🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2800. -- باب: ما يستدل به على أن النبي صلى الله عليه وسلم في سوى ما ذكرنا ووصفنا من خصائصه من الحكم بين الأزواج فيما يحل منهن ويحرم بالحادث لا يخالف حلاله حلال
-- باب: اس بات پر استدلال کہ ہم نے نبی کریم ﷺ کی جن خصوصیات کا ذکر اور وصف بیان کیا ان کے علاوہ حادثاتی طور پر بیویوں کے درمیان حلال و حرام کے فیصلے میں آپ کا حلال کسی دوسرے حلال کے مخالف نہیں ہوتا
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 13429 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 13429، 6850
صحیح مسلم: 3633
سنن نسائی: 3198، 3199
مسند احمد: 2044، 3259، 3261
الفتح الربانی: 3194، 7142
المستدرک علی الصحیحین: 6969
المعجم الکبیر للطبرانی: 11378
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6850
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو عُمَرَ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ الْكُوفِيُّ، ثنا جَعْفَرٌ يَعْنِي ابْنَ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جِنَازَةَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِسَرِفَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" هَذِهِ مَيْمُونَةُ إِذَا رَفَعْتُمْ نَعْشَهَا فَلَا تُزَعْزِعُوهُ وَلَا تُزَلْزِلُوهُ وَارْفُقُوا، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ كَانَ عِنْدَهُ تِسْعُ نِسْوَةٍ، فَكَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ، وَلَا يَقْسِمُ لِوَاحِدَةٍ" أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
ابن جریج عطاء سے بیان کرتے ہیں کہ ہم ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازے میں سرف میں شامل ہوئے تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ سیدہ میمونہ (رضی اللہ عنہا) ہیں۔ جب تم ان کی میت کو اٹھاؤ تو اسے زیادہ حرکت نہ دینا بلکہ نرمی کا مظاہرہ کرنا۔ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نو بیویاں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آٹھ کے لیے تقسیم میں حصہ رکھتے اور ایک کے لیے باری تقسیم نہیں کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6850]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11378
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، قَالَ: حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جِنَازَةَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِذَا رَفَعْتُمْ نَعْشَهَا فَلَا تُزَعْزِعُوا، وَلَا تُزَلْزِلُوا، وَارْفُقُوا، فَإِنَّهُ كَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعٌ، فَكَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ، وَلَا يَقْسِمُ لِوَاحِدَةٍ ". قَالَ عَطَاءٌ : فَكَانَتِ الَّتِي لَمْ يَقْسِمْ لَهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ .
عطاء بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازے میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: جب تم ان کا تابوت اٹھاؤ تو اسے ہلاؤ مت اور نہ جھٹکا دو، بلکہ نرمی سے اٹھاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں نو ازواج تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم آٹھ کے درمیان باری کی تقسیم فرماتے تھے اور ایک کے لیے تقسیم نہیں فرماتے تھے۔ عطاء کہتے ہیں: جس کے لیے تقسیم نہیں فرماتے تھے وہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا تھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11378]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 180، حدیث 11426»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں