الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3538. -- باب: الإذن بالهجرة
-- باب: ہجرت کی اجازت ملنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 17735 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
الفتح الربانی: 10604
المستدرک علی الصحیحین: 4297
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9882
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7045
11 تا 13
حدیث نمبر: 16556
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَحَّامُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، يَعْنِي عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: مَكَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ يَتَتَبَّعُ النَّاسَ فِي مَنَازِلِهِمْ بِعُكَاظَ وَمَجَنَّةَ وَفِي الْمَوْسِمِ بِمِنًى، يَقُولُ:" مَنْ يُؤْوِينِي، مَنْ يَنْصُرُنِي حَتَّى أُبَلِّغَ رِسَالَةَ رَبِّي وَلَهُ الْجَنَّةُ؟ قَالَ: فَقُلْنَا: حَتَّى مَتَى نَتْرُكُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطْرَدُ فِي جِبَالِ مَكَّةَ وَيَخَافُ؟ فَرَحَلَ إِلَيْهِ مِنَّا سَبْعُونَ رَجُلًا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَيْهِ فِي الْمَوْسِمِ، فَوَعَدْنَاهُ شِعْبَ الْعَقَبَةِ، فَاجْتَمَعْنَا عِنْدَهُ مِنْ رَجُلٍ وَرَجُلَيْنِ، حَتَّى تَوَافَيْنَا فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ عَلَى مَا نُبَايِعُكَ؟ قَالَ:" تُبَايِعُونِي عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي النَّشَاطِ وَالْكَسَلِ، وَالنَّفَقَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَعَلَى الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَأَنْ تَقُولُوا فِي اللهِ لَا تَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَعَلَى أَنْ تَنْصُرُونِي إِذَا قَدِمْتُ عَلَيْكُمْ، وَتَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَأَزْوَاجَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ، وَلَكُمُ الْجَنَّةُ". فَقُمْنَا إِلَيْهِ فَبَايَعْنَاهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں دس سال مقیم رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے ان کے گھروں میں، عکاظ کے بازار اور مجنہ میں اور حج کے موسم میں (مختلف مقامات پر) ملتے اور فرماتے: ”کون میری مدد کرے گا تاکہ میں اللہ کا پیغام پہنچاؤں؟ اور اس کے لیے جنت ہے۔“ (راوی کہتے ہیں کہ آخر کار) ہم نے (آپس میں) کہا: (کب تک) ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اکیلا چھوڑے رکھیں گے کہ آپ مکہ کے پہاڑوں میں پھرتے ہیں اور (دشمنوں سے) ڈرتے ہیں؟ چنانچہ ہم میں سے ستر آدمی حج کے موسم میں گئے اور شعبِ عقبہ (گھاٹی) پر ملنے کا وعدہ کیا، جب ہم وہاں جمع ہو گئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ہم کن باتوں پر آپ سے بیعت کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے ان باتوں پر بیعت کرو کہ ہر حال میں (میری بات) سنو گے اور مانو گے، تنگی اور آسانی میں (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو گے، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرو گے، اللہ کے بارے میں (حق بات) کہو گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرو گے، اور جب میں تمہارے پاس آ جاؤں تو میری مدد کرو گے اور جس طرح تم اپنی جانوں اور اپنے بیوی بچوں کا دفاع کرتے ہو، میرا بھی (اسی طرح) دفاع کرو گے (تو تمہارے لیے جنت ہے)۔“ پس ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان باتوں پر بیعت کر لی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16556]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 9882
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ سِنِينَ يَتْبَعُ النَّاسَ فِي مَنَازِلِهِمْ بِعُكَاظٍ وَمَجَنَّةٍ، وَفِي الْمَوْسِمِ بِمِنًى، يَقُولُ:" مَنْ يُؤْوِينِي مَنْ يَنْصُرُنِي حَتَّى أُبَلِّغَ رِسَالَةَ رَبِّي وَلَهُ الْجَنَّةُ؟".
حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيَخْرُجُ مِنَ الْيَمَنِ، أَوْ مِنْ مُضَرِ كَذَا، قَالَ: قَالَ: فَيَأْتِيِهِ قَوْمُهُ، فَيَقُولُونَ: احْذَرْ غُلَامَ قُرَيْشٍ لَا يَفْتِنُكَ، وَهُوَ يَمْشِي بَيْنَ رِحَالِهِمْ، وَهُمْ يُشِيرُونَ إِلَيْهِ بِالْأَصَابِعِ، حَتَّى بَعَثَنَا اللَّهُ مِنْ يَثْرِبَ فَآوَيْنَاهُ، وَصَدَّقْنَاهُ، فَيَخْرُجُ الرَّجُلُ مِنَّا فَيُؤْمِنُ بِهِ وَيُقْرِئُهُ الْقُرْآنَ فَيَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ فَيُسْلِمُونَ بِإِسْلَامِهِ، حَتَّى لَمْ يَبْقَ دَارٌ مِنْ دُورِ الْأَنْصَارِ إِلَّا وَفِيهَا رَهْطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يُظْهِرُونَ الْإِسْلَامَ.
ثُمَّ ائْتَمَرُوا جَمِيعًا، فَقُلْنَا: حَتَّى مَتَى نَتْرُكُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُطْرَدُ فِي جِبَالِ مَكَّةَ وَيَخَافُ؟ فَرَحَلَ إِلَيْهِ سَبْعُونَ رَجُلًا مِنَّا حَتَّى قَدِمُوا عَلَيْهِ فِي الْمَوْسِمِ فَوَاعَدْنَا شِعْبَ الْعَقَبَةِ، فَاجْتَمَعُوا عِنْدَهَا مِنْ رَجُلٍ وَرَجُلَيْنِ حَتَّى تَوَافَيْنَا، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى مَا نُبَايِعُكَ؟ قَالَ:" تُبَايِعُونِي عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي النَّشَاطِ وَالْكَسَلِ وَالنَّفَقَةِ فِي الْعُسْرِ والْيُسْرِ، وَعَلَى الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَأَنْ تَقُولُوا لِلَّهِ لَا تَخَافُوا فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَعَلَى أَنْ تَنْصُرُونِي فَتَمْنَعُونِي إِذَا قَدِمْتُ عَلَيْكُمْ مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ، وَأَزْوَاجَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ وَلَكُمُ الْجَنَّةُ".
قَالَ: فَقُمْنَا إِلَيْهِ فَبَايَعْنَاهُ، وَأَخَذَ بِيَدِهِ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ وَهُوَ أَصْغَرُهُمْ، فَقَالَ: رُوَيْدًا يَا أَهْلَ يَثْرِبَ، فَإِنَّا لَمْ نَضْرِبْ إِلَيْهِ أَكْبَادَ الْإِبِلِ إِلَّا وَنَحْنُ نَعْلَمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ، وَإِنَّ إِخْرَاجَهُ الْيَوْمَ مُفَارَقَةُ الْعَرَبِ كَافَّةً، وَقَتْلُ خِيَارِكُمْ وَأَنْ تَعَضَّكُمُ السُّيُوفُ، أَمَّا أَنْتُمْ قَوْمٌ تَصْبِرُونَ عَلَى ذَلِكَ، وَأَجْرُكُمْ عَلَى اللَّهِ، وَأَمَّا أَنْتُمْ قَوْمٌ تَخَافُونَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ خَبِيئَةً، فَتُبَيِّنُوا ذَلِكَ فَهُوَ أَعْذَرُ لَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ، قَالُوا: أَمِطْ عَنَّا يَا أَسْعَدُ فَوَاللَّهِ لَا نَدَعُ هَذِهِ الْبَيْعَةَ أَبَدًا، وَلَا نَسْلُبُهَا أَبَدًا قَالَ: فَقُمْنَا إِلَيْهِ، فَبَايَعْنَاهُ فَأَخَذَ عَلَيْنَا، وَشَرَطَ، وَيُعْطِينَا عَلَى ذَلِكَ الْجَنَّةَ.
قُلْتُ: رَوَى أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْهُ طَرَفًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ: فَوَاللَّهِ لَا نَذَرُ هَذِهِ الْبَيْعَةَ وَلَا نَسْتَقِيلُهَا. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دس سال تک عکا ظاور مجنہ (کے میلوں) میں، اور حج کے موقع پر منی میں، لوگوں کے پاس ان کے رہائشی جگہوں پر تشریف لے جاتے رہے، اور یہ فرماتے رہے: کون مجھے پناہ دے گا؟ کون میری مدد کرے گا؟ تاکہ میں اپنے پروردگار کی رسالت کی تبلیغ کروں، اُسے جنت نصیب ہو گی، یہاں تک کہ ایک شخص، جو یمن سے یا فلاں جگہ کے مضر قبیلے سے چلتا، تو اس کی قوم کے افراد اس کے پاس جا کر یہ کہتے: تم قریش کے اس نوجوان سے بچ کے رہنا، کہیں وہ تمہیں آزمائش کا شکار نہ کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن لوگوں کی رہائشی جگہوں کے درمیان چلتے رہتے اور وہ لوگ انگلیوں کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارے کرتے رہتے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یثرت سے بھیجا، ہم نے آپ کو پناہ دی اور ہم نے آپ کی تصدیق کی، ہم میں سے ایک شخص نکلا، وہ آپ پر ایمان لایا، آپ نے اسے قرآن کی تعلیم دی، وہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس گیا، اور اس کے اہل خانہ بھی اس کے اسلام کی بدولت مسلمان ہو گئے، یہاں تک کہ انصار کے ہر ایک محلے میں کچھ مسلمان ہو گئے، جو اپنے اسلام کا اظہار کرتے تھے، پھر ان سب لوگوں نے مل کر یہ طے کیا اور یہ کہا: ہم کب تک اللہ کے رسول کو اس حالت میں رہنے دیں گے کہ آپ مکہ کے پہاڑوں کے درمیان رہیں اور اندیشے کا شکار رہیں، تو ہم میں سے ستر افراد سوار ہو کر حج کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے یہ طے کیا کہ عقبہ کی گھاٹی میں ملیں گے، وہاں ایک، ایک دو، دو کر کے افراد اکٹھے ہونا شروع ہوئے یہاں تک کہ ہم سب اکٹھے ہو گئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کس بات پر آپ کی بیعت کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم چستی اور سستی، ہر حال میں اطاعت و فرمانبرداری کرنے، اور تنگی اور خوشحالی ہر حال میں خرچ کرنے، نیکی کا حکم دینے، برائی سے منع کرنے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق بات کرنے اور اللہ تعالیٰ کے حوالے سے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوف زدہ نہ ہونے اور میری مدد کرنے، اور جب میں تمہارے پاس آؤں، تو جس طرح تم اپنی اور اپنے بال بچوں کی حفاظت کرتے ہو، اس طرح میری حفاظت کرنے کی بیعت کرو، تمہیں جنت نصیب ہو گی، راوی کہتے ہیں: ہم اٹھ کر آپ کے پاس آئے اور آپ کی بیعت کر لی سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے اٹھ کر آپ کا ہاتھ پکڑا، وہ ان لوگوں میں سب سے کمسن تھے، انہوں نے کہا: اے اہل یثرب ٹھہر جاؤ! ہم سفر کر کے ان کے پاس آئے ہیں، صرف اس وجہ سے کہ ہم یہ بات جانتے ہیں کہ یہ اللہ کے رسول ہیں، اور آج انہیں لے کر جانا، تمام عربوں سے جدا ہونے کے مترادف ہے، تمہارے بہترین لوگ قتل ہو جائیں گے، تلواریں تمہیں کاٹ دیں گی، اگر تو تم ایسے لوگ ہو کہ ایسی صورت حال پر صبر کرو گے، تو تمہارا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا اور اگر تم ایسے لوگ ہو کہ تم اپنی ذات کے حوالے سے خوف رکھتے ہو، تو تم اس چیز کو بیان کر دو! اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عذر پیش کرنے کے حوالے سے، یہ تمہارے لئے زیادہ موزوں ہو گا، تو اُن لوگوں نے کہا: اے اسعد! تم ایک طرف ہٹ جاؤ! اللہ کی قسم! ہم اس بیعت کو کبھی نہیں چھوڑیں گے اور اسے کبھی ترک نہیں کریں گے، تو ہم اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھے اور ہم نے آپ کی بیعت کر لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بیعت لی اور یہ شرط عائد کی کہ اس کے بدلے میں ہمیں جنت نصیب ہو گی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”سنن“ کے مولفین نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ کی قسم! ہم اس بیعت کو کبھی نہیں چھوڑیں گے اور ہم اسے کبھی واپس نہیں لیں گے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9882]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1756) اخرجه احمد فى المسند (322/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14047، 14243، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4310»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7045
فِيهِ حَدِيثُ أُمِّ قَيْسٍ، وَتَقَدَّمَ فِي آخِرِ الْحَجِّ، وَحَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ، وَتَقَدَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ.
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِثَ عَشْرَ سِنِينَ يَتْبَعُ النَّاسَ فِي مَنَازِلِهِمْ فِي الْمَوْسِمِ (بِمِجَنَّةَ وَعُكَاظٍ) وَفِي مَنَازِلِهِمْ بِمِنًى: مَنْ يُؤْوِينِي وَيَنْصُرُنِي حَتَّى أُبَلِّغَ رِسَالَاتِ رَبِّي وَلَهُ الْجَنَّةُ؟ فَلَا يَجِدُ أَحَدًا يَنُصُرُهُ وَلَا يُؤْوِيهِ، حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيَرْحَلُ مِنَ الْيَمَنِ - أَوْ مِنْ مُضَرَ - إِلَى ذِي رَحِمِهِ، فَيَأْتِيهِ قَوْمُهُ، فَيَقُولُونَ: احْذَرْ غُلَامًا مِنْ قُرَيْشٍ لَا يَفْتِنَنَّكَ، وَيَمْشِي بَيْنَ رِحَالِهِمْ يَدْعُوهُمْ إِلَى اللَّهِ - تَعَالَى - وَهُمْ يُشِيرُونَ إِلَيْهِ بِالْأَصَابِعِ، حَتَّى بَعَثَنَا اللَّهُ لَهْ مِنْ يَثْرِبَ، فَيَأْتِيهِ الرَّجُلُ مِنَّا فَيُؤْمِنُ بِهِ، فَيُقْرِئُهُ الْقُرْآنَ، فَيَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ فَيُسْلِمُونَ بِإِسْلَامِهِ، حَتَّى لَمْ يَبْقَ دَارٌ مِنْ دُورِ يَثْرِبَ إِلَّا فِيهَا رَهْطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يُظْهِرُونَ الْإِسْلَامَ، حَتَّى بَعَثَنَا اللَّهُ لَهُ فَائْتَمَرْنَا وَاجْتَمَعْنَا سَبْعُونَ رَجُلًا مِنَّا، فَقُلْنَا: حَتَّى مَتَى نَذَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطْرَدُ فِي جِبَالِ مَكَّةَ وَيَخَافُ، فَرُحْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَيْهِ فِي الْمَوْسِمِ، فَوَاعَدَنَا شِعْبَ الْعَقَبَةِ، قَالَ عَمُّهُ الْعَبَّاسُ: يَا ابْنَ أَخِي، إِنِّي لَا أَدْرِي مَا هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ الَّذِينَ جَاءُوكَ، إِنِّي ذُو مَعْرِفَةٍ بِأَهْلِ يَثْرِبَ.
فَاجْتَمَعْنَا عِنْدَهُ مِنْ رَجُلٍ أَوْ رَجُلَيْنِ، فَلَمَّا نَظَرَ الْعَبَّاسُ فِي وُجُوهِنَا قَالَ: هَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَا أَعْرِفُهُمْ، هَؤُلَاءِ أَحْدَاثٌ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَى مَا نُبَايِعُكَ؟ قَالَ: تُبَايِعُونِي عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي النَّشَاطِ وَالْكَسَلِ، وَعَلَى النَّفَقَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَعَلَى الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَعَلَى أَنْ تَقُولُوا فِي اللَّهِ لَا تَأْخُذْكُمْ فِيهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَعَلَى أَنْ تَنْصُرُونِي إِذَا قَدِمْتُ عَلَيْكُمْ يَثْرِبَ فَتَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَأَزْوَاجَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ وَلَكُمُ الْجَنَّةُ.
فَقُمْنَا نُبَايِعُهُ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ أَسَعَدُ بْنُ زُرَارَةَ وَهُوَ أَصْغَرُ السَّبْعِينَ إِلَّا أَنَا، فَقَالَ: رُوَيْدًا، يَا أَهْلَ يَثْرِبَ، إِنَّا لَمْ نَضْرِبْ إِلَيْهِ أَكْبَادَ الْمَطِيِّ إِلَّا وَنَحْنُ نَعْلَمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّ إِخْرَاجَهُ الْيَوْمَ مُفَارَقَةُ الْعَرَبِ كَافَّةً، وَقَتْلُ خِيَارِكُمْ، وَأَنْ تَعَضَّكُمُ السُّيُوفُ، فَإِمَّا أَنْتُمْ قَوْمٌ تَصْبِرُونَ عَلَيْهَا إِذَا مَسَّتْكُمْ، فَقَتْلِ خِيَارِكُمْ وَمُفَارَقَةِ الْعَرَبِ كَافَّةً، فَخُذُوهُ وَأَجْرُكُمْ عَلَى اللَّهِ، وَإِمَّا أَنْتُمْ تَخَافُونَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ خِيفَةً فَذَرُوهُ فَهُوَ أَعْذَرُ لَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ.
فَقَالُوا: يَا أَسْعَدُ أَمِطْ عَنَّا يَدَكَ، فَوَاللَّهِ لَا نَذَرُ هَذِهِ الْبَيْعَةَ وَلَا نَسْتَقِيلُهَا، فَقُمْنَا إِلَيْهِ رَجُلٌ رَجُلٌ يَأْخُذُ عَلَيْنَا بِشَرْطِهِ الْعَبَّاسُ وَيُعْطِينَا عَلَى ذَلِكَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ، وَأَصْحَابُ السُّنَنِ الْأَرْبَعَةِ مُخْتَصَرًا.

اس باب میں سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے جو حج کے آخر میں گزر چکی ہے، اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو غزوہ تبوک کے بیان میں گزر چکی ہے۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں دس سال تک قیام پذیر رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے موسم میں لوگوں کے پاس ان کی قیام گاہوں یعنی مجنہ اور عکاظ کے میلوں میں اور منیٰ میں ان کی منزلوں پر تشریف لے جاتے اور فرماتے کہ: «مَنْ يُؤْوِينِي وَيَنْصُرُنِي حَتَّى أُبَلِّغَ رِسَالَاتِ رَبِّي وَلَهُ الْجَنَّةُ؟» ”کون ہے جو مجھے پناہ دے اور میری نصرت کرے یہاں تک کہ میں اپنے رب کے پیغامات پہنچا دوں، اور اس کے صلے میں اس کے لیے جنت ہے؟“ مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کوئی شخص نہیں ملتا تھا جو آپ کی مدد کرتا یا آپ کو پناہ دیتا، یہاں تک کہ صورتحال یہ ہوتی کہ یمن یا قبیلہ مضر سے کوئی شخص اپنے رشتہ داروں کی طرف کوچ کرتا تو اس کی قوم کے لوگ اس کے پاس آکر اسے خبردار کرتے ہوئے کہتے کہ: ”قریش کے اس نوجوان سے بچ کر رہنا، کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے خیموں کے درمیان چلتے ہوئے انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتے اور وہ لوگ انگلیوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارے کرتے تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں یثرب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا، ہم میں سے کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوتا تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے قرآنِ کریم کی تعلیم دیتے، پھر وہ اپنے گھر والوں کی طرف پلٹتا تو اس کے اسلام لانے کی برکت سے وہ سب بھی اسلام قبول کر لیتے، یہاں تک کہ یثرب کا کوئی گھر ایسا نہ بچا جس میں مسلمانوں کی ایک جماعت موجود نہ ہو جو برملا اسلام کا اظہار کرتے تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت کے لیے تحریک دی تو ہم نے باہم مشورہ کیا اور ہم میں سے ستر مرد اکٹھے ہوئے، ہم نے کہا: ”ہم کب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ کے پہاڑوں میں ٹھوکریں کھاتے اور خوفزدہ حالت میں چھوڑے رکھیں گے؟“ چنانچہ ہم حج کے موسم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے شعبِ عقبہ میں ملاقات کا وعدہ فرمایا۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے (ہمیں دیکھ کر) فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! میں نہیں جانتا کہ یہ کون لوگ ہیں جو تمہارے پاس آئے ہیں، حالانکہ میں یثرب والوں سے خوب واقف ہوں“۔ پھر ہم ایک ایک دو دو کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہوئے، جب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے ہمارے چہروں پر نظر ڈالی تو فرمایا: ”یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں میں نہیں پہچانتا، یہ تو بالکل نو عمر جوان ہیں“۔ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کن شرائط پر آپ کی بیعت کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مجھ سے ان امور پر بیعت کرو کہ: چستی اور سستی ہر حال میں بات سنو گے اور اطاعت کرو گے، تنگی اور خوشحالی میں مال خرچ کرو گے، نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے روکو گے، اللہ کے معاملے میں حق بات کہو گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کرو گے، اور جب میں تمہارے پاس یثرب آ جاؤں تو تم میری نصرت کرو گے اور میری اس طرح حفاظت کرو گے جس طرح تم اپنی جانوں، اپنی بیویوں اور اپنے بچوں کی حفاظت کرتے ہو، اور تمہارے لیے جنت ہے“۔ چنانچہ ہم بیعت کے لیے کھڑے ہوئے تو سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا، وہ ان ستر افراد میں میرے سوا سب سے چھوٹے تھے، انہوں نے کہا: ”اے یثرب والو! ذرا ٹھہرو، ہم نے اونٹوں کو تھکا کر یہ طویل سفر صرف اسی یقین پر طے کیا ہے کہ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور آج انہیں اپنے ساتھ لے جانے کا مطلب تمام عرب سے دشمنی مول لینا، اپنے چیدہ چیدہ سرداروں کا قتل ہونا اور تلواروں کے وار برداشت کرنا ہے۔ اگر تم ایسی قوم ہو جو ان مصائب پر صبر کر سکتے ہو تو انہیں لے چلو اور تمہارا اجر اللہ کے ذمے ہے، اور اگر تمہیں اپنے جی میں ذرا سا بھی خوف محسوس ہوتا ہے تو انہیں ابھی چھوڑ دو، یہ اللہ کے حضور تمہارے لیے زیادہ قابلِ قبول عذر ہو گا“۔ اس پر سب نے یک زبان ہو کر کہا: ”اے اسعد! اپنا ہاتھ پیچھے ہٹاؤ، اللہ کی قسم! نہ تو ہم اس بیعت کو چھوڑیں گے اور نہ ہی اسے ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے“۔ چنانچہ ہم ایک ایک کر کے اٹھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک پر بیعت کی، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ان شرائط پر ہم سے پختہ عہد لے رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بدلے ہمیں جنت کی ضمانت عطا فرما رہے تھے“۔ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر اور امام احمد بن حنبل نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ اصحابِ سننِ اربعہ نے اسے مختصراً نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 7045]
تخریج الحدیث: «رواه محمد بن يحيى بن أبي عمر، وأحمد بن حنبل بإسناد صحيح، وأصحاب السنن الأربعة مختصرا»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2925، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4734، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14243، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3354، وأخرجه فتح الباري برقم: 3676، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4276، 4310، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6843، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9853، 9882، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7012»

إسناده صحيح