الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2512. -- باب: التحريض على الهبة والهدية صلة بين الناس
-- باب: لوگوں کے درمیان تعلقات جوڑنے کے لیے ہبہ اور ہدیہ کی ترغیب دینے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 11945 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 11945
شمائل ترمذی: 336
مسند احمد: 13177
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6714
المعجم الکبیر للطبرانی: 753
حدیث نمبر: 11945
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحُرْفِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّافِعِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، ثنا أَبُو الْجُمَاهِرِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَوْ أُهْدِيَ إِلِيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى كُرَاعٍ لَأَجَبْتُ"، وَكَانَ يَأْمُرُنَا بِالْهَدِيَّةِ صِلَةً بَيْنَ النَّاسِ وَقَالَ:" لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ قَدْ تَهَادَوْا مِنْ غَيْرِ جُوعٍ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے پائے کا ہدیہ دیا جائے تو میں قبول کروں گا اور اگر مجھے پائے کی دعوت دی جائے تو میں اسے قبول کروں گا“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں لوگوں کے درمیان صلہ رحمی کرنے کے لیے ہدیوں کا حکم دیتے تھے اور فرمایا: ”اگر لوگ اسلام لے آئیں تو بغیر بھوک کے بھی ہدیے دیا کریں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11945]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الي قوله لا جبت، احمد 13209۔ ترمذي 1338»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 336
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلتُ، وَلوْ دُعِيتُ عَلَيْهِ لَأَجَبْتُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے بکری کا ایک پایہ بھی تحفہ اور ہدیہ میں دیا جائے تو میں اسے قبول کرلوں گا اور اگر مجھے اس کی طرف دعوت دی جائے تو میں ضرور حاضر ہوں گا۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى تواضع رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 336]
تخریج الحدیث: { «صحيح» }:
«(سنن ترمذي: 1338، وقال: حسن صحيح)، صحيح ابن حبان (الموارد: 1065) من حديث سعيد بن ابي عروبه به.»
اس روایت کی سند میں اگرچہ قتادہ مدلس ہیں، لیکن صحیح بخاری (2568، 5178) وغیرہ میں اس کے شواہد ہیں جن کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے۔

قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 13177
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أنَّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ"، قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ إِلَيْهِ، وَقَالَ رَوْحٌ عَلَيْهِ لَأَجَبْتُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر مجھے کہیں سے ہدیہ میں بکری کا ایک کھر آئے تب بھی قبول کرلوں گا اور اگر صرف اسی کی دعوت دی جائے تب بھی قبول کرلوں گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13177]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
حدیث نمبر: 6714
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ الْمُسْلِمُونَ يَتَهَادَوْنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صِلَةً بَيْنَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ لَتَهَادَوْا مِنْ غَيْرِ فَاقَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَقَالَ فِي الْكَبِيرِ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِالْهَدِيَّةِ صِلَةً بَيْنَ النَّاسِ وَيَقُولُ:" لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ تَهَادَوْا مِنْ غَيْرِ جُوعٍ".
وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ؛ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مسلمان باہمی تعلق کی وجہ سے ایک دوسرے کو تحفے دیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر سب لوگ اسلام قبول کر لیں، تو وہ فاقہ کا شکار ہوئے بغیر ایک دوسرے کو تحفے دے سکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان تعلق کے حوالے سے تحفے دینے کا حکم دیتے تھے، اور آپ یہ فرماتے تھے: ”اگر سب لوگ اسلام قبول کر لیں، تو وہ بھوکے رہے بغیر ایک دوسرے کو تحفے دے سکیں گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور کچھ لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6714]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (687) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (757)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 757»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 753
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِالْهَدِيَّةِ صِلَةً بَيْنَ النَّاسِ، وَيَقُولُ: لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ تَهَادَوْا مِنْ غَيْرِ جُوعٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان تعلق مضبوط کرنے کے لیے تحفہ دینے کا حکم دیتے تھے، اور فرماتے: ”اگر لوگ اسلام لے آئیں تو بھوک (اور حاجت) کے بغیر ایک دوسرے کو تحفے دیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 753]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 260، حدیث 757»