائَةٍ وَتَرَكْتُ خَمْسَةَ آلافٍ" .
عمرو بن شرید بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد کے پاس آئے تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اپنے گھر میں موجود میرے حصے کو آپ خرید لیں۔ سیدنا سعد نے کہا: میں اسے خریدنا نہیں چاہتا۔ پھر کسی شخص نے مشورہ دیا کہ آپ ان سے یہ خرید لیں۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بولے: میں اسے چار سو درہم کے عوض میں خریدوں گا، خواہ جلدی ادائیگی کر دوں یا تاخیر سے کروں۔ تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ مجھے اس کے پانچ ہزار درہم نقد مل رہے ہیں۔ تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کہ میں آپ کو مزید ادائیگی نہیں کر سکتا۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا نہ سنا ہوتا: ”پڑوسی اپنے پڑوس میں موجود جگہ کو خریدنے کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“ تو میں پانچ ہزار درہم چھوڑ کر چار سو درہم میں فروخت نہ کرتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4528]
ترقیم العلمیہ: 4448
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2258، 6977، 6978، 6980، 6981، وابن الجارود فى "المنتقى"، 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5180، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4706، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6256، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3516، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2495، 2496، 2498، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4526، 4527، 4528، 4530، 4531، 4533، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19768،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 562، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23166، 23176»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3518»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3518»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 4453 ترقیم الرسالہ : -- 4533
نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رُزَيْقٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، أَنَّ أَبَا رَافِعٍ سَامَهُ سَعْدٌ بِبَيْتٍ لَهُ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: مَا أَنَا بِزَائِدِكَ عَلَى أَرْبَعِمِائَةِ مِثْقَالٍ فَقَالَ لَهُ أَبُو رَافِعٍ : لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" الْجَارُ أَحَقُّ بِصَقَبِهِ، وَالصَّقْبُ الْقُرْبُ، مَا أَعْطَيْتُكَ" .
عمرو بن شرید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے گھر کا سودا کیا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں آپ کو چار سو مثقال سے زیادہ ادائیگی نہیں کروں گا۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ ”پڑوسی اپنے پڑوس کا زیادہ حق دار ہوتا ہے“ (تو میں آپ کو یہ فروخت نہ کرتا)۔ سقب کا مطلب کسی جگہ کا قریب ہونا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4533]
ترقیم العلمیہ: 4453
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2258، 6977، 6978، 6980، 6981، وابن الجارود فى "المنتقى"، 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5180، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4706، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6256، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3516، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2495، 2496، 2498، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4526، 4527، 4528، 4530، 4531، 4533، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19768،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 562، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23166، 23176»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3518»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3518»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11579
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الزَّاهِدُ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ.
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمسایہ اپنے پڑوس کا زیادہ حق دار ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشفعة/حدیث: 11579]
تخریج الحدیث: «بخاري 2258»
الحكم على الحديث:
بخاري 2258
حدیث نمبر: 973
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالُوا: ثَنَا سُفْيَانُ ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الشَّرِيدِ ، قَالَ: أَخَذَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ بِيَدِي، فَقَالَ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، فَخَرَجْتُ مَعَهُ وَإِنَّ يَدَهُ لَعَلَى أَحَدِ مَنْكِبِيَّ، فَجَاءَ أَبُو رَافِعٍ فَقَالَ لِلْمِسْوَرِ: أَلَا تَأْمُرُ هَذَا - يَعْنِي سَعْدًا - يَشْرِي مِنِّي بَيْتَيَّ اللَّذَيْنِ فِي دَارِهِ؟ فَقَالَ سَعْدٌ : لَا وَاللهِ لَا أَزِيدُكُ عَلَى أَرْبَعِمِائَةِ دِينَارٍ - إِمَّا قَالَ: مُقَطَّعَةً، أَوْ قَالَ: مُنَجَّمَةً - فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ : وَاللهِ، إِنْ كُنْتُ لَأَبِتَعُهَا بِخَمْسِمِائَةِ دِينَارٍ نَقْدًا، وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ مَا بِعْتُكَ وَاللَّفْظُ لِلْحَمِيدِيِّ .
عمرو بن شرید رحمہ اللہ کہتے ہیں: مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا: چلو ہم سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس چلیں، تو میں ان کے ساتھ نکلا جبکہ ان کا ہاتھ میرے کندھے پر تھا، تو ابورافع رضی اللہ عنہ آئے اور مسور سے کہا: کیا تم اسے - یعنی سعد کو - حکم نہیں دیتے کہ وہ مجھ سے میرے وہ دو گھر خرید لے جو اس کے گھر میں (ملحق) ہیں؟ سعد نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں تمہیں چار سو دینار سے زیادہ نہیں دوں گا - یا تو کہا: قسطوں میں، یا کہا: مقررہ وقتوں میں - ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں اسے پانچ سو دینار نقد میں بیچ سکتا تھا، اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا: ”پڑوسی اپنی ملحقہ زمین کا زیادہ حق دار ہے“ تو میں تمہیں یہ نہ بیچتا۔ (یہ الفاظ حمیدی کے ہیں) [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 973]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 327، حدیث 977»