الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3062. -- باب: الخلع هل هو فسخ أو طلاق
-- باب: خلع، کیا یہ فسخِ نکاح ہے یا طلاق؟ اس کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 14863 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 14863
سنن سعید بن منصور: 2632
حدیث نمبر: 14863
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَأَلَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ امْرَأَةٍ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ اخْتَلَعَتْ مِنْهُ أَيَتَزَوَّجُهَا؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" ذَكَرَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ الطَّلَاقَ فِي أَوَّلِ الْآيَةِ وَآخِرِهَا وَالْخُلْعَ بَيْنَ ذَلِكَ فَلَيْسَ الْخُلْعُ بِطَلَاقٍ، يَنْكِحُهَا" وَرَوَاهُ أَيْضًا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمَعْنَاهُ مُخْتَصَرًا، وَرَوَى الشَّافِعِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: كُلُّ شَيْءٍ أَجَازَهُ الْمَالُ فَلَيْسَ بِطَلَاقٍ.
ابراہیم بن سعد رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا جس کو خاوند نے دو طلاقیں دے دیں، پھر عورت نے خاوند سے خلع کر لیا تو کیا خاوند اس عورت سے نکاح کر سکتا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پہلی آیت میں اللہ نے طلاق کا ذکر کیا اور اس کے آخر میں اور درمیان میں خلع کا تذکرہ ہے، تو خلع طلاق نہیں ہے، وہ نکاح کر سکتا ہے۔
(ب) عمرو رحمہ اللہ، عکرمہ رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں: ہر وہ چیز جو مال کے ذریعے حلال ہو وہ طلاق نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14863]
(ب) عمرو رحمہ اللہ، عکرمہ رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں: ہر وہ چیز جو مال کے ذریعے حلال ہو وہ طلاق نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14863]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 1455 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2632
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ سَعْدٍ، سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ , عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ اخْتَلَعَتْ مِنْهُ , فَقَالَ:" لِيَنْكِحْهَا إِنْ شَاءَ، إِنَّمَا ذَكَرَ اللَّهُ الطَّلاقَ فِي أَوَّلِ الآيَةِ وَآخِرِهَا، وَالْخُلْعَ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیں، پھر اس سے خلع ہو گیا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر چاہے تو نکاح کر سکتا ہے، کیونکہ اللہ نے طلاق کو آیت کی ابتدا اور انتہا میں ذکر کیا ہے، اور خلع کو درمیان میں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2632]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1455، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14980، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11771»
الحكم على الحديث:
مرسل