الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2774. -- باب: ما أبيح له من النكاح في الإحرام
-- باب: آپ ﷺ کے لیے حالتِ احرام میں نکاح کے مباح ہونے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 13365 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 13365
بلوغ المرام: 540
حدیث نمبر: 13365
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَ وَهُوَ مُحْرِمٌ قَالَ عَمْرٌو: فَحَدَّثْتُ ابْنَ شِهَابٍ حَدِيثَ أَبِي الشَّعْثَاءِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَ، وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي غَسَّانَ، عَنْ سُفْيَانَ دُونَ حَدِيثِ ابْنِ شِهَابٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ عَنْ سُفْيَانَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ أَيْ حَدِيثَ ابْنِ شِهَابٍ. وَيَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ، قَدْ رَوَاهُ عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ ⦗٩٣⦘ حَلَالٌ، فَالرِّوَايَةُ مُخْتَلِفَةٌ فِي نِكَاحِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَإِنْ صَحَّ أَنَّهُ نَكَحَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَقَدْ قَالَ: لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ فَحِينَئِذٍ يُتَصَوَّرُ التَّخْصِيصُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں نکاح کیا۔
عمرو کہتے ہیں کہ میں نے ابن شہاب کو ابو الشعثاء کی یہ حدیث سنائی تو انہوں نے کہا: مجھے یزید بن اصم نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کے بغیر نکاح کیا۔ یزید بن اصم نے یہ سیدتنا میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے بھی روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی حلال (احرام کے بغیر) ہونے کی حالت میں کی تھی، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالتِ احرام میں نکاح کرنے کے متعلق روایات مختلف ہیں، اگر یہ صحیح ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ احرام میں نکاح کیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ”محرم نہ اپنا نکاح کرے گا نہ کسی کا پڑھائے گا“ تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تخصیص سمجھی جائے گی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13365]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1837۔ مسلم 1410»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 540
وعن ابن عباس رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم احتجم وهو محرم واحتجم وهو صائم. رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام اور روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے۔ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 540]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «احْتَجَمَ» نے پچھنے لگوائے – «وَهُوَ مُحْرِمٌ» درحالیکہ آپ احرام میں تھے – «وَاحْتَجَمَ» اور پچھنے لگوائے – «وَهُوَ صَائِمٌ» درحالیکہ آپ روزے سے تھے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کی حالت میں پچھنے لگوائے اور روزے کی حالت میں (بھی) پچھنے لگوائے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 540]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب الحجامة والقيء للصائم، حديث:1938.»
الحكم على الحديث:
صحيح