🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2497. -- باب: ما جاء في حريم الآبار
-- باب: کنوؤں کے حریم (آس پاس کی جگہ) کے متعلق جو احکام مروی ہیں
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 11867 (کل: 16 مقامات، 6 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 11867، 11843
مسند احمد: 7324، 7346، 7697، 8084، 8725، 9968، 10252، 10411، 10494، 10867
المنتقى ابن الجارود: 596
الفتح الربانی: 6165
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6616
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2844
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10867
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ , أَخْبَرَنَا وَرْقَاءُ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنِ الْأَعْرَجِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ , اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ , لِيَعْزِمْ الْمَسْأَلَةَ , فَإِنَّهُ لَا مُكْرِهَ لَهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص جب دعاء کرے تو یوں نہ کہا کرے کہ اے اللہ اگر تو چاہے تو مجھے معاف فرمادے مجھ پر رحم فرمادے بلکہ پختگی اور یقین کے ساتھ دعاء کرے کیونکہ اللہ پر کوئی زبردستی نہیں کرنے والا نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10867]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7477، م: 2679
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 596
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ لِيُمْنَعَ بِهِ الْكَلأُ" ، قَالَ سُفْيَانُ:" وَثَلاثٌ لا يُمْنَعُهُنَّ: الْمَاءُ، وَالْكَلأُ، وَالنَّارُ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھاس (کی پیداوار) روکنے کے لیے زائد پانی نہ روکا جائے۔“ سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پانی، گھاس، اور آگ، تین چیزوں سے (کسی کو) نہ روکا جائے۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 596]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 2353، صحیح مسلم: 1566»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6165
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَرِيمُ الْبِئْرِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا مِنْ حَوَالَيْهَا كُلِّهَا لِأَعْطَانِ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَابْنُ السَّبِيلِ أَوَّلُ شَارِبٍ وَلَا يُمْنَعُ فَضْلُ مَاءٍ لِيُمْنَعَ بِهِ الْكَلَأُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کنویں کا احاطہ اس کی تمام اطراف سے چالیس ہاتھ ہو گا، یہ جگہ اونٹوں اور بکریوں کے بیٹھنے کے لیے ہو گی اور ایسے کنویں سے پینے والا پہلا شخص مسافر ہو گا اور زائد پانی سے اس مقصد کے لیے نہیں روکا جائے گا کہ اس کے ذریعے سے گھاس سے منع کر دیا جائے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 6165]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه البيھقي: 6/ 155، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10411 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10416»
وضاحت: فوائد: … جب کوئی آدمی مردہ زمین میں کنواں کھودے گا تو اس کے ارد گرد چالیس چالیس ہاتھ تک جگہ از خود اس کا احاطہ بن جائے گی،یہ جگہ اونٹوں اور بکریوں کے بیٹھنے کے لیے استعمال ہو گی، کوئی دوسرا شخص اس احاطے کو ذاتی استعمال میں نہیں لا سکے گا۔
یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دور رس اور حکیمانہ فیصلہ ہے۔
”مسافر پینے والا پہلا شخص ہو گا“ اس کا مفہوم یہ ہے کہ تمام حاضرین میں مسافر کو ترجیح دی جائے گی اور کنویں کے مالک کو اس کو روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہو گا۔
آخری جملے کا مفہوم یہ ہے کہ کسی علاقے میں جانوروں کے چرنے کے لیے گھاس وغیرہ پائی جاتی ہے، لیکن وہاں پانی کا صرف ایک چشمہ یا کنواں ہے یا محدود پانی ہے، اب لوگ اس علاقے میں اپنے مویشیوں کو چرانے کے لیے تب لے جائیں گے، جب ان کو وہاں کا پانی استعمال کرنے کا حق ہو گا، اگر کوئی آدمی اس نیت سے اس پانی پر قبضہ کر کے بیٹھ جائے تاکہ لوگ اپنے مویشیوں کو چرانے کے لیے سرے سے اس علاقے میں ہی نہ جائیں تو ایسے آدمی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرنے سے روک رہے رہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه البيھقي: 6/ 155
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11843
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ لِيُمْنَعَ بِهِ الْكَلَأُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زائد پانی سے منع نہ کیا جائے کہ اس کے ذریعے گھاس سے روکا جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب إحياء الموات/حدیث: 11843]
تخریج الحدیث: «بخاري 2353، مسلم 1566»

الحكم على الحديث:
بخاري 2353، مسلم 1566
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6616
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَرِيمُ الْبِئْرِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا مِنْ حَوَالَيْهَا، كُلُّهَا لِأَعْطَانِ الْإِبِلِ، وَالْغَنَمِ، وَابْنُ السَّبِيلِ أَوَّلُ شَارِبٍ [ وَلَا يُمْنَعْ فَضْلَ مَاءٍ لِيَمْنَعَ بِهِ الْكَلَأَ ] ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنویں کی حریم، اس کے آس پاس چالیس ذراع تک ہو گی، یہ سب اونٹوں اور بکریوں کے پانی پلانے کے بعد ان کو بٹھانے کے لئے ہو گی اور مسافر شخص سب سے پہلے پانی پیے گا اور اضافی پانی سے اس لئے نہیں روکا جائے گا، کہ اس کے ذریعے گھاس کو روک دیا جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6616]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (494/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10039»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2844
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا هُشَيْمٌ، ثَنَا عَوْفٌ ، ثَنَا مُحَمَّدٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "حَرِيمُ الْبِئْرِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا مِنْ جَوَانِبِهَا كُلِّهَا لِأَعْطَانِ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالْقِنْعِ، وَابْنُ السَّبِيلِ أَوَّلُ الشَّارِبِ، وَلَا يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ؛ لِيُمْنَعَ بِهِ فَضْلُ الْكَلَأِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا هُشَيْمٌ، أَبَنَا عَوْفٌ ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَهُ إِلَى قَوْلِهِ: "وَابْنُ السَّبِيلِ أَوَّلُ شَارِبٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنویں کی حریم (ارد گرد کی محفوظ جگہ) اس کے تمام اطراف سے چالیس ہاتھ ہے جو اونٹوں اور بکریوں کے بیٹھنے کے مقامات اور ڈول وغیرہ رکھنے کے لیے ہے، اور مسافر سب سے پہلے پینے کا حقدار ہے، اور ضرورت سے زائد پانی کو اس غرض سے نہ روکا جائے کہ اس کے ذریعے زائد چارے کو (مویشیوں سے) روکا جائے۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسند میں ہشیم اور عوف کے واسطے سے ایک مبہم راوی کے ذریعے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور اسے ”مسافر پہلا پینے والا ہے“ کے الفاظ تک ہی ذکر کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البيوع/حدیث: 2844]
تخریج الحدیث: «مسدد، هشيم (صرح بالتحديث)، عوف الأعرابي، محمد بن سيرين: ثقات (من الحفظ)؛ ورواية أحمد (2844/2) «عن رجل» عن أبي هريرة؛ وجملة «لا يمنع فضل الماء ليمنع به الكلأ» في الصحيحين من حديث أبي هريرة (من الحفظ)»
«(2844/1) أخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2214»
«(2844/2) أخرجه صحيح البخاري برقم: 2226، 2227، 6561، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1566، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1272، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3473، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2478، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10039، وأخرجه فتح الباري برقم: 2226، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14494، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1120، 8578، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6015، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 1075»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح، وأصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں