الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3435. -- باب: ما جاء في وقف الشهود حتى يثبتوا الزنا
-- باب: گواہوں کو اس وقت تک روکے رکھنے کا بیان جب تک کہ وہ زنا کو ثابت نہ کر دیں۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 17013 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10633
حدیث نمبر: 17013
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: مُجَالِدٌ أنبأ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: جَاءَتِ الْيَهُودُ بِرَجُلٍ وَامْرَأَةٍ مِنْهُمْ زَنَيَا، قَالَ:" ائْتُونِي بِأَعْلَمِ رَجُلَيْنِ مِنْكُمْ" فَأَتَوْهُ بِابْنَيْ صُورِيَا، فَنَشَدَهُمَا:" كَيْفَ تَجِدَانِ أَمْرَ هَذَيْنِ فِي التَّوْرَاةِ؟" قَالَا: نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ: إِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ رُجِمَا، قَالَ:" فَمَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَرْجُمُوهُمَا؟" قَالَا: ذَهَبَ سُلْطَانُنَا، فَكَرِهْنَا الْقَتْلَ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّهُودِ فَجَاءُوا أَرْبَعَةً فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِهِمَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہود ایک عورت اور مرد کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے کہ انہوں نے زنا کر لیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے دو سب سے بڑے عالموں کو بلاؤ۔“ تو صوریا کے دو بیٹوں کو لایا گیا، ان کو قسم دے کر پوچھا: ”تم تورات میں ان کا کیا حکم پاتے ہو؟“ انہوں نے کہا: تورات میں یہ ہے کہ جب چار گواہ یہ گواہی دے دیں کہ ہم نے اس کے ذکر کو اس کی فرج میں دیکھا ہے جیسے سرمچو سرمہ دانی میں ہوتا ہے تو رجم کیا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”پھر تم رجم کیوں نہیں کرتے؟“ انہوں نے جواب دیا: ہماری حکومت جاتی رہی تو ہم نے قتل کو ناپسند کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہوں کو بلایا اور چاروں نے اسی طرح بالکل صریح گواہی دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجم کروا دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 17013]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 4452
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: مُجَالِدٌ أَخْبَرَنَا، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" جَاءَتْ الْيَهُودُ بِرَجُلٍ وَامْرَأَةٍ مِنْهُمْ زَنَيَا، فَقَالَ: ائْتُونِي بِأَعْلَمِ رَجُلَيْنِ مِنْكُمْ فَأَتَوْهُ بِابْنَيْ صُورِيَا، فَنَشَدَهُمَا: كَيْفَ تَجِدَانِ أَمْرَ هَذَيْنِ فِي التَّوْرَاةِ؟ قَالَا: نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ إِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ رُجِمَا، قَالَ: فَمَا يَمْنَعُكُمَا أَنْ تَرْجُمُوهُمَا، قَالَا: ذَهَبَ سُلْطَانُنَا فَكَرِهْنَا الْقَتْلَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّهُودِ، فَجَاءُوا بِأَرْبَعَةٍ فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِهِمَا".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ یہود اپنے میں سے ایک مرد اور ایک عورت کو لے کر آئے ان دونوں نے زنا کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو ایسے شخصوں کو جو تمہارے سب سے بڑے عالم ہوں لے کر میرے پاس آؤ“ تو وہ لوگ صوریا کے دونوں لڑکوں کو لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا واسطہ دے کر ان دونوں سے پوچھا: ”تم تورات میں ان دونوں کا حکم کیا پاتے ہو؟“ ان دونوں نے کہا: ہم تورات میں یہی پاتے ہیں کہ جب چار گواہ گواہی دیدیں کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کے فرج میں ایسے ہی دیکھا ہے جیسے سلائی سرمہ دانی میں تو وہ رجم کر دئیے جائیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو پھر انہیں رجم کرنے سے کون سی چیز روک رہی ہے؟“ انہوں نے کہا: ہماری سلطنت تو رہی نہیں اس لیے اب ہمیں قتل اچھا نہیں لگتا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہوں کو بلایا، وہ چار گواہ لے کر آئے، انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے ہی دیکھا ہے جیسے سلائی سرمہ دانی میں، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو رجم کرنے کا حکم دے دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4452]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہودی اپنے ایک مرد اور عورت کو لے کر آئے جنہوں نے زنا کیا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دو بڑے عالموں کو لے آؤ۔“ پس وہ صوریا کے دو بیٹوں کو لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قسم دے کر پوچھا: ”تم ان کے بارے میں تورات میں کیا پاتے ہو؟“ تو انہوں نے کہا: ”تورات میں ہم یہ پاتے ہیں کہ جب چار آدمی گواہی دے دیں کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے دیکھا ہے جیسے سرمے دانی میں سلائی ہوتی ہے تو انہیں رجم کر دیا جائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تمہیں ان کو رجم کرنے میں کیا مانع ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہماری اپنی حکومت تو نہیں ہے، اس لیے قتل کرنا ہمیں برا لگتا ہو۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہ طلب کیے تو وہ چار گواہ لے کر آئے۔ انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے دیکھا ہے، جیسے سرمے دانی میں سلائی ہو، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو رجم کرنے کا حکم دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4452]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/ الأحکام (2328)، (تحفة الأشراف: 2346)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/387)، صحیح مسلم/الحدود 6 (2374) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (2374)
مجالد ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 157
إسناده ضعيف
ابن ماجه (2374)
مجالد ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 157
حدیث نمبر: 4455
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَسَنٍ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الزُّبَيْرِ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ:" رَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ الْيَهُودِ وَامْرَأَةً زَنَيَا".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کے ایک مرد اور ایک عورت کو جنہوں نے زنا کیا تھا رجم کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4455]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے ایک مرد اور عورت کو، جنہوں نے زنا کیا تھا، رجم کروایا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4455]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/ الحدود 6 (1701)، (تحفة الأشراف: 2814)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/321، 386) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1701)
حدیث نمبر: 17014
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَالشَّعْبِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ لَمْ يَذْكُرْ: فَدَعَا بِالشُّهُودِ فَشَهِدُوا.
سابقہ روایت، لیکن اس میں گواہوں کو بلانے اور گواہی کا ذکر نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 17014]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 10633
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَتِ الْيَهُودُ بِرَجُلٍ مِنْهُمْ وَامْرَأَةٍ زَنَيَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتُونِي بِأَعْلَمِ رَجُلَيْنِ فِيكُمْ". فَأَتَوْهُ بِابْنَيْ صُورِيَا، فَقَالَ:" أَنْتُمَا أَعْلَمُ مَنْ وَرَاءَكُمَا؟". فَقَالَا: كَذَلِكَ يَزْعُمُونَ.
فَنَاشَدَهُمَا بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى:" كَيْفَ تَجِدُونَ أَمْرَ هَذَيْنِ فِي تَوْرَاةِ اللَّهِ تَعَالَى؟". قَالَا: نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ: إِذَا وُجِدَ الرَّجُلُ مَعَ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتٍ فَهِيَ رِيبَةٌ، فِيهَا عُقُوبَةٌ، وَإِذَا وُجِدَ فِي ثَوْبِهَا أَوْ عَلَى بَطْنِهَا فَهِيَ رِيبَةٌ فِيهَا عُقُوبَةٌ. فَإِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ نَظَرُوا إِلَيْهِ مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ رَجَمُوهُ، فَقَالَ:" مَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَرْجُمُوهُمَا؟". فَقَالَا: ذَهَبَ سُلْطَانُنَا فَكَرِهْنَا الْقَتْلَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشُّهُودِ فَشَهِدُوا فَأَمَرَ بِرَجْمِهِمَا.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، وَقَدْ صَحَّحَهَا ابْنُ عَدِيٍّ.
فَنَاشَدَهُمَا بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى:" كَيْفَ تَجِدُونَ أَمْرَ هَذَيْنِ فِي تَوْرَاةِ اللَّهِ تَعَالَى؟". قَالَا: نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ: إِذَا وُجِدَ الرَّجُلُ مَعَ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتٍ فَهِيَ رِيبَةٌ، فِيهَا عُقُوبَةٌ، وَإِذَا وُجِدَ فِي ثَوْبِهَا أَوْ عَلَى بَطْنِهَا فَهِيَ رِيبَةٌ فِيهَا عُقُوبَةٌ. فَإِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ نَظَرُوا إِلَيْهِ مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ رَجَمُوهُ، فَقَالَ:" مَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَرْجُمُوهُمَا؟". فَقَالَا: ذَهَبَ سُلْطَانُنَا فَكَرِهْنَا الْقَتْلَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشُّهُودِ فَشَهِدُوا فَأَمَرَ بِرَجْمِهِمَا.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، وَقَدْ صَحَّحَهَا ابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں یہودی اپنے ایک مرد اور ایک عورت کو لے کے آئے جنہوں نے زنا کا ارتکاب کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنے درمیان موجود دو سب سے بڑے عالموں کو میرے پاس لے کے آئے تو لوگ صوریا کے دو بیٹوں کو لے کے آپ کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم دونوں اپنے پیچھے موجود افراد سے زیادہ علم رکھتے ہو انہوں نے کہا: لوگوں کا یہی سمجھنا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو اس اللہ کا واسطہ دیا جس نے سیدنا موسیٰ پر تورات نازل کی کہ تم دونوں مرد اور عورت) کے بارے میں اللہ کی تورات میں کیا حکم پاتے ہو ان دونوں نے یہ کہا: کہ ہم نے تورات میں یہ حکم پایا ہے کہ جب کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ کسی گھر میں پایا جائے تو ایک مشکوک صورت حال ہے اس میں سزا دی جائے گی جب کوئی شخص عورت کے کپڑے میں پایا جائے یا اس کے پیٹ پر پایا جائے تو یہ مشکوک صورت حال ہے تو اس میں سزا دی جائے گی اور جب چار افراد اس بات کی گواہی دیں کہ ان لوگوں نے مرد کو دیکھا ہے کہ جس طرح سرمہ دانی کی سلائی سرمہ دانی میں ڈالی جاتی ہے اس طرح اس نے (اس عورت کے ساتھ زنا کیا ہے) تو اسے سنگسار کر دیا جائے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر کیا وجہ ہے تم نے ان دونوں کو سنگسار کیوں نہیں کیا ان دونوں نے کہا: ایک تو ہماری حکومت ختم ہو گئی ہے تو ہم نے قتل کرنے کو ناپسند کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہوں کو بلوایا ان لوگوں نے گواہی دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں (مرد و عورت) کو سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے مجالد کے حوالے سے امام شعبی کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ابن عدی نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10633]
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے مجالد کے حوالے سے امام شعبی کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ابن عدی نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10633]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 4452»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف