🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3550. -- باب: من اعتذر بالضعف والمرض والزمانة والعذر في ترك الجهاد
-- باب: جہاد ترک کرنے میں کمزوری، بیماری، معذوری اور دیگر اعذار پیش کرنے والے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 17819 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 17819
صحیح مسلم: 4932
سنن سعید بن منصور: 3487
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17819
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، ⦗٤٢⦘ أنبأ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ:" إِنَّ بِالْمَدِينَةِ لَرِجَالًا مَا سِرْنَا مَسِيرًا، وَلَا قَطَعْنَا وَادِيًا، إِلَّا كَانُوا مَعَنَا فِيهِ؛ حَبَسَهُمُ الْمَرَضُ". لَفْظُ حَدِيثِ أَحْمَدَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کسی سفر کے دوران فرمایا: ”مدینہ میں کچھ مرد ہیں، ہم نے کوئی سفر نہیں کیا اور نہ کوئی وادی طے کی ہے مگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تھے۔ اب ان کو بیماری نے روک لیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17819]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1911 ترقیم شاملہ: -- 4932
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ، فَقَالَ: " إِنَّ بِالْمَدِينَةِ لَرِجَالًا مَا سِرْتُمْ مَسِيرًا وَلَا قَطَعْتُمْ وَادِيًا إِلَّا كَانُوا مَعَكُمْ حَبَسَهُمُ الْمَرَضُ ".
جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابوسفیان سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم ایک غزوے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ نے فرمایا: ”مدینہ میں ایسے لوگ بھی ہیں کہ تم کسی راستے پر نہیں چلتے یا کسی وادی کو طے نہیں کرتے مگر وہ تمہارے ساتھ ہوتے ہیں، انہیں بیماری نے روک رکھا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4932]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ مدینہ میں کچھ ایسے لوگ ہیں کہ تم نے جو مسافت طے کی ہے، یا وادی سے گزرے ہو وہ تمہارے ساتھ رہے ہیں، کیونکہ انہیں بیماری نے روک رکھا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4932]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1911
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2310 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3487
نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: نا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ قَالَ:" إِنَّ بِالْمَدِينَةِ لَرِجَالا مَا سِرْنَا مَسِيرًا، وَقَطَعْنَا وَادِيًا إِلا كَانُوا مَعَنَا فِيهِ حَبَسَهُمُ الْمَرَضُ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر پر نکلے، اور فرمایا: ’مدینہ میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں کہ ہم جس سفر میں چلے، اور جس وادی سے گزرے، وہ بھی ہمارے ساتھ شمار ہوتے ہیں، انہیں بیماری نے (سفر سے) روک لیا تھا۔‘“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3487]
تخریج الحدیث: «مرسل ولکن الحدیث صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1911، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4714، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2765، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2310، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17892، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14428، 14901، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2291، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1027، 1057»

الحكم على الحديث:
مرسل ولکن الحدیث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں