🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2648. -- باب: بيان مصرف أربعة أخماس الفيء بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنها تجعل حيث كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يجعل فضول غلات تلك الأموال مما فيه صلاح الإسلام وأهله، وأنها لم تكن موروثة عنه
-- باب: رسول اللہ ﷺ کے بعد مالِ فے کے بقیہ چار حصوں کے مصرف کا بیان، اور یہ کہ انہیں وہیں خرچ کیا جائے گا جہاں رسول اللہ ﷺ ان اموال کی زائد پیداوار کو اسلام اور مسلمانوں کی بھلائی کے کاموں میں خرچ فرماتے تھے، اور یہ کہ یہ مال آپ ﷺ سے وراثت میں منتقل نہیں ہوا
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 12730 (کل: 23 مقامات، 10 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 12730، 12729، 15701، 20260
صحیح بخاری: 2904، 3094، 4033، 5358
صحیح مسلم: 4578
سنن ابوداود: 2963، 2975
مشکوۃ المصابیح: 4055
مسند احمد: 172، 425، 1550، 1781، 1782
اللؤلؤ والمرجان: 1147
صحیح ابن حبان: 6608
الجامع الكامل: 6053، 8059، 8894
المعجم الاوسط: 9191
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15701
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ السِّجْزِيُّ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، نا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِيمَا أَفَاءَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُنْفِقُ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةَ سَنَتِهِمْ مِنْ هَذَا الْمَالِ ثُمَّ يَأْخُذُ مَا بَقِيَ فَيَجْعَلُهُ مَجْعَلَ مَالِ اللهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ ابْنِ بُكَيْرٍ وَغَيْرِهِ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ مَعْمَرٍ وَغَيْرِهِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس کے بارے میں منقول ہے جو اللہ نے اپنے رسول پر مالِ فئے کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس مال میں سے اپنے اہل پر ان کے سال کا خرچہ خرچ کرتے، پھر جو باقی ہوتا اس کو بیت المال میں شامل کر دیتے۔“
اس کو بخاری نے ابن بکیر اور اس کے علاوہ سے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے اور اس کو مسلم نے معمر اور اس کے علاوہ کی حدیث سے نکالا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15701]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20260
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ قَالَ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ النَّصْرِيُّ، وَكَانَ مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ذَكَرَ لِي ذِكْرًا مِنْ حَدِيثِهِ ذَلِكَ، فَانْطَلَقْتُ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ الْحَدِيثِ، فَقَالَ لِي مَالِكٌ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ فِي أَهْلِي حِينَ مَتَعَ النَّهَارُ، إِذَا رَسُولُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَجِبْ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ حَتَّى إِذَا دَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ فَإِذَا هُوَ جَالِسٌ عَلَى رِمَالِ سَرِيرٍ، لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ فِرَاشٌ، مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، ثُمَّ جَلَسْتُ فَقَالَ لِي:" هَهُنَا يَا مَالِ" - يَعْنِي: يَا مَالِكُ، إِنَّهُ قَدْ قَدِمَ أَهْلُ أَبْيَاتٍ مِنْ قَوْمِكَ، وَقَدْ أُمِّرْتَ لَهُمْ، فَاقْسِمْ بَيْنَهُمْ"، قَالَ: فَقُلْتُ:" يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لَوْ أَمَّرْتَ بِهِ غَيْرِي" قَالَ:" فَاقْبِضْهُ أَيُّهَا الْمَرْءُ"، قَالَ:" فَبَيْنَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَهُ إِذْ جَاءَهُ حَاجِبُهُ يَرْفَأُ، فَقَالَ:" هَلْ لَكَ فِي عُثْمَانَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالزُّبَيْرِ وَسَعْدٍ يَسْتَأْذِنُونَ عَلَيْكَ؟" قَالَ:" نَعَمْ"، فَأَذِنَ لَهُمْ، قَالَ:" فَدَخَلُوا فَسَلَّمُوا، قَالَ:" ثُمَّ لَبِثَ يَرْفَأُ قَلِيلًا، فَقَالَ لِعُمَرَ: هَلْ لَكَ فِي عَلِيٍّ وَالْعَبَّاسِ؟" قَالَ:" نَعَمْ، ائْذَنْ لَهُمَا"، فَلَمَّا دَخَلَا سَلَّمَا وَجَلَسَا، فَقَالَ الْعَبَّاسُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ:" اقْضِ بَيْنِي وَبَيْنَ هَذَا"، فَقَالَ الرَّهْطُ - عُثْمَانُ وَأَصْحَابُهُ -: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اقْضِ بَيْنَهُمَا، وَأَرِحْ أَحَدَهُمَا مِنَ الْآخَرِ" وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ.
ابن شہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے مالک بن اوس بن حدثان نصری رضی اللہ عنہ نے خبر دی، اور محمد بن جبیر بن مطعم رحمہ اللہ نے مجھ سے ان کی اس حدیث کا کچھ ذکر کیا تھا۔ میں چلا اور مالک بن اوس بن حدثان رضی اللہ عنہ پر داخل ہوا۔ میں نے اس حدیث کے متعلق سوال کیا تو مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے گھر والوں کے درمیان تھا، جس وقت دن اچھی طرح چڑھ گیا تو اچانک حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قاصد آیا، اس نے کہا: ”امیر المومنین یاد کر رہے ہیں۔“ میں اس کے ساتھ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ وہ کھجور کے پتوں کی بنی ہوئی چارپائی پر بیٹھے تھے، کوئی اوپر بستر بھی نہ تھا اور چمڑے کا بنا ہوا تکیہ تھا۔ میں سلام کہہ کر بیٹھ گیا۔ فرمانے لگے: ”اے مالک! یہاں بیٹھو۔“
”تمہاری قوم کے کچھ گھرانوں کے لوگ آئے ہیں، میں نے ان کے لیے (کچھ مال کا) حکم دیا ہے، اسے ان کے درمیان تقسیم کر دو۔“ میں نے کہا: اے امیر المومنین! میرے علاوہ کسی اور کو حکم دے دیں۔ فرمایا: ”اے انسان! پکڑ۔“ ہم ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ دربان آیا اور حضرت عثمان، حضرت عبدالرحمن، حضرت زبیر اور حضرت سعد رضی اللہ عنہم کے لیے اجازت طلب کر رہا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت دے دی۔ اجازت ملنے کے بعد وہ داخل ہوئے اور سلام کہا، تھوڑی دیر کے بعد دربان دوبارہ آیا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: حضرت علی اور حضرت عباس رضی اللہ عنہما اجازت طلب کرتے ہیں، فرمایا: ”ان کو اجازت دے دو۔“ دونوں داخل ہوئے اور سلام کہہ کر بیٹھ گئے تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے اور اس کے درمیان فیصلہ فرمائیں۔“ گروہ یعنی حضرت عثمان اور ان کے ساتھی کہنے لگے: اے امیر المومنین! ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر دیجیے اور ایک کو دوسرے سے آرام دیجیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20260]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9191
وَبِهِ: حَدَّثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، قَالَ: ذَكَرَ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ اللهَ خَصَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ هَذَا الْفَيْءِ بِشَيْءٍ لَمْ يُعْطِهِ أَحَدًا غَيْرَهُ، قَالَ اللهُ تَعَالَى: وَمَا أَفَاءَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلا رِكَابٍ الْآيَةَ، فَكَانَتْ هَذِهِ خَالِصَةً لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَاللهِ مَا اخْتَارَهَا دُونَكُمْ، وَلَا اسْتَأْثَرَ بِهَا عَلَيْكُمْ، لَقَدْ أَعْطَاكُمُوهَا حَتَّى بَقِيَ مِنْهَا هَذَا الْمَالُ الَّذِي بَقِيَ مِنْهَا، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُنْفِقُ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةَ سَنَتِهِمْ مِنْ هَذَا الْمَالِ، ثُمَّ يَأْخُذُ مَا بَقِيَ فَيَجْعَلُهُ مَجْعَلَ مَالِ اللهِ، فَعَمِلَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيَاتَهُ حَتَّى تُوُفِّيَ I "، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ بَعْدَ ذَلِكَ لِعُثْمَانَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالزُّبَيْرِ وَسَعْدٍ ، وَهُمْ عِنْدَهُ: أَنْشُدُكُمَا بِاللهِ هَلْ تَعْلَمَانِ ذَلِكَ؟ قَالَا: نَعَمْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادٍ إِلَّا زَمْعَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو قُرَّةَ .
مالک بن اوس بن حدثان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اس مالِ فَے میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ایسا حصہ خاص عطا فرمایا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کو نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلَا رِكَابٍ﴾ ”اور جو مال اللہ نے ان سے (لے کر) اپنے رسول کو بطورِ فے دیا، تو اس پر تم نے نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ“ (آخر آیت تک)۔ چنانچہ یہ مال خالص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تھا۔ اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تمہیں چھوڑ کر اپنے لیے منتخب نہیں کیا اور نہ اسے تم پر ترجیح دے کر اپنے لیے مخصوص کیا، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تمہیں دے دیا، یہاں تک کہ اس میں سے یہی مال باقی بچ گیا جو بچا ہوا ہے۔“ فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس مال میں سے اپنے اہل و عیال پر ان کے سال بھر کا خرچ کرتے، پھر جو باقی بچتا اسے لے کر اللہ کے مال کے مصرف میں رکھ دیتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی بھر اسی طرح عمل کیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی۔“ پھر اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان، سیدنا عبدالرحمن، سیدنا زبیر اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہم سے، جو ان کے پاس موجود تھے، فرمایا: ”میں تم دونوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم یہ بات جانتے ہو؟“ ان دونوں نے کہا: ”جی ہاں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد سے زمعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو قرہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9191]
تخریج الحدیث: «قال ابن خراش: قال عبدان قلت لابن خراش حديث لا نورث ما تركنا صدقة قال باطل قلت من تتهمه قال مالك بن أوس «لسان الميزان، ج 5، ص 150» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2904، 3094، 4033، 4885، 5357، 5358، 6728، 7305، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1757، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1176، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6357، 6608، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 273، 276، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4151 / 8، 4159 / 16، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4426، 4434، 6273، 6275، 6274، 6276، 9143، 9144، 9145، 11511، 11512، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2963، 2965، 2967، 2975، (3/101) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1610، 1719، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12848، 12849، 12854، 12855، 12852، 12853، 13090، 13091، 13500، 13499، 15803، 15802، 20319، وأحمد فى «مسنده» برقم: 79، 173، 174، 339، 342، 343، 355، 432، 1408، 1423، 1569، 1680، 1806، 1807، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 61، 223، والحميدي فى «مسنده» برقم: 22، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2، 4، 838، والبزار فى «مسنده» برقم: 2، 255، 256، 518، 974، 975، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9772، 14883، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33650، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2963، 2964، 2962، 5371، 5428، 5435، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4351، 4352، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 401، 404، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4521، 4578»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں