الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2641. -- باب: ما جاء في كتاب الوصية
-- باب: وصیت نامہ تحریر کرنے کے متعلق جو مروی ہے
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 12683 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 12683
سنن دارمی: 3216
مسند احمد: 13792
سنن دارقطنی: 4303
سنن سعید بن منصور: 1503
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7081
حدیث نمبر: 12683
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو ⦗٤٦٩⦘ مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" كَانُوا يَكْتُبُونَ فِي صُدُورِ وَصَايَاهُمْ: هَذَا مَا أَوْصَى بِهِ فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، أَوْصَى أَنَّهُ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنَّ اللهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ، وَأَوْصَى مَنْ تَرَكَ بَعْدَهُ مِنْ أَهْلِهِ أَنْ يَتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَاتِهِ، وَأَنْ يُصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِهِمْ، وَيُطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ، وَأَوْصَاهُمْ بِمَا وَصَّى بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ: {يَا بَنِيَّ إِنَّ اللهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ} [البقرة: ١٣٢] ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنی وصیتوں کے شروع میں لکھتے تھے: یہ فلاں بن فلاں کی وصیت ہے، وہ گواہی دیتا ہے کہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں“ اور «وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“ اور ﴿وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ﴾ [سورة الحج: 7] ”قیامت قائم ہونے والی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ قبروں سے اٹھائے گا“ اور انہوں نے وصیت کی اپنے بعد والوں کو کہ وہ اللہ سے ﴿اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ﴾ [سورة آل عمران: 102] ”اس طرح ڈریں جس طرح ڈرنے کا حق ہے“ اور ﴿وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ﴾ [سورة الأنفال: 1] ”اپنے درمیان صلح صفائی سے رہیں“ اور ﴿وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾ [سورة الأنفال: 1] ”اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کریں اگر وہ مومن ہیں“ اور وہ ان کو وہی وصیت کرتے جو ابراہیم علیہ السلام اور یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو کی تھی: ﴿يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ﴾ [سورة البقرة: 132] ”اے میرے بیٹو! اللہ نے تمہارے لیے دین کو چن لیا ہے، پس تم اسلام کی حالت میں فوت ہونا“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوصايا/حدیث: 12683]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ عبدالرزاق 16319»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3216
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:"هَكَذَا كَانُوا يُوصُونَ: هَذَا مَا أَوْصَى بِهِ فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، أَنَّهُ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ، وَأَوْصَى مَنْ تَرَكَ بَعْدَهُ مِنْ أَهْلِهِ أَنْ يَتَّقُوا اللَّهَ وَيُصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِهِمْ، وَأَنْ يُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ، وَأَوْصَاهُمْ بِمَا أَوْصَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ: يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلا تَمُوتُنَّ إِلا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ سورة البقرة آية 132، وَأَوْصَى إِنْ حَدَثَ بِهِ حَدَثٌ مِنْ وَجَعِهِ هَذَا، أَنَّ حَاجَتَهُ كَذَا وَكَذَا".
ابن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: وصیت اس طرح کرتے تھے: فلاں بن فلاں کی یہ وصیت ہے کہ وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں، اور اللہ تعالیٰ جو قبروں میں ہیں انہیں دوبارہ زندہ کرے گا، اور اپنے بعد رہ جانے والے اہل و عیال کو وہ وصیت کرتا کہ وہ اللہ سے ڈریں، اور اپنے باہمی تعلقات کی اصلاح کریں، اور اگر وہ مومن ہیں تو الله و اس کے رسول کی اطاعت و فرماں برداری کریں، اور وہ ویسی ہی وصیت کرتا جیسی ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب علیہ السلام نے وصیت کی: اے میرے بیٹو! الله تعالیٰ نے تمہارے لئے دین (اسلام) کو منتخب کیا ہے لہٰذا تم مسلمان ہو کر ہی مرنا، پھر یہ وصیت کرتا کہ اس مرض و بیماری میں کوئی حادثہ پیش آ جائے تو اس کی وصیت اس طرح ہے ......۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3216]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل أبي بكر بن عياش ولكنه لم ينفرد به بل توبع عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3227] »
اس اثر کی سند ابوبکر بن عياش کی وجہ سے حسن ہے۔ دیگر طرق سے صحیح کے درجے میں ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11078] ، [عبدالرزاق 16319] ، [ابن منصور 326] ، [دارقطني 154/4] ، [البيهقي 287/6] ، [كشف الأستار 1375] ، [مجمع الزوائد 7176]
اس اثر کی سند ابوبکر بن عياش کی وجہ سے حسن ہے۔ دیگر طرق سے صحیح کے درجے میں ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11078] ، [عبدالرزاق 16319] ، [ابن منصور 326] ، [دارقطني 154/4] ، [البيهقي 287/6] ، [كشف الأستار 1375] ، [مجمع الزوائد 7176]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل أبي بكر بن عياش ولكنه لم ينفرد به بل توبع عليه
حدیث نمبر: 13792
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدٌ الْعَمِّيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ قَالَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فُتِحَتْ لَهُ مِنَ الْجَنَّةِ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابٍ، مِنْ أَيِّهَا شَاءَ دَخَلَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح کرے، پھر تین مرتبہ یہ کلمات کہے، اشھدان لا الہ الا اللہ وحدہ، لاشریک لہ، وان محمداً عبدہ، و رسولہ، تو جنت کے آٹھوں دروازے اس کے لئے کھول دیئے جائیں گے کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہوجائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13792]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف زيد العمي
ترقیم العلمیہ : 4225 ترقیم الرسالہ : -- 4303
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، نَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" كَانُوا يَكْتُبُونَ فِي صُدُورِ وَصَايَاهُمْ: هَذَا مَا أَوْصَى فُلانُ بْنُ فُلانٍ، أَوْصَى أَنْ يَشْهَدَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ، وَأَوْصَى مَنْ تَرَكَ بَعْدَهُ مِنْ أَهْلِهِ أَنْ يَتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ، وَأَنْ يُصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِهِمْ، وَيُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنَّ كَانُوا مُؤْمِنِينَ، وَأَوْصَاهُمْ بِمَا أَوْصَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلا تَمُوتُنَّ إِلا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ اپنی وصیت کے آغاز میں یہ لکھوایا کرتے تھے: یہ وہ وصیت ہے، جو فلاں بن فلاں نے کی ہے، وہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے خاص بندے اور اس کے رسول ہیں، قیامت آنے والی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ قبروں میں موجود سب لوگوں کو زندہ کرے گا۔ پھر وہ اپنے پس ماندگان کو یہ تلقین کرتا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہیں اور آپس میں صلح سے کام لیں، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کریں، اگر وہ ایمان رکھتے ہیں اور وہ ان کو یہ وصیت کر رہا ہے، جو سیدنا ابراہیم (علیہ السلام) اور سیدنا یعقوب (علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں کو کی تھی کہ ”اے میرے بیٹو! بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ایک دین کو اختیار کر لیا ہے، تو جب تم مرنے لگو، تو مسلمان ہونا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الوصايا/حدیث: 4303]
ترقیم العلمیہ: 4225
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3227، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 326، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12806، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4303، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6720، 6735، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 16319»
ترقیم دار السلفیہ: 326 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1503
نا نا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " كَانُوا يَكْتُبُونَ فِي صَدْورِ وَصَايَاهُمْ: هَذَا مَا أَوْصَى بِهِ فُلانُ بْنُ فُلانٍ، أَوْصَى أَنَّهُ يَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ، وَأَوْصَى مَنْ تَرَكَ مِنْ أَهْلِهِ أَنْ يَتَّقُوا اللَّهَ، وَيُصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِهِمْ، وَيُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ، وَأَوْصَاهُمْ بِمَا أَوْصَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلا تَمُوتُنَّ إِلا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ سورة البقرة آية 132" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگ اپنی وصیت کے شروع میں لکھتے تھے: یہ وصیت فلاں بن فلاں کی ہے، جو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، و قیامت ضرور آئے گی جس میں کوئی شک نہیں، و اللہ قبروں سے لوگوں کو اٹھائے گا، و وہ اپنے گھر والوں کو اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے، باہم اصلاح کرنے، اللہ و اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے کی وصیت کرتا تھا، و ابراہیم و یعقوب علیہما السلام کی اس وصیت کو یاد دلاتا تھا «يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ» ۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1503]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 3227، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 326، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12806، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4303، والبزار فى «مسنده» برقم: 6720، 6735، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16319»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7081
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانُوا يَكْتُبُونَ فِي صُدُورِ وَصَايَاهُمْ: هَذَا مَا أَوْصَى بِهِ فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ أَنْ يَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنْ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ، وَأَنَّ النَّارَ حَقٌّ، وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ. وَأَوْصَى مَنْ تَرَكَ بَعْدَهُ بِمَا أَوْصَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ: يَابَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي الْأَصْلِ عَلَامَةُ سُقُوطٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَيَّادٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الْبَزَّارُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي الْأَصْلِ عَلَامَةُ سُقُوطٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَيَّادٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الْبَزَّارُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لوگ اپنی وصیت کے آغاز میں یہ تحریر کروایا کرتے تھے: ”یہ وہ چیز ہے، جس کی وصیت فلاں بن فلاں نے کی ہے، وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، قیامت آنے والی ہے، جس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ تعالی ان لوگوں کو دوبارہ زندہ کر دے گا جو قبروں میں ہیں، یہ شخص اپنے بعد والوں کو وہ وصیت کر رہا ہے، جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو کی تھی (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”اے میرے بیٹو! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے دین کو منتخب کر لیا ہے، تو تم اس حال میں مرنا کہ تم مسلمان ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اصل میں یہ علامت موجود ہے کہ کچھ عبارت ساقط ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالمؤمن بن عیاد ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام بزار نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7081]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اصل میں یہ علامت موجود ہے کہ کچھ عبارت ساقط ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالمؤمن بن عیاد ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام بزار نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7081]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1375)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف