الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3183. -- باب: ما جاء في عدة المختلعة
-- باب: خلع لینے والی عورت کی عدت کے بارے میں وارد شدہ روایات کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 15599 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 15599
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ، نا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُنِيبٍ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، نا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا اخْتَلَعَتْ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ" أُمِرَتْ أَنْ تَعْتَدَّ بِحَيْضَةٍ".
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں خلع لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا یا انہیں حکم دیا گیا: «أَنْ تَعْتَدَّ بِحَيْضَةٍ» ”کہ وہ ایک حیض عدت گزاریں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15599]
حدیث نمبر: 15600
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِيُّ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيلٍ الْعَنَزِيُّ، نا أَبُو كُرَيْبٍ، نا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ، أَنَّهَا اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا" فَأُمِرَتْ أَنْ تَعْتَدَّ بِحَيْضَةٍ" هَذَا أَصَحُّ وَلَيْسَ فِيهِ مِنْ أَمْرِهَا وَلَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ رَوَيْنَا فِي كِتَابِ الْخُلْعِ أَنَّهَا اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا زَمَنَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے خاوند سے خلع کیا تو انہیں حکم دیا گیا کہ ”وہ ایک حیض عدت گزارے“۔ یہ زیادہ صحیح ہے اور اس میں نہیں ہے جس نے انہیں حکم دیا اور نہ ہی ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں“ کے الفاظ ہیں۔ ہم نے کتاب الخلع میں روایت ذکر کی کہ انہوں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اپنے خاوند سے خلع کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15600]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح