الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2844. -- باب: ما جاء في إنكاح اليتيمة
-- باب: یتیم بچی کے نکاح کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 13697 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 13697
سنن ابن ماجہ: 1938
مصنف ابن ابی شیبہ: 17915
حدیث نمبر: 13697
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْجَهْمِ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا الْوَاقِدِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَبِيبَةَ، ⦗١٩٧⦘ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عُمَارَةَ بِنْتِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَتْ بِمَكَّةَ، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي فِي عُمْرَةِ الْقَضِيَّةِ خَرَجَ بِهَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَزَوَّجْهَا"، فَقَالَ: ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَلَمَةَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ، فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" هَلْ جُزِيتَ سَلَمَةَ"، هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ وَلَيْسَ فِيهِ أَنَّهَا كَانَتْ صَغِيرَةً وَلِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَابِ النِّكَاحِ مَا لَيْسَ لِغَيْرِهِ وَكَانَ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَبِذَلِكَ تَوَلَّى تَزْوِيجَهَا دُونَ عَمِّهَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ إِنْ كَانَ فَعَلَ ذَلِكَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمارہ بنت حمزہ بن عبدالمطلب مکہ میں تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ قضا کے لیے تشریف لائے۔ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اس کو لے کر آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ان سے شادی کرلو، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے بھائی کی رضاعی بیٹی ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی شادی سلمہ بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے کردی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: ”کیا میں نے سلمہ کو (اچھا) بدلہ دے دیا۔“
یہ سند ضعیف ہے اور اس میں یہ ذکر نہیں کہ وہ چھوٹی تھیں۔ نکاح کے معاملے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ اختیار حاصل تھا جو دوسروں کو نہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مومنوں پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے تھے، اسی بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چچا عباس بن عبدالمطلب کے بجائے خود ان کا نکاح کروایا، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا ہو۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13697]
یہ سند ضعیف ہے اور اس میں یہ ذکر نہیں کہ وہ چھوٹی تھیں۔ نکاح کے معاملے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ اختیار حاصل تھا جو دوسروں کو نہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مومنوں پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے تھے، اسی بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چچا عباس بن عبدالمطلب کے بجائے خود ان کا نکاح کروایا، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا ہو۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13697]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1938
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيدَ عَلَى بِنْتِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ:" إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، وَإِنَّهُ يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے نکاح کا مشورہ دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے، اور رضاعت سے وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1938]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی بیٹی کے بارے میں درخواست کی گئی (کہ ان سے نکاح فرما لیں۔) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے اور جو نسب سے حرام ہوتا ہے وہ رضاعت سے بھی حرام ہو جاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1938]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الشہادات 7 (2645)، النکاح 20 (5100)، صحیح مسلم/الرضاع 3 (1447)، سنن النسائی/النکاح 50 (3307)، (تحفة الأشراف: 5378)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/275)، 290، 329، 339، 346) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں سات ہیں۔ ۱- مائیں: ان میں ماں کی مائیں (نانیاں) اور ان کی دادیاں اور باپ کی مائیں (دادیاں پردادیاں) اور ان سے آگے تک) شامل ہیں۔ ۲- بیٹیاں: ان میں پوتیاں، نواسیاں، اور پوتیوں، اور نواسیوں کی بیٹیاں نیچے تک شامل ہیں، زنا سے پیدا ہونے والی لڑکی بیٹی میں شامل ہے یا نہیں اس میں اختلاف ہے، ائمہ ثلاثہ اسے بیٹی میں شامل کرتے ہیں، اور اس نکاح کو حرام سمجھتے ہیں، البتہ امام شافعی کہتے ہیں کہ وہ شرعی بیٹی نہیں ہے، پس جس طرح «يُوصِيكُمُ اللّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ» (سورة النساء: 11) میں داخل نہیں ہے اور بالاجماع وہ وارث نہیں ہے اسی طرح وہ «حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ» (سورة النساء: 23) والی آیت: «وَبَنَاتُكُمْ» میں داخل نہیں۔ ۳- بہنیں: حقیقی ہوں یا اخیافی (وہ بھائی بہن جن کے باپ الگ الگ اور ماں ایک ہو) یا علاتی (ماں کی طرف سے سوتیلا بھائی یا سوتیلی بہن)۔ ۴- پھوپھیاں: اس میں باپ کی سب مذکر اصول یعنی نانی دادی کی تینوں قسموں کی بہنیں شامل ہیں۔ ۵- خالائیں: اس میں ماں کی سب مونث اصول یعنی نانی دادی کی تینوں قسموں کی بہنیں شامل ہیں۔ ۶- بھتیجیاں: اس میں تینوں قسم کے بھائیوں کی اولاد بواسطہ اور بلاواسطہ (یا صلبی و فروعی) شامل ہیں۔ ۷- بھانجیاں اس میں تینوں قسموں کی بہنوں کی اولاد۔ مذکورہ بالا رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں رضاعت سے بھی یہ سارے رشتے حرام ہو جاتے ہیں۔ رضاعی محرمات کی بھی سات قسمیں ہیں: ۱- رضاعی مائیں ۲- رضاعی بیٹیاں ۳- رضاعی بہنیں ۴- رضاعی پھوپھیاں ۵- رضاعی خالائیں ۶- رضاعی بھتیجیاں ۷- رضاعی بھانجیاں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
ترقیم عوامۃ: 17319 ترقیم الشثری: -- 17915
حدثنا علي بن مسهر ، عن سعيد ، عن قتادة ، عن جابر بن زيد ، عن ابن عباس ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اريد على ابنة حمزة بن عبد المطلب، فقال:" إنها ابنة اخي من الرضاعة، وإنه يحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أوبد).
(٢) في [ز]: (النشب).
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (٥١٠٥) ومسلم (١٤٤٧).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمائش کی گئی کہ آپ حضرت حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سے نکاح کرلیں۔ آپ نے فرمایا کہ وہ میری رضاعی بھتیجی ہیں اور جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17915]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2645، 5100، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1447، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 751، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3305 / 2، 3306 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5417، 5418، 5416، 5419، 5420، 5424، 5422، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1938، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 600، 971، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14012، 15713، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1977، 2531، 2532، 2677، 3101، 3205، 3299، والبزار فى «مسنده» برقم: 5085، 5264، 5263، 5265، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13951، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17924، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2922، 2923، 10697، 11968، 12397، 12821، 12822، 12823، ترقيم محمد عوامة: 17319»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2645، 5100، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1447، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 751، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3305 / 2، 3306 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5417، 5418، 5416، 5419، 5420، 5424، 5422، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1938، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 600، 971، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14012، 15713، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1977، 2531، 2532، 2677، 3101، 3205، 3299، والبزار فى «مسنده» برقم: 5085، 5264، 5263، 5265، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13951، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17924، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2922، 2923، 10697، 11968، 12397، 12821، 12822، 12823، ترقيم محمد عوامة: 17319»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح