الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2958. -- باب: من قال: لا صداق لها
-- باب: اس شخص کا قول جس نے کہا کہ اس عورت کے لیے کوئی مہر نہیں ہے۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 14419 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 14419
حدیث نمبر: 14419
وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خُمَيْرَوَيْهِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا زَوَّجَ ابْنًا لَهُ ابْنَةَ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ وَابْنُهُ صَغِيرٌ يَوْمَئِذٍ وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا فَمَكَثَ الْغُلَامُ مَا مَكَثَ ثُمَّ مَاتَ فَخَاصَمَ خَالُ الْجَارِيَةِ ابْنَ عُمَرَ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالَ: ابْنُ عُمَرَ لِزَيْدٍ إِنِّي زَوَّجْتُ ابْنِي وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي أَنْ أَصْنَعَ بِهِ خَيْرًا فَمَاتَ قَبْلَ ذَلِكَ وَلَمْ يَفْرِضْ لِلْجَارِيَةِ صَدَاقًا، فَقَالَ زَيْدٌ:" فَلَهَا الْمِيرَاثُ إِنْ كَانَ لِلْغُلَامِ مَالٌ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَا صَدَاقَ لَهَا".
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے بیٹے کی شادی اپنے بھائی کی بیٹی سے کر دی، اور اس وقت ان کا بیٹا چھوٹا تھا، حق مہر مقرر نہ ہوا، لیکن کچھ زندگی کے بعد بچہ فوت ہو گیا، تو بچی کے ماموں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ جھگڑا سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے کہ میں نے اپنے بیٹے کی شادی کی اور بھلائی کا ارادہ تھا، لیکن وہ پہلے ہی فوت ہو گیا، بچی کے لیے حق مہر مقرر نہ تھا، تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: بچی کو وراثت ملے گی اگر بچے کا مال تھا اور بچی عدت گزارے گی، لیکن حق مہر نہ ملے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14419]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه سعيد بن منصور 925»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 925 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2102
ثنا ثنا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ زَوَّجَ ابْنًا لَهُ ابْنَةَ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَابْنُهُ صَغِيرٌ يَوْمَئِذٍ وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا، فَمَكَثَ الْغُلامُ مَا مَكَثَ، ثُمَّ مَاتَ، فَخَاصَمَ خَالُ الْجَارِيَةِ ابْنَ عُمَرَ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لِزَيْدٍ : إِنِّي زَوَّجَتُ ابْنِي وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي أَنْ أَصْنَعَ بِهِ خَيْرًا، فَمَاتَ قَبْلَ ذَلِكَ، وَلَمْ يَفْرِضْ لِلْجَارِيَةِ صَدَاقًا. فَقَالَ زَيْدٌ:" فَلَهَا الْمِيرَاثُ إِنْ كَانَ لِلْغُلامِ مَالٌ، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلا صَدَاقَ لَهَا" .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے نابالغ بیٹے کا نکاح اپنی بھتیجی سے کیا، بغیر مہر مقرر کیے، پھر بیٹا فوت ہو گیا۔ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فیصلہ دیا: ”اگر لڑکے کا مال ہو تو عورت کو میراث ملے گی، اس پر عدت ہے، لیکن مہر نہیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2102]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1923، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 925، 926، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14527، 14528، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10889، 10890، 10891، 11739، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17396، 17403»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
ترقیم دار السلفیہ: 928 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2105
نا نا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: زَوَّجَ ابْنُ عُمَرَ ابْنَهُ ابْنَةَ أَخِيهِ، فَمَاتَتِ الْجَارِيَةُ قَبْلَ أَنْ يَفْرِضَ لَهَا صَدَاقًا، فَسَأَلَتْ أُمُّهَا صَدَاقَهَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" لَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ. فَاخْتَصَمُوا إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالَ:" لَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ" .
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے بیٹے کا نکاح اپنی بھتیجی سے کیا، پھر لڑکی مہر مقرر ہونے سے پہلے فوت ہو گئی تو اس کی ماں نے مہر کا مطالبہ کیا۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”اس کا مہر نہیں ہے۔“ پھر وہ یہ جھگڑا سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے تو انہوں نے فرمایا: ”اس کا مہر نہیں، اور اسے میراث ملے گی۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2105]
تخریج الحدیث: «إسنادہ حسن، «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
وضاحت:
عطاف بن خالد المخزومي، صدوق، بعض نے کہا: "فيه لين"، مگر امام احمد نے کہا: "لا بأس به"۔ سند حسن ہے، خصوصاً اس لیے کہ نافع کی روایت ہے، اور عطاف پر بڑی جرح نہیں ہے۔ یہ عملی واقعہ اور قضیہ ہے، جو کہ ثقہ تابعی کے ذریعے روایت ہوا۔
عطاف بن خالد المخزومي، صدوق، بعض نے کہا: "فيه لين"، مگر امام احمد نے کہا: "لا بأس به"۔ سند حسن ہے، خصوصاً اس لیے کہ نافع کی روایت ہے، اور عطاف پر بڑی جرح نہیں ہے۔ یہ عملی واقعہ اور قضیہ ہے، جو کہ ثقہ تابعی کے ذریعے روایت ہوا۔
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن