🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2529. -- باب: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يأخذ صدقة التطوع ويأخذ الهبة
-- باب: رسول اللہ ﷺ نفلی صدقہ قبول نہیں فرماتے تھے اور ہدیہ قبول فرما لیتے تھے
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 12049 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 12049، 10777
الجامع الكامل: 12272
المعجم الکبیر للطبرانی: 6096
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12049
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ حَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ سَلَامَةَ الْعِجْلِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ:" مَا هَذِهِ يَا سَلْمَانُ؟" قُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَلَمْ يَأَكُلْ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا"، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ:" مَا هَذِهِ يَا سَلْمَانُ؟" قُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَأَكَلَ، قَالَ:" إِنَّا نَأَكُلُ الْهَدِيَّةَ، وَلَا نَأَكُلُ الصَّدَقَةَ".
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن لے کر آیا، جس میں روٹی اور سالن تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ کھایا اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”اسے کھا لو۔“ پھر میں ایک روٹی اور سالن والا برتن لے کر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: ہدیہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کھایا اور فرمایا: ”ہم ہدیہ کھا لیتے ہیں اور صدقہ نہیں کھاتے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 12049]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12272
12272- عن سلمان قال:"لمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم المَدِينَةَ صَنَعْتُ طَعَامًا، فَجِئْتُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟.قُلْتُ:"صَدَقَةٌ"، فَقَالَ لأَصْحَابِهِ: كُلُوا، وَلَمْ يَأْكُلْ، ثُمَّ إِنِّي رَجَعْتُ حَتَّى جَمَعْتُ طَعَامًا، فَأَتَيْتُهُ بِهِ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟.قُلْتُ:"هَدِيَّةٌ"، فَضَرَبَ بِيَدِهِ فَأَكَلَ، وَقَالَ لأَصْحَابِهِ: كُلُوا.قُلْتُ:"يَا رَسُولَ الله، أَخْبِرْنِي عَنِ النَّصَارَى؟" قَالَ: لا خَيْرَ فِيهِمْ وَلا فِيمَنْ أَحَبَّهُمْ، فَقُمْتُ وَأَنَا مُثْقَلٌ، فَأَنْزَلَ الله عَزَّ وَجَلَّ: لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا حَتَّى بَلَغَ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ، فَأَرْسَلَ إِلَيَّ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم، فَقَالَ لِي: يَا سَلْمَانُ إِنَّ أَصْحَابَكَ هَؤُلاءِ الَّذِينَ ذَكَرَ الله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الطبراني في الكبير (6/305)، عن الحسن بن حرير الصوري، ثنا زكريا بن نافع الأرسوقي، ثنا السري بن يحيى، عن سليمان التيمي، عن أبي عثمان النهدي، عن سلمان فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10777
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدْآبَاذِيُّ، ثنا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ سَلَامَةَ الْعِجْلِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟" قُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَلَمْ يَأْكُلْ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا" ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟" قُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَأَكَلَ وَقَالَ:" إِنَّا نَأْكُلُ الْهَدِيَّةَ، وَلَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا تَقُولُ فِي النَّصَارَى؟، قَالَ:" يَا سَلْمَانُ لَا خَيْرَ فِي النَّصَارَى وَلَا فِيمَنْ يُحِبُّهُمْ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، إِلَّا مَنْ كَانَ عَلَى مِثْلِ دِينِ صَاحِبِكَ". قَالَ: فَعَلِمْتُ أَنَّ صَاحِبِي كَانَ عَلَى دِينِ عِيسَى يَعْنِي الرَّاهِبَ الَّذِي كَانَ مَعَهُ سَلْمَانُ قَالَ الشَّيْخُ: وَفِي حَدِيثِ بُرَيْدَةَ زِيَادَةٌ تَدُلُّ عَلَى كَوْنِ سَلْمَانَ عَبْدًا حِينَ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس روٹی اور گوشت کا برتن لے کر آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: صدقہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ کھایا اور اپنے صحابہ سے فرمایا: ”تم کھاؤ۔“ پھر میں روٹی اور گوشت کا بھرا ہوا برتن لے کر آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: ہدیہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور فرمایا: ”ہم ہدیہ کھاتے ہیں، صدقہ نہیں کھاتے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نصاریٰ کے متعلق کیا کہتے ہیں؟ فرمایا: ”اے سلمان! نصاریٰ میں بھلائی نہیں اور نہ ہی ان میں وہ جو ان سے محبت کرتا ہے“، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات) تین مرتبہ فرمائی، ”مگر جو تیرے ساتھی کے دین پر ہو“، راوی کہتے ہیں: میں جان گیا کہ میرا ساتھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دین پر تھا، یعنی وہ راہب جو حضرت سلمان کے ساتھ تھا۔
شیخ فرماتے ہیں: بریدہ کی حدیث میں اضافہ ہے کہ جب سلمان نے ہدیہ دیا وہ غلام تھے۔ [ضعیف] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10777]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6096
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ نَافِعٍ الْأَرْسُوقِيُّ ، ثَنَا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي إِسْلَامِهِ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ صَنَعْتُ طَعَامًا، فَجِئْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ ؟ " قُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: " كُلُوا "، وَلَمْ يَأْكُلْ، ثُمَّ إِنِّي رَجَعْتُ حَتَّى جَمَعْتُ طَعَامًا فَأَتَيْتُهُ بِهِ، فَقَالَ: " مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ ؟ "، قُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ فَأَكَلَ، وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: " كُلُوا ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنِي عَنِ النَّصَارَى؟ قَالَ: " لَا خَيْرَ فِيهِمْ وَلَا فِيمَنْ أَحَبَّهُمْ "، فَقُمْتُ وَأَنَا مُثْقَلٌ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا، حَتَّى بَلَغَ: تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ، فَأَرْسَلَ إِلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: " يَا سَلْمَانُ إِنَّ أَصْحَابَكَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ ذَكَرَ اللهُ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (الأرسوفي)
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اپنے قبولِ اسلام کے بارے میں بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو میں نے کھانا تیار کیا اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے، اے سلمان؟“ میں نے عرض کیا: صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کھاؤ“، اور خود نہ کھایا۔ پھر میں واپس گیا اور کچھ کھانا جمع کیا اور اسے لے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے، اے سلمان؟“ میں نے عرض کیا: ہدیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ بڑھا کر کھایا اور اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کھاؤ۔“
میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے نصاریٰ کے بارے میں بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں کوئی بھلائی نہیں، اور نہ اس میں جو ان سے محبت رکھے۔“ میں یہ سن کر بوجھل دل کے ساتھ کھڑا ہوا۔ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”تم ایمان والوں کے سب سے بڑھ کر دشمن یہود اور مشرکین کو پاؤ گے“ [سورۃ المائدہ: 82] ، یہاں تک کہ آیت ”آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں“ [سورۃ المائدہ: 83] تک۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا اور فرمایا: ”اے سلمان! تمہارے یہ ساتھی وہی ہیں جن کا اللہ نے ذکر کیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6096]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 249، حدیث 6121»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3947، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7124، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2195، 6606، 6607، 7178، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10889، 12174، 21663، 21664، 21665، 21778، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24200، 24201، 24209، 24219، 24220، 24234، 24235، والبزار فى «مسنده» برقم: 2499، 2534، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15768، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10812، 22421، 37683، 37760، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2970، 2971، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4370، 4772، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6065، 6066، 6070، 6071، 6073، 6076، 6110، 6155، 8، 9»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں