🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3071. -- باب: ما جاء في إمضاء الطلاق الثلاث وإن كن مجموعات
-- باب: تین طلاقوں کو نافذ کرنے کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان اگرچہ وہ بیک وقت دی گئی ہوں۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 14971 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 14971
مصنف ابن ابی شیبہ: 18807، 18816
المعجم الکبیر للطبرانی: 2744
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14971
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، نا ⦗٥٥٠⦘ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، نا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ الْخَثْعَمِيَّةُ عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَمَّا قُتِلَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَتْ: لِتَهْنِئْكَ الْخِلَافَةُ، قَالَ: بِقَتْلِ عَلِيٍّ تُظْهِرِينَ الشَّمَاتَةَ اذْهَبِي فَأَنْتِ طَالِقٌ، يَعْنِي ثَلَاثًا قَالَ: فَتَلَفَّعَتْ بِثِيَابِهَا وَقَعَدَتْ حَتَّى قَضَتْ عِدَّتَهَا فَبَعَثَ إِلَيْهَا بِبَقِيَّةٍ بَقِيَتْ لَهَا مِنْ صَدَاقِهَا وَعَشَرَةِ آلَافٍ صَدَقَةً، فَلَمَّا جَاءَهَا الرَّسُولُ قَالَتْ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مَفَارِقٍ، فَلَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُهَا بَكَى ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ جَدِّي أَوْ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا عِنْدَ الْأَقْرَاءِ أَوْ ثَلَاثًا مُبْهَمَةً لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" لَرَاجَعْتُهَا". وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ.
سوید بن غفلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عائشہ خثعمیہ رضی اللہ عنہا حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے نکاح میں تھیں۔ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو وہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے کہنے لگیں: آپ کو خلافت مبارک ہو۔ تو حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قتل پر خوشی کا اظہار کرتی ہو! جاؤ تجھے تین طلاقیں ہیں۔“ اس نے اپنے کپڑے لپیٹے اور بیٹھ گئی، یہاں تک کہ اس نے اپنی عدت پوری کی تو حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے اس کی جانب باقی ماندہ حق مہر بھیجا اور دس ہزار اضافی دیا۔ جب قاصد آیا تو عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: یہ قلیل مال ہے جدا ہونے والے محبوب کے مقابلے میں۔ جب عائشہ رضی اللہ عنہا کی بات حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو وہ رو پڑے، پھر فرمانے لگے: اگر میں نے اپنے نانا سے یا میرے باپ نے مجھے بیان نہ کیا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنی عورت کو حیض کے موقع پر تین طلاقیں دیں یا پوشیدہ انداز سے تین طلاقیں دیں تو یہ عورت اس شخص کے لیے حلال نہیں یہاں تک کہ کسی دوسرے خاوند سے نکاح کر لے“ تو البتہ میں اس سے رجوع کر لیتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14971]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18151 ترقیم الشثری: -- 18807
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن فضيل، عن مطرف، عن الحكم، عن ابن عباس وابن مسعود ، قالا في رجل طلق امراته ثلاثا قبل ان يدخل بها:" لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحكم لا يروي عن ابن عباس وابن مسعود.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ م فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کس دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18807]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1098، 1076، 1086، 1085، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18830، 18818، 18817، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15073، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11064، 11084، 11085، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4484، 4489، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9620، 9621، ترقيم محمد عوامة: 18151»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18816
وعن محمد بن إياس بن بكير، عن ابي هريرة ، وابن عباس ، وعائشة ، في الرجل يطلق امراته ثلاثا قبل ان يدخل بها قالوا:" لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عمر وعن محمد)، وفي [هـ]: (عمرو عن محمد).
(٢) في [أ، س، ط]: (بكر)، وفي [ز] ك): (ابن كثير).
(٣) في [جـ]: (لم).
(٤) حسن؛ محمد بن إياس صدوق، أخرجه أبو داود (٢١٩٨)، والبيهقي ٧/ ٣٣٥، ومالك في الموطأ (١١٨٠)، والشافعي في المسند ١/ ١٠١، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٢٠، والمزي ٢٤/ ٥٠٦، والطحاوي ٣/ ٥٧.

حضرت محمد بن ایاس بن بکیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ، حضرت ابن عباس اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہم اس آدمی کے بارے میں جو اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے، فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18816]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن إياس صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15077، 15074، 15075، 15091، 15187، 15189، 15188، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11062، 11061، 11063، 11071، 11072، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2108، 2110، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2198، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18813، 19139، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4477، 4478، 4479»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2744
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ خَلِيفَةَ الْخَثْعَمِيَّةُ عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَمَّا أُصِيبَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَبُويِعَ لِلْحَسَنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِالْخِلَافَةِ، دَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: لِتَهْنِكَ الْخِلَافَةُ. فَقَالَ لَهَا: أَتُظْهِرِينَ الشَّمَاتَةَ بِقَتْلِ عَلِيٍّ ، انْطَلِقِي فَأَنْتِ طَالِقٌ ثَلَاثًا. فَتَقَنَّعَتْ بِسَاجٍ لَهَا، وَجَلَسَتْ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، وَقَالَتْ: أَمَا وَاللهِ مَا أَرَدْتُ مَا ذَهَبْتَ إِلَيْهِ. فَأَقَامَتْ حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، ثُمَّ تَحَوَّلَتْ عَنْهُ، فَبَعَثَ إِلَيْهَا بِبَقِيَّةٍ بَقِيَتْ لَهَا مِنْ صَدَاقِهَا عَلَيْهِ، وَبِمُتْعَةٍ عَشَرَةِ آلَافٍ، فَلَمَّا جَاءَهَا الرَّسُولُ بِذَلِكَ قَالَتْ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ.
فَلَمَّا رَجَعَ الرَّسُولُ إِلَى الْحَسَنِ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَتْ، بَكَى الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ جَدِّي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ جَدِّي أَنَّهُ قَالَ: إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا عِنْدَ الْأَقْرَاءِ، أَوْ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا مُبْهَمَةً ؛ لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ " ؛ لَرَاجَعْتُهَا.
سوید بن غفلہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: عائشہ بنت خلیفہ خثعمیہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے خلافت کی بیعت کی گئی تو وہ ان کے پاس آئے، تو اس نے کہا: آپ کو خلافت مبارک ہو۔ تو انہوں نے اس سے فرمایا: کیا تم سیدنا علی کے قتل پر خوشی ظاہر کرتی ہو؟ جاؤ، تمہیں تین طلاق۔ تو اس نے اپنی چادر سے اپنا سر اور چہرہ ڈھانپ لیا اور گھر کے ایک کونے میں بیٹھ گئی اور کہا: سنیے، اللہ کی قسم! میرا وہ مطلب نہیں تھا جو آپ سمجھے۔ پھر وہ وہیں رہی یہاں تک کہ اس کی عدت پوری ہو گئی، پھر وہ ان کے ہاں سے چلی گئی، تو انہوں نے اس کے مہر کا باقی ماندہ حصہ جو ان کے ذمے تھا، اور دس ہزار کا متعہ (طلاق کا تحفہ) اس کے پاس بھیجا۔ جب قاصد یہ لے کر اس کے پاس پہنچا تو اس نے کہا: جدا ہونے والے محبوب کی طرف سے تھوڑا سا سامان۔ جب قاصد سیدنا حسن کے پاس واپس آیا اور انہیں اس کی بات بتائی تو سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ رو پڑے اور فرمایا: اگر میں نے اپنے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو، یا اپنے والد کو اپنے نانا سے بیان کرتے نہ سنا ہوتا کہ انہوں نے فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طہر کے دوران تین طلاقیں دے، یا اسے بغیر تفصیل کے تین طلاقیں دے، تو وہ اس کے لیے حلال نہیں ہو گی جب تک وہ کسی اور شوہر سے نکاح نہ کر لے“ - تو میں اسے رجوع کر لیتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2744]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 91، حدیث 2757»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں