الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
320. -- باب: الصفرة والكدرة تراهما بعد الطهر
-- باب: طہارت کے بعد زرد یا گدلا خون دیکھنے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 1597 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 1597
بلوغ المرام: 121
المعجم الکبیر للطبرانی: 21614
حدیث نمبر: 1597
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ثنا حَمَّادُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، وَكَانَتْ بَايَعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ:" كُنَّا لَا نَعُدُّ الْكُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ بَعْدَ الطُّهْرِ شَيْئًا" قَالَ أَبُو دَاوُدَ: أُمُّ الْهُذَيْلِ هِيَ حَفْصَةُ قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ وَغَيْرُهُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وَرَوَاهُ أَيْضًا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ وَرُوِيَ عَنْ عَائِشَةَ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ لَا يَسُوُءُنِي ذِكْرُهُ.
(الف) سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، فرماتی ہیں کہ ہم طہر کے بعد زرد اور مٹیالے رنگ کو کوئی چیز (حیض) شمار نہیں کرتی تھیں۔ (ب) امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ام ہذیل حفصہ رحمہا اللہ ہیں۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ اس کو حجاج بن منہال وغیرہ نے حماد بن سلمہ سے اور سعید بن ابو عروبہ نے قتادہ سے نقل کیا ہے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی ضعیف سند کے ساتھ مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1597]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی ضعیف سند کے ساتھ مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1597]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 307
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ وَكَانَتْ بَايَعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" كُنَّا لَا نَعُدُّ الْكُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ بَعْدَ الطُّهْرِ شَيْئًا".
ام عطیہ رضی اللہ عنہا (انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی) کہتی ہیں ہم حیض سے پاک ہو جانے کے بعد زردی اور گدلے پن کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 307]
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی، بیان کرتی ہیں کہ: ”ہم طہر شروع ہو جانے کے بعد میلے یا پیلے سے پانی آنے کو کچھ نہ سمجھتی تھیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 307]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18132) وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض 25 (325)، سنن النسائی/الحیض 7 (368)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 127 (647)، سنن الدارمی/الطھارة 93 (900) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث الآتي (308)
انظر الحديث الآتي (308)
حدیث نمبر: 308
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، بِمِثْلِهِ، قَالَ أَبُو دَاوُد: أُمُّ الْهُذَيْلِ هِيَ حَفْصَةُ بِنْتُ سِيرِينَ، كَانَ ابْنُهَا اسْمُهُ هُذَيْلٌ وَاسْمُ زَوْجِهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ.
اس سند سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مثل مروی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ام ہذیل حفصہ بنت سیرین ہیں، ان کے لڑکے کا نام ہذیل اور شوہر کا نام عبدالرحمٰن ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 308]
جناب محمد بن سیرین نے سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے ”اسی کے مثل“ روایت کیا ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”ام ہذیل سے مراد حفصہ بنت سیرین ہیں۔ ان کے بیٹے کا نام ہذیل اور شوہر کا نام عبدالرحمٰن تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 308]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحیض 26(326)، سنن النسائی/الحیض 7(368)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 127(647)، (تحفة الأشراف: 18096) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مؤلف نے یہاں اس بات کا تذکرہ اس مناسبت سے کیا ہے کہ ام ہذیل محمد بن سیرین کی بہن ہیں، ان کی ام عطیہ سے اور بھی دیگر روایات ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (326)
حدیث نمبر: 121
وعن أم عطية رضي الله عنها قالت: كنا لا نعد الكدرة والصفرة بعد الطهر شيئا. رواه البخاري وأبو داود واللفظ له.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم (ایام ماہواری کے اختتام پر) نہا دھو کر پاک و صاف ہونے کے بعد گدلے اور زرد رنگ کی چیز کو (اس چیز کے خارج ہونے کو) کوئی اہمیت نہیں دیتی تھیں (یعنی ایسے مادہ کے خروج کو حیض تصور نہیں کرتی تھیں۔) (بخاری، ابوداؤد) متن حدیث کے الفاظ ابوداؤد کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 121]
«وَعَنْ» اور سے – «أُمِّ عَطِيَّةَ» ام عطیہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» انہوں نے کہا – «كُنَّا» ہم تھیں – «لَا» نہیں – «نَعُدُّ» ہم شمار کرتی تھیں – «الْكُدْرَةَ» مٹیالے پن کو – «وَ» اور – «الصُّفْرَةَ» زردی کو – «بَعْدَ» بعد – «الطُّهْرِ» پاکی کے – «شَيْئًا» کچھ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے – «وَ» اور – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَ» اور – «اللَّفْظُ» لفظ – «لَهُ» انہی (ابو داود) کے ہیں۔
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم پاک ہونے کے بعد مٹیالے اور زرد رنگ کو کچھ شمار نہیں کرتی تھیں۔ اسے بخاری اور ابو داود نے روایت کیا ہے اور الفاظ ابو داود کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 121]
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم پاک ہونے کے بعد مٹیالے اور زرد رنگ کو کچھ شمار نہیں کرتی تھیں۔ اسے بخاری اور ابو داود نے روایت کیا ہے اور الفاظ ابو داود کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 121]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحيض، باب الصفرة والكدرة في غير أيام الحيض، حديث: 326، وأبوداود، الطهارة، باب في المرأة تري الصفرة والكدرة بعد الطهر، حديث:307.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21614
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ ، وَقَدْ بَايَعَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: كُنَّا لَا نَعُدُّ الْكُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ بَعْدَ الْغُسْلِ شَيْئًا ".
سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی، وہ کہتی ہیں: ”ہم غسل کے بعد مٹیالے اور زرد رنگ کے اثر کو کچھ نہیں سمجھتی تھیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21614]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 63، حدیث 151»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 326، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 624، 625، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 366 / 1، وأبو داود فى «سننه» برقم: 307، (1/122) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 893، 900، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 647، 647 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1624، 1625، 1626، والدارقطني فى «سننه» برقم: 850، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1216، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 1004، والطبراني فى «الكبير» برقم: 119، 152، 153»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 326، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 624، 625، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 366 / 1، وأبو داود فى «سننه» برقم: 307، (1/122) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 893، 900، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 647، 647 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1624، 1625، 1626، والدارقطني فى «سننه» برقم: 850، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1216، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 1004، والطبراني فى «الكبير» برقم: 119، 152، 153»