الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. -- باب التطهر في سائر الأواني من الحجارة والزجاج والصفر والنحاس والشبه والخشب وغير ذلك
-- باب: پتھر، شیشے، پیتل، تانبے، کانسے، لکڑی اور ان کے علاوہ دیگر تمام برتنوں سے پاکی حاصل کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 121 (کل: 42 مقامات، 11 کتب)
صحیح بخاری: 198، 664، 665، 679، 683، 687، 712، 713، 716، 1389، 2588، 4442، 4450، 5217، 5666، 5714، 7217، 7303
اللؤلؤ والمرجان: 236
الفتح الربانی: 11012
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2524
41 تا 42
حدیث نمبر: 122
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّزَّاقِ، وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَأنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، أَوْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ:" صُبُّوا عَلَيَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ لَمْ تُحْلَلْ أَوْكِيَتُهُنَّ لَعَلِّي أَسْتَرِيحُ فَأَعْهَدَ إِلَى النَّاسِ". قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: فَأَجْلَسْنَاهُ فِي مِخْضَبٍ لِحَفْصَةَ مِنْ نُحَاسٍ، وَسَكَبْنَا عَلَيْهِ الْمَاءَ حَتَّى طَفِقَ يُشِيرُ إِلَيْنَا أَنْ قَدْ فَعَلْتُنَّ، ثُمَّ خَرَجَ. قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى مَرَّةً، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ مِنْ نُحَاسٍ، وَلَمْ يَقُلْ ثُمَّ خَرَجَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ح..
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مرضِ وفات میں فرمایا: ”مجھ پر پانی کی ایسی سات مشکیں ڈالو جن کے منہ کھولے نہ گئے ہوں، شاید مجھے راحت مل جائے، پھر میں لوگوں کو وصیت کر سکوں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے کپڑے دھونے والے پیتل کے برتن میں بٹھایا۔ پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف اشارہ کیا کہ کافی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (لوگوں کی طرف) تشریف لے گئے۔
(ب) عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پچھلی حدیث کی طرح بیان کیا ہے، لیکن اس میں «مِنْ نُحَاسٍ» کے الفاظ نہیں ہیں۔ اسی طرح «ثُمَّ خَرَجَ» کے الفاظ بھی نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 122]
(ب) عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پچھلی حدیث کی طرح بیان کیا ہے، لیکن اس میں «مِنْ نُحَاسٍ» کے الفاظ نہیں ہیں۔ اسی طرح «ثُمَّ خَرَجَ» کے الفاظ بھی نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 122]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه احمد 6/151»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2524
«أهريقوا علي من سبع قرب لم تحلل أوكيتهن لعلي أعهد إلى الناس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھ پر پانی کے ایسے سات مشکیزے بہاؤ جن کے منہ ابھی تک نہ کھولے گئے ہوں (یعنی تازہ بھرے ہوئے ہوں)، تاکہ میں (غسل کر کے باہر جاؤں اور) لوگوں کو کچھ وصیت کر سکوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2524]
”مجھ پر پانی کے ایسے سات مشکیزے بہاؤ جن کے منہ ابھی تک نہ کھولے گئے ہوں (یعنی تازہ بھرے ہوئے ہوں)، تاکہ میں (غسل کر کے باہر جاؤں اور) لوگوں کو کچھ وصیت کر سکوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2524]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح